غزل کی اصلاح مطلو ب ھے۔۔۔

عابد علی خاکسار — مئی 19، 2017 7:59 صبح
ریحان قریشی صاحب
عظیم صاحب
امجد علی راجا صاحب
کتنا بڑا کیا ہے کرم چشمء یار نے
دل میں جگہ نہ پائی غمء روز گار نے
وہ مسکرا رہے تھے کسی اپنی بات پر
غنچے کھلا دیے ہیں چمن میں بہار نے
گمنام پھر رہا تھا یہاں جا بجا مگر
مشہور کر دیا ہےمجھے تیرے پیار نے
چپ چاپ وہ بہاتا رہا اشک شہر میں
رسوا مجھے کیا یوں مرے غم گسار نے
خوش رنگ کا مہک کا سدا لب پہ ذکر ہے
پاگل بنا دیا ہے گلوں کے نکھار نے
مدت سے رہ گزر پہ میں خاموش بیٹھا ہوں
پتھر بنا دیا ہے ترے انتظار نے
پڑھ کر نہیں رہے سبھی لوگ ہوش میں
تجھ پر غزل لکھی جو ترے خاکسار نے
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 8:04 صبح
خوب ہے ۔ ۔ ۔ ہوش میں داد دی ہے :)
عابد علی خاکسار — مئی 19، 2017 10:58 صبح
خوب ہے ۔ ۔ ۔ ہوش میں داد دی ہے :)
بہت مہربانی۔ مگر باقی تو نہیں ہیں ہوش میں ۔
محمد ریحان قریشی — مئی 19، 2017 11:09 صبح
خوب!
پڑھ کر نہیں رہے سبھی لوگ ہوش میں
یہ مصرع ساقط الوزن ہے۔
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 11:11 صبح
محمد ریحان قریشی صاحب آپ کی عمر کیا ہے ؟
محمد ریحان قریشی — مئی 19، 2017 11:15 صبح
لگ بھگ سترہ سال آٹھ مہینے۔
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 11:18 صبح
لگ بھگ سترہ سال آٹھ مہینے۔
ہاں مجھے یاد آکیا ایک بار پہلے بھی پوچھی تھی میں نے ۔ ۔ ۔ مکرر حیرت ۔ ۔ ۔ بھائی صاحب اتنی سی عمر میں اتنی پختگی کیسے آگئ آپ تو مجھےاپنی فیلڈ کے عارفہ کریم لگتے ہیں
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 11:28 صبح
ہاں مجھے یاد آکیا ایک بار پہلے بھی پوچھی تھی میں نے ۔ ۔ ۔ مکرر حیرت ۔ ۔ ۔ بھائی صاحب اتنی سی عمر میں اتنی پختگی کیسے آگئ آپ تو مجھےاپنی فیلڈ کے عارفہ کریم لگتے ہیں
جواب عنایت کیجئے @محمد ریحان قریشی۔ ۔ منتظرم
محمد ریحان قریشی — مئی 19، 2017 11:31 صبح
ہاں مجھے یاد آکیا ایک بار پہلے بھی پوچھی تھی میں نے ۔ ۔ ۔ مکرر حیرت ۔ ۔ ۔ بھائی صاحب اتنی سی عمر میں اتنی پختگی کیسے آگئ آپ تو مجھےاپنی فیلڈ کے عارفہ کریم لگتے ہیں
پختگی کا تو پتا نہیں مگر یہ فیلڈ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ مغلوں کے دور تک قریب قریب ہر شخص شاعری اور عروض سے واقفیت رکھتا تھا اور شعرا کی ایک کثیر تعداد کم عمری میں ہی شعر کہنا شروع کرتی تھی۔ گو کہ اب استادی اور شاگردی کا وہ دور چلا گیا مگر اردو محفل کے توسل سے اس فیلڈ پر بآسانی مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 11:45 صبح
پختگی کا تو پتا نہیں مگر یہ فیلڈ زیادہ مشکل نہیں ہے۔ مغلوں کے دور تک قریب قریب ہر شخص شاعری اور عروض سے واقفیت رکھتا تھا اور شعرا کی ایک کثیر تعداد کم عمری میں ہی شعر کہنا شروع کرتی تھی۔ گو کہ اب استادی اور شاگردی کا وہ دور چلا گیا مگر اردو محفل کے توسل سے اس فیلڈ پر بآسانی مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔
اب آپنے اپنے مراسلے ہی دیکھنے والوں کو محدود کیا ہوا ہے ۔ ۔ ۔ ورنہ آپ سے بات کرنا آسان ہو جاتی ۔ ۔ ۔ آپ کی بات سن کر مجھے اپنے ایک کزن کی بات یاد آگئ اس نے میتھمیٹکس میں ماسڑ کیا ہوا ہے کہتا ہے میتھ میرے لیے حلوہ ہے ۔ ۔ ۔ ہمارے پرانے سارے درد تازہ ہو جاتے ہیں سکول کے زمانے کے (جو سوٹیاں کھائیں تھیں اس کے ) اب تک جان جاتی ہے ۔ ۔
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 19، 2017 11:46 صبح
وہ مسکرا رہے تھے کسی اپنی بات پر
وہ مُسکرا رہے تھے کسی اپنی "ہی" بات پر
۔۔
اگر میری اپنی غزل ہوتی تو میں اس کو ایسے کر دیتا:)
چپ چاپ وہ بہاتا رہا اشک شہر میں
رسوا مجھے کیا یوں مرے غم گسار نے
لاجواب
پڑھ کر نہیں رہے سبھی لوگ ہوش میں
تجھ پر غزل لکھی جو ترے خاکسار نے
بہت زبردست ۔۔
بہترین کلام بھیا ۔ ڈھیروں داد
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 11:47 صبح
گر میری اپنی غزل ہوتی تو
قوی امید ہے ۔ ۔ ۔ آپ بھی انٹری دیں گے جلد یا بدیر ۔ ۔ ۔
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 11:50 صبح
مگر اردو محفل کے توسل سے اس فیلڈ پر بآسانی مہارت حاصل کی جا سکتی ہے۔
یہ مہارت صرف یہاں کی مرہون منت نہیں لگ رہی ۔ ۔ یہاں تو مہارت کا اظہار ہوا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
تاریخ رکنیت:
‏فروری 14, 2016
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 19، 2017 11:51 صبح
قوی امید ہے ۔ ۔ ۔ آپ بھی انٹری دیں گے جلد یا بدیر ۔ ۔ ۔
اکمل بھائی جس دن میری انٹری ہو گئی اُس دن باقی سب کا کھاتہ گول ہو جانا ہے ۔ اس لیے کئیوں کے رزق پہ لات نہ ماریں ۔
اینے جوگے ہوندے تے ڈاکٹر نئیں ۔ شاعر ہوندے;)
اکمل زیدی — مئی 19، 2017 11:52 صبح
پڑھ کر نہیں رہے سبھی لوگ ہوش میں
اگر میری اپنی غزل ہوتی تو میں اس کو ایسے کر دیتا
لگتا ہے شاعر کا اندیشہ صحیح تھا :LOL:
عابد علی خاکسار — مئی 19، 2017 12:14 شام
خوب!
یہ مصرع ساقط الوزن ہے۔
بہت نوازش سر۔ میں کوئ شاعر نہیں ہوں ویسے تک بندی کرتا رہتا ہوں ایک انتہائ ادب سے گزارش کروں گا تھوڑی بہت اگر غلطی کی نشاندہی کر دیا کرو اور ساتھ رہنمائ تاکہ آئندہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ کروں۔۔
یہاں سہوا غلطی ہے ۔پڑھ کر نہیں رہے ہیں سبھی لوگ ہوش میں۔"ہیں "نہیں تھا۔۔ بہت بہت مہربانی
عابد علی خاکسار — مئی 19، 2017 12:15 شام
خوب!
یہ مصرع ساقط الوزن ہے۔
بہت نوازش سر۔ میں کوئ شاعر نہیں ہوں ویسے تک بندی کرتا رہتا ہوں ایک انتہائ ادب سے گزارش کروں گا تھوڑی بہت اگر غلطی کی نشاندہی کر دیا کرو اور ساتھ رہنمائ تاکہ آئندہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ کروں۔۔
یہاں سہوا غلطی ہے ۔پڑھ کر نہیں رہے ہیں سبھی لوگ ہوش میں۔"ہیں "نہیں تھا۔۔ بہت بہت مہربانی
محمد ریحان قریشی — مئی 19، 2017 12:16 شام
پڑھ کر نہیں رہے ہیں سبھی لوگ ہوش میں
اس مصرع کا وزن درست ہے مگر اسے بہتر بنایا جا سکتا ہے جیسے
پڑھ کر نہیں رہا ہے اسے کوئی ہوش میں
عابد علی خاکسار — مئی 19، 2017 12:17 شام
خوب!
یہ مصرع ساقط الوزن ہے۔
بہت نوازش سر۔ میں کوئ شاعر نہیں ہوں ویسے تک بندی کرتا رہتا ہوں ایک انتہائ ادب سے گزارش کروں گا تھوڑی بہت اگر غلطی کی نشاندہی کر دیا کرو اور ساتھ رہنمائ تاکہ آئندہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ کروں۔۔
یہاں سہوا غلطی ہے ۔پڑھ کر نہیں رہے ہیں سبھی لوگ ہوش میں۔"ہیں "نہیں تھا۔۔ بہت بہت مہربانی
عابد علی خاکسار — مئی 19، 2017 12:17 شام
خوب!
یہ مصرع ساقط الوزن ہے۔
بہت نوازش سر۔ میں کوئ شاعر نہیں ہوں ویسے تک بندی کرتا رہتا ہوں ایک انتہائ ادب سے گزارش کروں گا تھوڑی بہت اگر غلطی کی نشاندہی کر دیا کرو اور ساتھ رہنمائ تاکہ آئندہ ان غلطیوں کا اعادہ نہ کروں۔۔
یہاں سہوا غلطی ہے ۔پڑھ کر نہیں رہے ہیں سبھی لوگ ہوش میں۔"ہیں "نہیں تھا۔۔ بہت بہت مہربانی
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%85%D8%B7%D9%84%D9%88-%D8%A8-%DA%BE%DB%92%DB%94%DB%94%DB%94.96565/