احمد بلال — اگست 17، 2014 3:32 شام
دعا ہی کرتے رہے فصلِ گلُ کی ہم برسوں
جگر کے خون سے سینچی نہ گِل چمن کی کبھی
دوسرے مصرعے کے لیے کچھ احباب کے کہنے پریہ ترمیم کی
چمن کی مٹی نہ سینچی جگر کے خوں سے کبھی
الف عین ،
محمد وارث ،
مزمل شیخ بسمل
مزمل شیخ بسمل — اگست 17، 2014 5:37 شام
دعا ہی کرتے رہے فصلِ گلُ کی ہم برسوں
جگر کے خون سے سینچی نہ گِل چمن کی کبھی
دوسرے مصرعے کے لیے کچھ احباب کے کہنے پریہ ترمیم کی
چمن کی مٹی نہ سینچی جگر کے خوں سے کبھی
الف عین ،
محمد وارث ،
مزمل شیخ بسمل
گِل کو سینچنا غلط ہے۔ گِل تو پہلے ہی سینچی جاچکی ہوتی ہے تبھی تو گل بنتی ہے۔
متبادل مصرع قدرے بہتر ہے۔ لیکن مزید ترمیم سے بہتر ہوسکتا ہے۔ سوچیے۔ میں بھی سوچتا ہوں۔ یا بڑے استاد جی کی رائے بھی دیکھ لیتے ہیں۔
خالد محمود چوہدری — اگست 17، 2014 6:37 شام
فقط دعا ہی نہ کرتے کچھ دوا کی بھی کی ہوتی
الف عین — اگست 19، 2014 8:08 صبح
دوسرا مصرع واقعی بہتر ہے
شوکت پرویز — اگست 19، 2014 11:25 صبح
چند متبادل:
نہ سینچی خونِ جگر سے چمن کی خاک کبھی
چمن کی خاک نہ سینچی دمِ جگر سے کبھی
نہ سینچی خاک چمن کی دمِ جگر سے کبھی
دمِ جگر سے نہ سینچی چمن کی خاک کبھی
مزمل شیخ بسمل — اگست 19، 2014 3:49 شام
چمن کی خاک نہ سینچی دمِ جگر سے کبھی
یہ متبادل اطمینان کے قابل ہے۔
محمد اسامہ سَرسَری — اگست 19، 2014 6:26 شام
ایک ہماری طرف سے بھی

نہ سینچی خاکِ گلستاں دمِ جگر سے کبھی
احمد بلال — اگست 20، 2014 7:28 شام
فقط دعا ہی نہ کرتے کچھ دوا کی بھی کی ہوتی
یہی تو المیہ ہے
احمد بلال — اگست 20، 2014 7:28 شام
گِل کو سینچنا غلط ہے۔ گِل تو پہلے ہی سینچی جاچکی ہوتی ہے تبھی تو گل بنتی ہے۔
متبادل مصرع قدرے بہتر ہے۔ لیکن مزید ترمیم سے بہتر ہوسکتا ہے۔ سوچیے۔ میں بھی سوچتا ہوں۔ یا بڑے استاد جی کی رائے بھی دیکھ لیتے ہیں۔
جی۔ مناسب
احمد بلال — اگست 20، 2014 7:29 شام
ٹھیک ہے۔ پھر دوسرا ہی رکھ رہا ہوں۔
احمد بلال — اگست 20، 2014 7:33 شام
چمن کی خاک نہ سینچی دمِ جگر سے کبھی
یہ متبادل اطمینان کے قابل ہے۔
دم اگر عربی والا لیں تو تب اس کا مطلب خون ہو گا لیکن اس سے مرکب نہیں بن سکتا کیونکہ جگر عربی کا نہیں۔ اگر دم سے مراد سانس ہو تو مجھے یہ نہیں سمجھ آ رہا کہ سانس سے کیسے سینچا جا سکتا ہے؟؟؟؟؟؟؟؟
احمد بلال — اگست 20، 2014 7:34 شام
چند متبادل:
نہ سینچی خونِ جگر سے چمن کی خاک کبھی
چمن کی خاک نہ سینچی دمِ جگر سے کبھی
نہ سینچی خاک چمن کی دمِ جگر سے کبھی
دمِ جگر سے نہ سینچی چمن کی خاک کبھی
دم کی سینے سے مناسبت ہے نہ کہ جگر سے