غم کو سینے سے لگائے بیٹھا ہوں

احمد بلال — اگست 5، 2012 9:22 شام
غم کو سینے سے لگائے بیٹھا ہوں
داغ دنیا سے چھپائے بیٹھا ہوں
اس جہان رنگ و بو سے بے خبر
اک نئی دنیا بسائے بیٹھا ہوں
دیکھئے کب چلتا ہے قاتل کا ہاتھ
میں تو کب سے سر جھکائے بیٹھا ہوں
بلبلوں کے درمیاں مثل گلاب
خامشی سے منہ اٹھائے بیٹھا ہوں
ہجر میں تصویر حسن یار کو
اپنے سینے سے لگائے بیٹھا ہوں
بے نیازانہ یہاں سے مت گزر
میں یہاں محفل سجائے بیٹھا ہوں
میں نہیں ہوں بے خبر احمد مگر
سب حواس اپنے گنوائے بیٹھا ہوں
نایاب — اگست 5، 2012 9:26 شام
بہت اعلی کلام
مزمل شیخ بسمل — اگست 5، 2012 9:36 شام
خوب ہے احمد بھائی.
الف عین — اگست 6، 2012 10:23 صبح
اپنی دستخط سے قطع نظر، مجھے یقین ہے کہ فاعلاتن فاعلات مجھ سے زیادہ ہی آتی ہے!!
لیکن یہ غزل بہت اچھی ہونے اور بحر میں مکمل ہونے کے باوجود مجھے یہ سقم محسوس ہوتا ہے کہ ردیف میں ’بیٹھا ہوں‘ کا الف کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا۔ اگر کچھ ردیف بدلی جا سکے تو بہتر ہے، ورنہ یوں ہی چلنے دو۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 6، 2012 10:40 صبح
اپنی دستخط سے قطع نظر، مجھے یقین ہے کہ فاعلاتن فاعلات مجھ سے زیادہ ہی آتی ہے!!
لیکن یہ غزل بہت اچھی ہونے اور بحر میں مکمل ہونے کے باوجود مجھے یہ سقم محسوس ہوتا ہے کہ ردیف میں ’بیٹھا ہوں‘ کا الف کا اسقاط اچھا نہیں لگ رہا۔ اگر کچھ ردیف بدلی جا سکے تو بہتر ہے، ورنہ یوں ہی چلنے دو۔

یہی ایک کوتاہی مجھے محسوس ہوئی تھی. لیکن سوچا کے چلیں بیٹھا کا الف گرا ہی دیں. غزل اچھی تو تھوڑی بہت ڈھیل بھی چل جائے گی.
احمد بلال — اگست 6، 2012 10:43 صبح
محترم الف عین صاحب آپ کا پسند فرمانے کا بہت بہت شکریہ۔ بہت کوشش کی ہے لیکن یہ خامی دور نہیں کر سکا۔ آپ ہی اب کوئی تبدیلی مناسب سمجھیں تو کر دیں۔ باقی سب دوستوں کا بھی شکریہ۔
مزمل شیخ بسمل — اگست 6، 2012 10:58 صبح
ویسے جتنے منہ اتنی باتیں ہوتی ہیں.
لیکن اگر تھوڑی محنت کرکے اس غزل کو
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع کے وزن یعنی.
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
اس پے بھی کیا جاسکتا ہے.
غم کو سینے سے لگائے ہوئے بیٹھا ہوں میں
داغ دنیا سے چھپائے ہوئے بیٹھا ہوں میں.
اس سے بیٹھا کی پریشانی بھی رفع ہوسکتی ہے.
احمد بلال — اگست 6، 2012 11:11 صبح
ویسے جتنے منہ اتنی باتیں ہوتی ہیں.
لیکن اگر تھوڑی محنت کرکے اس غزل کو
رمل مثمن مخبون محذوف مقطوع کے وزن یعنی.
فاعلاتن فعلاتن فعلاتن فعلن
اس پے بھی کیا جاسکتا ہے.
غم کو سینے سے لگائے ہوئے بیٹھا ہوں میں
داغ دنیا سے چھپائے ہوئے بیٹھا ہوں میں.
اس سے بیٹھا کی پریشانی بھی رفع ہوسکتی ہے.
آپ کا مشورہ زیر غور ہے۔
محمد بلال اعظم — اگست 6، 2012 11:35 صبح
خوب غزل ہے، داد قبول کریں۔
احمد بلال — اگست 6، 2012 11:46 صبح
خوب غزل ہے، داد قبول کریں۔
شکریہ بلال بھائی
محمد خلیل الرحمٰن — اگست 6، 2012 12:46 شام
کیا
ءے بیٹھا ہوں
کو
ؤں چین سے
کے ساتھ بدلاجاسکتا ہے؟
احمد بلال — اگست 6، 2012 1:20 شام
کیا
ءے بیٹھا ہوں
کو
ؤں چین سے
کے ساتھ بدلاجاسکتا ہے؟
مجھے کچھ یہ مناسب نہیں لگا
کاشف اکرم وارثی — اگست 6، 2012 1:46 شام
خوب
احمد بلال — اگست 6، 2012 8:42 شام
فاتح
فاتح — اگست 6، 2012 9:39 شام
الف کا اسقاط بہت ہی بھدا لگ رہا ہے۔ متبادل ردیفیں کئی ایک ہو سکتی ہیں مثلاً
غم کو سینے سے لگائے جائیں گے
داغ دنیا سے چھپائے جائیں گے
غم کو سینے سے لگائے جاؤں گا
داغ دنیا سے چھپائے جاؤں گا
غم کو سینے سے لگا بیٹھا ہوں میں
داغ دنیا سے چھپا بیٹھا ہوں میں
غم کو سینے سے لگانے لگ گئے
داغ دنیا سے چھپانے لگ گئے
منتخب کردہ ردیف کے مطابق دو ایک مصرعوں میں تبدیلی کرنی پڑے گی چھوٹی چھوٹی
احمد بلال — اگست 7، 2012 1:10 صبح
الف کا اسقاط بہت ہی بھدا لگ رہا ہے۔ متبادل ردیفیں کئی ایک ہو سکتی ہیں مثلاً
غم کو سینے سے لگائے جائیں گے
داغ دنیا سے چھپائے جائیں گے
غم کو سینے سے لگائے جاؤں گا
داغ دنیا سے چھپائے جاؤں گا
غم کو سینے سے لگا بیٹھا ہوں میں
داغ دنیا سے چھپا بیٹھا ہوں میں
غم کو سینے سے لگانے لگ گئے
داغ دنیا سے چھپانے لگ گئے
منتخب کردہ ردیف کے مطابق دو ایک مصرعوں میں تبدیلی کرنی پڑے گی چھوٹی چھوٹی
اس کے علاوہ کوئی غلطی ؟ گرائمر کے لحاظ سے یا کوئی الفاظ نا مناسب تو نہیں لگ رہے۔ استاد محترم الف عین صاحب آپ بھی بتائیں۔
فاتح — اگست 7، 2012 1:48 صبح
اس کے علاوہ کوئی غلطی ؟ گرائمر کے لحاظ سے یا کوئی الفاظ نا مناسب تو نہیں لگ رہے۔ استاد محترم الف عین صاحب آپ بھی بتائیں۔
جب یہ ٹھیک ہو جائے گی تو آگے بھی دیکھ لیں گے
الف عین — اگست 7، 2012 7:33 صبح
پہلے کسی بحر کو منتخب کر لیں، پھر ممکن ہے کہ اس مشق میں کچھ اغلاط مزید ہو جائیں یا موجودہ اسقام کا ازالہ ہو جائے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%D9%85-%DA%A9%D9%88-%D8%B3%DB%8C%D9%86%DB%92-%D8%B3%DB%92-%D9%84%DA%AF%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A8%DB%8C%D9%B9%DA%BE%D8%A7-%DB%81%D9%88%DA%BA.53276/