غزل کی اصلاح مطلو ب ھے۔۔۔

عابد علی خاکسار — مئی 9، 2017 1:28 شام
ان پہ ہم جب کبھی گفتگو کرتے ہیں
اپنے اشکوں سے پہلے وضو کرتے ہیں
وہ کہاں ہم کہاں ہر ہے ان کا کرم
ہم غمءدل بیاں رو برو کرتے ہیں
چلتی ہے نبضءہستی انھی کے طفیل
جن کےچرچے سبھی سو بسو کرتے ہیں
تم کو جنت مبارک رہے شیخ جی
ہم تو بس یار کی آرزو کرتے ہیں
جب سے اس در سے نسبت ہوئ ہےمجھے
عرش والے مری آبرو کرتے ہیں
عابد علی خاکسار — مئی 9، 2017 6:08 شام
سر@الف عین صاحب آپ ایک نظر کی محتاج ہے
امجد علی راجا — مئی 12، 2017 4:54 شام
ماشاءاللہ اچھی نعت شریف ہے، اللہ پاک قبول فرمائے اور آپ کو اجرِعظیم عطا فرمائے۔
تکنیکی طور پر تو کوئی غلطی بظاہر نظر نہیں آ رہی، البتہ کلام میں روانی کے لئے کچھ مشورے حاضر ہیں، قبول کرنا یا رد کرنا آپ پر ہے​

ان پہ ہم جب کبھی گفتگو کرتے ہیں
ان کے بارے میں جب گفتگو کرتے ہیں
اپنے اشکوں سے پہلے وضو کرتے ہیں
وہ کہاں ہم کہاں ہر ہے ان کا کرم
شرف بخشا مجھے حاضری کا حضور
ہم غمءدل بیاں رو برو کرتے ہیں
چلتی ہے نبضءہستی انھی کے طفیل
جن کےچرچے سبھی سو بسو کرتے ہیں
درست
تم کو جنت مبارک رہے شیخ جی
ہم تو بس یار کی آرزو کرتے ہیں
جنت مبارک کا مطلب ہے کہ شیخ جی کو جنت کنفرم مل گئی۔
شیخ جی کا ہے مقصود جنت فقط
ہم تو محبوب کی آرزو کرتے ہیں

جب سے اس در سے نسبت ہوئ ہےمجھے
عرش والے مری آبرو کرتے ہیں
درست
عابد علی خاکسار — مئی 13، 2017 5:55 صبح
بہت شکریہ@امجدعلی راجا صاحب ۔آپ کا ممنونءاحسان ہوں امید ہے یہ ذرہ نوازی جاری رکھیں گے
امجد علی راجا — مئی 13، 2017 9:24 صبح
بہت شکریہ@امجدعلی راجا صاحب ۔آپ کا ممنونءاحسان ہوں امید ہے یہ ذرہ نوازی جاری رکھیں گے
ذرہ کا تو پتہ نہیں بھیا البتہ نوازی جاری رہے گی :)
(جب تک آپ مجھے برداشت کرنے کا حوصلہ قائم رکھیں گے) ;)
کاشف اسرار احمد — مئی 13، 2017 12:58 شام
کافی کچھ راجا صاحب نے گوش گزار کر دیا ہے۔ ایک دو مشورے میری جانب سے بھی ہیں ۔۔۔ شاید ان کو دیکھ آپ چند مصرعے اور بہتر کر سکیں ۔۔۔۔
ان پہ ہم جب کبھی گفتگو کرتے ہیں
اپنے اشکوں سے پہلے وضو کرتے ہیں
ان کے بارے میں جب گفتگو کرتے ہیں ۔۔۔۔
تم کو جنت مبارک رہے شیخ
تم تو جنت میں الجھے رہو شیخ جی۔۔۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%B7%D9%84%D9%88-%D8%A8-%DA%BE%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94.96337/