فنا بھی ساتھ لائی ہوں

La Alma — نومبر 15، 2016 4:28 شام
فنا بھی ساتھ لائی ہوں
بقا بھی ساتھ لائی ہوں
محبت میں دغا بھی ہے
وفا بھی ساتھ لائی ہوں
میں الفت سے گریزاں ہوں
رضا بھی ساتھ لائی ہوں
ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں
نئے موسم تُو پیدا کر
فضا بھی ساتھ لائی ہوں
مری مٹّھی میں جگنو ہیں
ضیا بھی ساتھ لائی ہوں
مقّدر کے لبھانے کو
ادا بھی ساتھ لائی ہوں
تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں
قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں
نہیں تنہا، چلے آؤ
خدا بھی ساتھ لائی ہوں

حسن محمود جماعتی — نومبر 15، 2016 6:04 شام
نہیں تنہا، چلے آؤ
خدا بھی ساتھ لائی ہوں
واہ بھئی واہ۔ بہت عمدہ کلام اور یہ تو حاصل کلام ہے۔ واہ واہ واہ۔۔۔ کیا ہی کہنے بھئی بہت خوب بہت خوب۔۔۔ زبردست۔ کمال ہے۔
حمیرا عدنان — نومبر 15، 2016 7:11 شام
واہ واہ بہت عمدہ لاجواب مزہ آ گیا
رومانہ چوہدری — نومبر 16، 2016 3:07 صبح
خوب ہے:)
La Alma — نومبر 16، 2016 6:43 صبح
واہ بھئی واہ۔ بہت عمدہ کلام اور یہ تو حاصل کلام ہے۔ واہ واہ واہ۔۔۔ کیا ہی کہنے بھئی بہت خوب بہت خوب۔۔۔ زبردست۔ کمال ہے۔
اس پزیرائی کے لیے بہت ممنون ہوں .
La Alma — نومبر 16، 2016 6:44 صبح
واہ واہ بہت عمدہ لاجواب مزہ آ گیا
تہہِ دل سے شکریہ .
La Alma — نومبر 16، 2016 6:45 صبح
بہت شکریہ رومانہ :)
محمداحمد — نومبر 16، 2016 6:49 صبح
واہ واہ ! خوبصورت غزل !
بہت داد!
لگتا ہے کہ ساز و سامان سے لدے کئی ایک کنٹینر آپ کے ساتھ ساتھ آئے ہیں۔ :)
اکمل زیدی — نومبر 16، 2016 7:07 صبح
واقعی ..عمدہ کاوش ہے . . . بڑی ندرت ہے آپ کے خیالات میں . . .
La Alma — نومبر 16، 2016 7:09 صبح
واہ واہ ! خوبصورت غزل
بہت شکریہ .
سرگوشی لگتا ہے کہ ساز و سامان سے لدے کئی ایک کنٹینر آپ کے ساتھ ساتھ آئے ہیں۔
یہ تو ہمارے معصوم سے افکار ہیں جہیز کا سامان تھوڑی نہ ہے :):):)
La Alma — نومبر 16، 2016 7:12 صبح
واقعی ..عمدہ کاوش ہے . . . بڑی ندرت ہے آپ کے خیالات میں . . .
بہت مہربانی .
فاخر رضا — نومبر 16، 2016 8:46 صبح
بہت اچھے اشعار ہیں
دیکھیں اصلاح والے اساتذہ کیا کہتے ہیں، مگر کچھ اشعار بہت ہی اچھے لگے
ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں
تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں
خود کیوں مریں، جب قضا لائی ہیں تو سامنے والے کو ماریں، یہ آپ فرہاد والی غلطی مت کریں.
قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں
یہ بہت پیارا شعر ہے. یہ ایسی جبلت ہے جسے کوئی کتنا بھی چھیننے کی کوشش کریں یہ عورت کے خمیر سے جدا نہیں ہوتی. آج ایک عورت کو ایمرجنسی میں دیکھا، وہ گردے اور جگر کی آخری اسٹیج کی مریضہ ہے، بیچاری نیم بیہوشی میں بھی کہ رہی تھی مجھے شرم آرہی ہے مجھے شرم آرہی ہے.
خدا سب مرد اور عورت کی شرم و حیا قائم رکھے
ڈاکٹرعامر شہزاد — نومبر 16، 2016 9:01 صبح
تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں
واہ واہ واہ ۔۔ بہت ہی کمال اور لاجواب ۔۔ ایک ایک شعر زبردست ۔۔
محمد تابش صدیقی — نومبر 16، 2016 10:06 صبح
چھوٹی بحر میں بہت عمدہ اشعار۔ بہت سی داد :)
فنا بھی ساتھ لائی ہوں
بقا بھی ساتھ لائی ہوں
محبت میں دغا بھی ہے
وفا بھی ساتھ لائی ہوں
میں الفت سے گریزاں ہوں
رضا بھی ساتھ لائی ہوں
ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں
نئے موسم تُو پیدا کر
فضا بھی ساتھ لائی ہوں
مری مٹّھی میں جگنو ہیں
ضیا بھی ساتھ لائی ہوں
مقّدر کے لبھانے کو
ادا بھی ساتھ لائی ہوں
تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں
قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں
نہیں تنہا، چلے آؤ
خدا بھی ساتھ لائی ہوں

الف عین — نومبر 16، 2016 2:01 شام
اچھی ہے۔ اصلاح کی ضرورت نہیں۔
صائمہ شاہ — نومبر 16، 2016 2:07 شام
آپ اچھا لکھتی ہیں مگر موضوعات میں تنوع اور ندرت کی ضرورت ہے ، تخلیق پر جدت کے دروازے کھولیے ۔
لاریب مرزا — نومبر 16، 2016 2:23 شام
واہ!! کیا بات ہے!! بہت خوبصورت غزل ہے!!
آپ کے لیے بہت سی داد و تحسین :)
عبدالقیوم چوہدری — نومبر 16، 2016 2:33 شام
وا جی وا۔ اعلیٰ ہے
آپ نے اصلاح سخن میں پوسٹ کر دی ہے یہاں بندہ کوئی شرارت بھی نہیں کر سکتا ورنہ ایک شعر پر اچھی خاصی اصلاح نازل ہو گئی تھی:cool2: خیر اس لڑی میں چلتے ہیں
La Alma — نومبر 16، 2016 4:53 شام
بہت اچھے اشعار ہیں
دیکھیں اصلاح والے اساتذہ کیا کہتے ہیں، مگر کچھ اشعار بہت ہی اچھے لگے
ارادوں میں لچک بھی ہے
انا بھی ساتھ لائی ہوں
تُو رخ پھیرے تو مر جاؤں
قضا بھی ساتھ لائی ہوں
خود کیوں مریں، جب قضا لائی ہیں تو سامنے والے کو ماریں، یہ آپ فرہاد والی غلطی مت کریں.
قدم بھٹکیں، کہاں ممکن
حیا بھی ساتھ لائی ہوں
یہ بہت پیارا شعر ہے. یہ ایسی جبلت ہے جسے کوئی کتنا بھی چھیننے کی کوشش کریں یہ عورت کے خمیر سے جدا نہیں ہوتی. آج ایک عورت کو ایمرجنسی میں دیکھا، وہ گردے اور جگر کی آخری اسٹیج کی مریضہ ہے، بیچاری نیم بیہوشی میں بھی کہ رہی تھی مجھے شرم آرہی ہے مجھے شرم آرہی ہے.
خدا سب مرد اور عورت کی شرم و حیا قائم رکھے
اتنے پازیٹو فیڈ بیک کے لیے بہت شکریہ .
خوشی ہوئی اگر آپ کے ذوق کی تسکین کا کچھ سامان ہوا .
La Alma — نومبر 16، 2016 4:54 شام
واہ واہ واہ ۔۔ بہت ہی کمال اور لاجواب ۔۔ ایک ایک شعر زبردست ۔۔
اس پرخلوص داد کے لیے انتہائی شکر گزار ہوں .
صفحات: 1 2 3

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%81%D9%86%D8%A7-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%D8%A7%D8%AA%DA%BE-%D9%84%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DB%81%D9%88%DA%BA.93037/