غیر حاضری کے بعد

محمد شکیل خورشید — جون 17، 2019 11:55 صبح
وہ تری یاد کا موسم، وہ جدائی کا حبس
سانس آتی تو ہے آتے ہوئے رُکتی ہوگی
کیا کبھی میرے تڑپنے کے نظارے کےلیئے
اپنے برزخ سے مری سمت وہ جھُکتی ہوگی
راکھ مٹھی میں لیئے پھرتا ہوں یادوں کی شکیل
صبر کی گنگا ملے گی تبھی مُکتی ہوگی
طویل غیر حاضری کی معذرت ثاہتے ہوئے عرض ہے کہ 6 جنوری کو اہلیہ برضائے الٰہی رحلت فرما گئیں۔ کئی ماہ طبیعت کسی طرف راغب نہیں ہوئی۔ اوپر چند اشعار ہوئے ہیں نہ جانے قطعہ کہلائے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ مگر دل سے یہی کچھ برامد ہوا۔
رائے اور اصلاح کا منتظر رہوں گا
الف عین
منذر رضا — جون 17، 2019 11:56 صبح
الف عین
فلسفی — جون 17، 2019 11:58 صبح
وہ تری یاد کا موسم، وہ جدائی کا حبس
سانس آتی تو ہے آتے ہوئے رُکتی ہوگی
کیا کبھی میرے تڑپنے کے نظارے کےلیئے
اپنے برزخ سے مری سمت وہ جھُکتی ہوگی
راکھ مٹھی میں لیئے پھرتا ہوں یادوں کی شکیل
صبر کی گنگا ملے گی تبھی مُکتی ہوگی
طویل غیر حاضری کی معذرت ثاہتے ہوئے عرض ہے کہ 6 جنوری کو اہلیہ برضائے الٰہی رحلت فرما گئیں۔ کئی ماہ طبیعت کسی طرف راغب نہیں ہوئی۔ اوپر چند اشعار ہوئے ہیں نہ جانے قطعہ کہلائے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ مگر دل سے یہی کچھ برامد ہوا۔
رائے اور اصلاح کا منتظر رہوں گا
الف عین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے۔ آگے کی منازل آسان فرمائے۔ آپ کے دل کو اطمینان عطا کرے اور جنت میں آپ کو اکھٹا فرما دے۔ آمین۔
عرفان سعید — جون 17، 2019 12:03 شام
وہ تری یاد کا موسم، وہ جدائی کا حبس
سانس آتی تو ہے آتے ہوئے رُکتی ہوگی
کیا کبھی میرے تڑپنے کے نظارے کےلیئے
اپنے برزخ سے مری سمت وہ جھُکتی ہوگی
راکھ مٹھی میں لیئے پھرتا ہوں یادوں کی شکیل
صبر کی گنگا ملے گی تبھی مُکتی ہوگی
طویل غیر حاضری کی معذرت ثاہتے ہوئے عرض ہے کہ 6 جنوری کو اہلیہ برضائے الٰہی رحلت فرما گئیں۔ کئی ماہ طبیعت کسی طرف راغب نہیں ہوئی۔ اوپر چند اشعار ہوئے ہیں نہ جانے قطعہ کہلائے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ مگر دل سے یہی کچھ برامد ہوا۔
رائے اور اصلاح کا منتظر رہوں گا
الف عین
اللہ تعالی آپکی اہلیہ کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دیں۔ آمین
م حمزہ — جون 17، 2019 12:09 شام
وہ تری یاد کا موسم، وہ جدائی کا حبس
سانس آتی تو ہے آتے ہوئے رُکتی ہوگی
کیا کبھی میرے تڑپنے کے نظارے کےلیئے
اپنے برزخ سے مری سمت وہ جھُکتی ہوگی
راکھ مٹھی میں لیئے پھرتا ہوں یادوں کی شکیل
صبر کی گنگا ملے گی تبھی مُکتی ہوگی
طویل غیر حاضری کی معذرت ثاہتے ہوئے عرض ہے کہ 6 جنوری کو اہلیہ برضائے الٰہی رحلت فرما گئیں۔ کئی ماہ طبیعت کسی طرف راغب نہیں ہوئی۔ اوپر چند اشعار ہوئے ہیں نہ جانے قطعہ کہلائے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ مگر دل سے یہی کچھ برامد ہوا۔
رائے اور اصلاح کا منتظر رہوں گا
الف عین
اللہ تعالی آپ کی اہلیہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے ، ان کی لحد کو پر رونق اور وسیع کرے۔
اللہ آپ کو بھی صبر اور جزا عطا فرمائے۔
محمد تابش صدیقی — جون 17، 2019 12:12 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ ان کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ اور آپ کو صبر عطا فرمائے۔ آمین
سید شہزاد ناصر — جون 17، 2019 12:17 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی آپ کی اہلیہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے آپ کو بھی صبر اور جزا عطا فرمائے۔
سید عمران — جون 17، 2019 12:36 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کاملہ فرمائیں اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں!!!
منذر رضا — جون 17، 2019 12:49 شام
الف عین
محمد عدنان اکبری نقیبی — جون 17، 2019 2:46 شام
طویل غیر حاضری کی معذرت ثاہتے ہوئے عرض ہے کہ 6 جنوری کو اہلیہ برضائے الٰہی رحلت فرما گئیں۔ کئی ماہ طبیعت کسی طرف راغب نہیں ہوئی۔ اوپر چند اشعار ہوئے ہیں نہ جانے قطعہ کہلائے جا سکتے ہیں یا نہیں۔ مگر دل سے یہی کچھ برامد ہوا۔
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
بڑا افسوس ہوا ،
اللہ کریم آپ کی اہلیہ مرحومہ کی دائمی مغفرت فرمائیں اور ان کی قبر پر اپنے انوار تجلیات کی برسات فرمائیں۔آمین
انیس جان — جون 17، 2019 3:52 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ رب العزت مرحومہ کی مغفرت فرمائے
ارشد چوہدری — جون 17، 2019 3:59 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت کاملہ فرمائیں اور آپ سب کو صبر جمیل عطا فرمائیں!!!
انس معین — جون 17، 2019 4:09 شام
انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔
الف عین — جون 18، 2019 5:07 صبح
انا للہ وانا الیہ راجعون
بہت افسوس ہوا، اللہ تم سب کو صبر جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ان کی قبر کو نور سے بھر دے، آمین
الف عین — جون 18، 2019 5:09 صبح
تینوں اشعار درست ہیں۔ ان کو غزل کی صورت ہی دے دیں مزید اشعار کے ساتھ تو مسلسل غزل کہی جا سکتی ہے
محمد خلیل الرحمٰن — جون 18، 2019 5:27 صبح
انا للہ و انا الیہ راجعون
محمد شکیل خورشید — جون 18، 2019 8:38 صبح
تمام احباب کا تعزیت اور دعاؤں پر تہِ دل سے مشکور ہوں، جزاک اللہ
محمد شکیل خورشید — جون 18، 2019 8:42 صبح
تینوں اشعار درست ہیں۔ ان کو غزل کی صورت ہی دے دیں مزید اشعار کے ساتھ تو مسلسل غزل کہی جا سکتی ہے
محترم الف عین
رہنمائی کا شکریہ، قافیہ ڈھونڈنے میں دشواری آرہی ہے، خصوصاَ "پیش" کی حرکت کے ساتھ، کیا یہ لازم ہے؟
نیرنگ خیال — جون 18، 2019 9:57 صبح
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ آپ کو صبر عطا کرے اور ان کے درجات بلند کرے۔ آمین
نیرنگ خیال — جون 18، 2019 9:58 صبح
کیا کبھی میرے تڑپنے کے نظارے کےلیئے
اپنے برزخ سے مری سمت وہ جھُکتی ہوگی
یہ شعر بہت اچھا ہے۔۔۔ کیا کہنے۔۔۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D8%BA%DB%8C%D8%B1-%D8%AD%D8%A7%D8%B6%D8%B1%DB%8C-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF.107254/