غزلیاتِ نور

شہنواز نور — اگست 19، 2016 5:03 صبح
السلام علیکم۔۔۔۔۔۔
اپنا کلام اصلاح کیلئے پیش کر رہا ہوں
اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ میری اس کاوش کی اصلاح کر دیجئے ممنون ہوں گا ۔۔۔۔
RAZIQ SHAD — اگست 19، 2016 5:20 صبح
وعلیکم السلام
الف عین — اگست 19، 2016 5:35 صبح
ایک ایک کر کے الگ الگ دھاگوں میں پوسٹ کریں
شہنواز نور — اگست 19، 2016 7:30 صبح
السلام علیکم محفلین ایک تازہ غزل برائے اصلاح حاضر ہے ۔۔۔۔۔۔۔ شہنواز نور ۔۔۔۔۔۔۔
غزل
لئے ہاتھوں میں اپنے جام سب ہیں
تری محفل میں ہم تشنہ بہ لب ہیں
خوشی میں بھی چھلک جاتی ہیں آنکھیں
یہ آنسو درد کے محتاج کب ہیں
چراغوں کی حفاظت لازمی ہے
ہوا کے آج کل تیور عجب ہیں
ہمیں تنہا سفر یہ کاٹنا ہے
ہمارے ساتھ وہ کل تھے نہ اب ہیں
کسی کا کچھ نہیں ہم نے بگاڑا
مگر کچھ لوگ جلتے بے سبب ہیں
غزل اے نور ہوتی ہے مکمل
ہمارے سامنے آتے وہ جب ہیں
شہنواز نور
s
الف عین — اگست 20، 2016 10:49 صبح
یہ غزل تو کسی عیب سے خالی ہے۔ مکمل درست ماشاء اللہ۔ یہ دوسری بات ہے کہ کسی میں کوئی انوکھا خیال نہیں ہے۔
شہنواز نور — اگست 20، 2016 1:16 شام
میں اساتذہ کا بیحد ممنون ہوں اس رہنمائی کیلئے
شہنواز نور — اگست 21، 2016 8:53 صبح
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔ احباب صنفِ سخن رباعی پر میری پہلی کوشش اساتذہ اکرام سے اصلاح کی درخواست ہے سپاس گزار رہوں گا ۔۔۔۔۔
شہنواز نور — اگست 21، 2016 8:59 صبح
رباعی
سینے میں ترے خواب کا پلنا کیسا
اے عشق ترا رنگ بدلنا کیسا
ہے کتنی کٹھن راہ محبت والی
رستہ جو ہو دشوار تو چلنا کیسا
شہنواز نور
محمد تابش صدیقی — اگست 21، 2016 9:39 صبح
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔ احباب صنفِ سخن رباعی پر میری پہلی کوشش اساتذہ اکرام سے اصلاح کی درخواست ہے سپاس گزار رہوں گا ۔۔۔۔۔
شہنواز بھائی،جیسا کہ استادِ محترم نے کہا ہے کہ ہر کاوش کو الگ لڑی میں پوسٹ کریں.
اس طرح اساتذہ کو آسانی رہتی ہے. :)
ایک ہی لڑی میں پوسٹ کرنے سے ہر کاوش نظر سے گزرنا مشکل ہو جاتا ہے.
الف عین — اگست 21، 2016 10:40 صبح
رباعی
سینے میں ترے خواب کا پلنا کیسا
اے عشق ترا رنگ بدلنا کیسا
ہے کتنی کٹھن راہ محبت والی
رستہ جو ہو دشوار تو چلنا کیسا
شہنواز نور
بحر کے حساب سے درست لیکن مفہوم کے اعتبار سے ’چار لخت‘ محسوس ہوتی ہے
سید عاطف علی — اگست 21، 2016 11:00 صبح
تری محفل میں ہم تشنہ بہ لب ہیں
یہاں تشنہ لب کو تشنہ بہ لب برتا گیا ہے جو شاید محاورے کامقبول اسلوب نہیں ۔
میری رائے میں اسے بدلنا چاہیئے۔
محمدابوعبداللہ — اگست 21، 2016 12:34 شام
ہمیں تنہا سفر یہ کاٹنا ہے
ہمارے ساتھ وہ کل تھے نہ اب ہیں

فی البدیہہ
تو ہے کمرے کی چٹی ٹوب لائٹ
گلی میں لٹکے ہم پیلے بلب ہیں
شہنواز نور — اگست 21، 2016 12:39 شام
احباب کی رہنمائ اور اساتذہ کی اصلاح کیلئے ممنون ہوں
محمد تابش صدیقی — اگست 21، 2016 12:56 شام
فی البدیہہ
تو ہے کمرے کی چٹی ٹوب لائٹ
گلی میں لٹکے ہم پیلے بلب ہیں
بڑے کوئی پرانے زمانے کے ہیں آپ.
اب تو انرجی سیورز اور ایل ای ڈی بلب کا زمانہ ہے.
RAZIQ SHAD — اگست 21، 2016 1:44 شام
بڑے کوئی پرانے زمانے کے ہیں آپ.
اب تو انرجی سیورز اور ایل ای ڈی بلب کا زمانہ ہے.
انرجی سیور اور ٹیوب لائٹ ایک ہی چیز ہیں
ٹیوب لائٹ اور انرجی سیور چھوٹی بڑی ٹیوب بس اتنا فرق ہے ۔۔۔۔۔۔۔ ہاں البتہ ایل ای ڈی جدید تخلیق ہے
محمدابوعبداللہ — اگست 21، 2016 2:51 شام
بڑے کوئی پرانے زمانے کے ہیں آپ.
اب تو انرجی سیورز اور ایل ای ڈی بلب کا زمانہ ہے.

ایل ای ڈی تو ٹھنڈ پروگرام ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B2%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%AA%D9%90-%D9%86%D9%88%D8%B1.91535/