غزل کی اصلاح مطلو ب ھے۔۔۔

عابد علی خاکسار — مئی 6، 2017 6:41 صبح
محترم استاد الف عین صاحب ، معزز اراکین اور محفلین
دل تو غرور سے یہ بھرے کے بھرے رہے
کیا فائدہ سجود میں جو سر جھکے رہے
کچھ ایسے لوگ دوست ہمارے بنے رہے
ہم سے بھی دوستی غیروں سے بھی ملے رہے
اب جھیلنا پڑے گا کڑی دھوپ کا سفر
سائے رہے نہ کوئ شجر اب گھنے رہے
جو بھی تری نظر سے بچے وہ چلے گے
. محفل میں کشتگانءنظر ہی پڑے رہے
یہ آج ہم پہ کوئ نیا تو ستم نہیں
اہلء وفا پہ تیر ہمیشہ تنے رہے
دل میں مکیں رہے وہ پر ان کی تلاش میں
ہم خاک در بدر کی سدا چھانتے رہے..
یہ پھول فصلءگل میں کھلے کیا کمال ہے
ہمت تو ان کی ہے جو خزاں میں کھلے رہے
جرات بھی ناز کرتی رہی ہے حسین پر
کنبہ سبھی لٹا کے بھی حق پر ڈٹے رہے
گلشن اجڑ گیا تو ہمیں یہ خبر ہوئ
سب باغباں چمن کے ہوا سے ملے رہے
عابد جفاکشی سے گئے سب عروج تک
ہم بس اٹھاے ہاتھ دعا مانگتے رہے
محمد عظیم الدین — مئی 6، 2017 6:46 صبح
یہ آج ہم پہ کوئ نیا تو ستم نہیں
اہلء وفا پہ تیر ہمیشہ تنے رہے

جرات بھی ناز کرتی رہی ہے حسینؓ پر
کنبہ سبھی لٹا کے بھی حق پر ڈٹے رہے
بہت خوب عابد بھائی، اساتذہ کے انتظار تک ہماری داد کا مزہ لیجیے۔
عابد علی خاکسار — مئی 6، 2017 6:48 صبح
بہت خوب عابد بھائی، اساتذہ کے انتظار تک ہماری داد کا مزہ لیجیے۔
ہاہا بہت شکریہ اللہ پاک کرم فرمائیں گے
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 6، 2017 6:48 صبح
عمدہ ۔بہترین عابد بھائی
محمد ریحان قریشی — مئی 6، 2017 7:08 صبح
اچھے اشعار ہیں ماشاءاللہ۔
ہم سے بھی دوستی غیروں سے بھی ملے رہے
اس شعر کا وزن درست نہیں معلوم ہو رہا۔
کاشف اختر — مئی 6، 2017 7:39 صبح
بہت خوب ماشاءاللہ
عابد علی خاکسار — مئی 6، 2017 12:04 شام
اچھے اشعار ہیں ماشاءاللہ۔
اس شعر کا وزن درست نہیں معلوم ہو رہا۔
بہت بہت شکریہ متبادل اس کے مصرع لکھا ہے
رہ کر ہمارے گھر میں عدو سے ملے رہے
مناسب ہے یہ سر
عابد علی خاکسار — مئی 6، 2017 12:05 شام
بہت شکریہ کاشف اختر صاحب
عابد علی خاکسار — مئی 6، 2017 12:07 شام
عمدہ ۔بہترین عابد بھائی
بہت نوازش محمد عدنان بھائ
عابد علی خاکسار — مئی 7، 2017 7:08 صبح
انتہائ معذرت کے ساتھ سر@الف عین صاحب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%B7%D9%84%D9%88-%D8%A8-%DA%BE%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94.96256/