غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے (قطعہ)

محمد اسامہ سَرسَری — جون 23، 2014 9:10 صبح
غصہ دلِ حزین پہ اور گھونٹ صبر کے
کیوں ہجر میں پئیں یہی دو آتشہ شراب
وصلِ خدا کی آؤ پئیں صبح و شام ہم
یہ فجر و ظہر و عصر ، یہ مغرب ، عشا شراب
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2014 9:14 صبح
اچھا قطعہ ہے۔ بس فارسی ترکیب بناتے ہوئے اس بات کی طرف دھیان دینا ضروری ہے کہ ن کا اعلان نہیں ہوتا۔ "دلِ حزیں" درست ترکیب اور تلفظ ہے۔
محمد اسامہ سَرسَری — جون 23، 2014 9:26 صبح
اچھا قطعہ ہے۔ بس فارسی ترکیب بناتے ہوئے اس بات کی طرف دھیان دینا ضروری ہے کہ ن کا اعلان نہیں ہوتا۔ "دلِ حزیں" درست ترکیب اور تلفظ ہے۔
مہدی بھائی! "حزیں" کے بجائے "ملول" کردوں؟ کیا خیال ہے؟
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2014 9:45 صبح
مہدی بھائی! "حزیں" کے بجائے "ملول" کردوں؟ کیا خیال ہے؟
پہ کو ہٹا کر ملول کے ساتھ کا لگا دیں، ایک اور بدیعی خوبی پیدا ہو جائے گی، آخر میں "کے" کی مناسبت سے:
غصہ دلِ ملول کا اور گھونٹ صبر کے
لیکن چوں کہ یہ غم و غصہ والا غصہ معلوم ہوتا ہے، لہٰذا ملول یا حزیں یہ دونوں تکرار موضوع ہیں، غصے کو بھی تبدیل کردیں تو مزید حسین ہو جائے گا مصرع۔
محمد اسامہ سَرسَری — جون 23، 2014 10:14 صبح
پہ کو ہٹا کر ملول کے ساتھ کا لگا دیں، ایک اور بدیعی خوبی پیدا ہو جائے گی، آخر میں "کے" کی مناسبت سے:
غصہ دلِ ملول کا اور گھونٹ صبر کے
لیکن چوں کہ یہ غم و غصہ والا غصہ معلوم ہوتا ہے، لہٰذا ملول یا حزیں یہ دونوں تکرار موضوع ہیں، غصے کو بھی تبدیل کردیں تو مزید حسین ہو جائے گا مصرع۔
غصہ دلِ جوان کا اور گھونٹ صبر کے
مہدی نقوی حجاز — جون 23، 2014 10:37 صبح
غصہ دلِ جوان کا اور گھونٹ صبر کے
یہ خوب ہے۔
محمد یعقوب آسی — جون 23، 2014 11:53 صبح
ایک بڑا موضوع تراکیب کے بوجھ تلے دب گیا ۔
محمد اسامہ سَرسَری — جون 23، 2014 12:13 شام
ایک بڑا موضوع تراکیب کے بوجھ تلے دب گیا ۔
استاد جی! مقصود صرف موضوع نہیں ، بلکہ مشہور موضوع کو نئے انداز میں پیش کرنا ہے۔
شیرازخان — جون 23، 2014 7:46 شام
بہت اعلیٰ جی۔۔۔۔!!!
محمد یعقوب آسی — جون 23، 2014 10:05 شام
استاد جی! مقصود صرف موضوع نہیں ، بلکہ مشہور موضوع کو نئے انداز میں پیش کرنا ہے۔
جو مزاجِ یار میں آئے! :)
محمد اسامہ سَرسَری — جون 24، 2014 4:47 صبح
بہت اعلیٰ جی۔۔۔۔!!!
بہت شکریہ بھائی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D8%B5%DB%81-%D8%AF%D9%84%D9%90-%D8%AD%D8%B2%DB%8C%D9%86-%D9%BE%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%DA%AF%DA%BE%D9%88%D9%86%D9%B9-%D8%B5%D8%A8%D8%B1-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.75517/