الف عین — نومبر 5، 2005 9:59 صبح
فیصل عظیم نے کہا:
مجھے قسم ہے تیرے عشق باکمال کی اب
تم جان بھی مانگو گے تو انکار نہ ہوگا
فیصل یہ آپ کے شعر ہیں اس لئے اطلاعاً عرض ہے کہ یہ دونوں مصرعے الگ الگ بحروں میں ہیں۔
نبیل — نومبر 5، 2005 10:12 صبح
میں نے یہ پیغام اس چوپال میں منتقل کر دیا ہے۔ میری گزارش ہے کہ اس نوعیت کے موضوعات پر گفتگو کے لیے اسی چوپال کا استعمال کیا جائے۔ شکریہ۔
فیصل عظیم فیصل — نومبر 5، 2005 3:46 شام
مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے
دراصل میں ایک خود رو پودا ہوں جس کے اردگرد کانٹے بھی ہونگے اور یقیناََ اصلاح ایک نعمت ہے جسے ملے وہ شکر کرے اور جسے نہ ملے اسے چاہیئے کہ سعی کرے ورنہ پھر صبر۔
خیر توجہ دلانے کا شکریہ اور اگر کہیں کچھ ایسا دیکھیں تو اسی وقت ٹھاہ سے چابک لگا دیا کریں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے (ویسے یہ چابک استادوں والی ہے نہ کہ ٹانگہ والی)
مغزل — نومبر 23، 2009 10:43 صبح
فیصل بھائی یہ لڑی ادھوری کیوں ہے ۔۔؟؟
اور کیا ہوا کمپیوٹر ۔۔ کا معاملہ حل ہوا تو۔ حاضری یقینی بنائیں۔