انس معین — جنوری 8، 2019 6:02 شام
فعولن کے وزن پر مشق . اساتذہ سے اصلاح کی درخواست .
جو کل تک تو جاہل کی صف میں رہے ہیں
وہ عالم سناتے ہیں تیرے فسانے
لکھاری ہیں سارے قلم کے قفس میں
سویرے کے ضامن اندھیرے فسانے
خیالوں کے قیدی خیالوں نے مارے
جنازے کو اب ہیں گھیرے فسانے
نہ لیلہ نہ مجنو نہ کوئی ادا ؔہے
ہیں سارے یہ جھوٹے ادھورے فسانے
اساتذہ اور تمام احباب سے اصلاح کی درخواست
الف عین
محمد تابش صدیقی
یاسر شاہ
سید عاطف علی
محمد ریحان قریشی — جنوری 8، 2019 6:40 شام
جنازے کو اب ہیں گھیرے فسانے
مندرجہ بالا مصرع ساقط الوزن ہے.
'نہ' درست املا ہے.
باقی تمام مصارع وزن کے لحاظ سے درست ہیں.
انس معین — جنوری 8، 2019 6:54 شام
مندرجہ بالا مصرع ساقط الوزن ہے.
'نہ' درست املا ہے.
باقی تمام مصارع وزن کے لحاظ سے درست ہیں.
جی بہت شکریہ ..
سید عاطف علی — جنوری 8، 2019 7:32 شام
جو کل تک تو جاہل کی صف میں رہے ہیں
۔الفاظ اورانداز کو مضمون سے ہم آہنگ رکھیں ۔ اور اسلوب کو متین بنائیں ۔ جیسے جاہل کی صف ۔ عجیب سی ترکیب ہے ۔ جاہلوں کی صف ہونا چاہیئے۔
مثلاََ ۔جو کل تک رہے جاہوں کی صفوں میں
ہیں سارے یہ جھوٹے ادھورے فسانے
یہ سارے ہیں جھوٹے ادھورے فسانے۔
وغیرہ ۔
نیز اشعار میں کوئی موضوع نہیں سمٹا معنوی اعتبار سے ۔ محض پر گوئی کا سا ایک بکھرا نمونہ ہوا ۔
الف عین — جنوری 9، 2019 7:22 صبح
لیلہ اور مجنو سے میں تو واقف نہیں لیلیٰ مجنوں درست املا ہو گی
لکھاری.... یہ پنجابی لفظ مجھے تو پسند نہیں پاکستانی نہ جانے کیوں اردو میں گوارا کر لیتے ہیں،؟
باقی دوستوں سے متفق ہوں
سید عاطف علی — جنوری 9، 2019 7:43 صبح
لیلہ اور مجنو سے میں تو واقف نہیں لیلیٰ مجنوں درست املا ہو گی
لکھاری.... یہ پنجابی لفظ مجھے تو پسند نہیں پاکستانی نہ جانے کیوں اردو میں گوارا کر لیتے ہیں،؟
باقی دوستوں سے متفق ہوں
میرے خیال میں لکھنے سے درست فاعل لیکھک (لے کھک) بنتا ہے ۔
مجھے تو یہ لفظ دیکھنے اور سننے میں بہت ہی کھردرا لگتا ہے ایک جھرجھری سی آجاتی ہے اس سے ۔
یہاں مصنف کیوں نہیں کہہ لیا گیا ؟
فہد اشرف — جنوری 9، 2019 7:55 صبح
میرے خیال میں لکھنے سے درست فاعل لیکھک (لے کھک) بنتا ہے ۔
مجھے تو یہ لفظ دیکھنے اور سننے میں بہت ہی کھردرا لگتا ہے ایک جھرجھری سی آجاتی ہے اس سے ۔
یہاں مصنف کیوں نہیں کہہ لیا گیا ؟
یہ تو فاعل بنانے کا ہندی قاعدہ ہے۔
الف عین — جنوری 9، 2019 8:02 صبح
یہ تو فاعل بنانے کا ہندی قاعدہ ہے۔
لکھنا بھی تو ہندی ہے. اس سے لیکھک واقعی بہتر ہے جو سنسکرت کا ہے. لیکھن کا فاعل
انس معین — جنوری 9، 2019 3:46 شام
۔الفاظ اورانداز کو مضمون سے ہم آہنگ رکھیں ۔ اور اسلوب کو متین بنائیں ۔ جیسے جاہل کی صف ۔ عجیب سی ترکیب ہے ۔ جاہلوں کی صف ہونا چاہیئے۔
مثلاََ ۔جو کل تک رہے جاہوں کی صفوں میں
یہ سارے ہیں جھوٹے ادھورے فسانے۔
وغیرہ ۔
نیز اشعار میں کوئی موضوع نہیں سمٹا معنوی اعتبار سے ۔ محض پر گوئی کا سا ایک بکھرا نمونہ ہوا ۔
جی بلکل
انس معین — جنوری 9، 2019 3:47 شام
لیلہ اور مجنو سے میں تو واقف نہیں لیلیٰ مجنوں درست املا ہو گی
لکھاری.... یہ پنجابی لفظ مجھے تو پسند نہیں پاکستانی نہ جانے کیوں اردو میں گوارا کر لیتے ہیں،؟
باقی دوستوں سے متفق ہوں
جی بہت شکریہ
سفیر آفریدی — جنوری 9، 2019 5:57 شام
وزن کی لحاظ پرویا سوچ ہے خیال اس میں
احساس ہے کیفیت دل کے ملال اس میں
سفیر آفریدی — جنوری 9، 2019 6:06 شام
موضوع سمیٹنا فاعل مفعول فاعلن فاعلاتن یہ اس میں عجیب سمجهہ ہے وجد کے اندر آدمی دکهہ لکهے سکهہ لکهے لفظوں کی ترتیب جوڑے ماضی اور حال کی نسبت وزن الفاظ کو دے بحر معنی کے انداز کو دے احساس کو رنگ دے