قرآں میں جو بھی ہے وہ رب کی بات ہے

اکمل زیدی — جون 18، 2015 10:54 صبح
تعریف کی توصیف کی غضب کی بات ہے
قرآں میں جو بھی ہے وہ رب کی بات ہے
سب کچھ بتا دیا ہے ، بتا کر نشانیاں
دو چار کی نہیں یہ سب کی بات ہے
روشن ہوا تھا نور سے جب نور پنجتن
جب ، جب نہیں تھا یہ جب کی بات ہے
ثابت ہیں واقعات آیتوں سے سارے
نادان پوچھتے ہیں یہ کب کی بات ہے
رٹے لگا کے دل روشن نہیں ہوتا
علّت کی نہیں اکمل سبب کی بات ہے
---------------------------------------------------
اساتذہ کی توجہ کا طالب .خصوصاً..آسی صاحب ...اور الف .عین صاحب
فاروق احمد بھٹی — جون 18، 2015 5:09 شام
آسان عروض کے دس سبق
الف عین — جون 19، 2015 1:26 صبح
صرف دو مصرعے درست بحر میں ہیں:
سب کچھ بتا دیا ہے ، بتا کر نشانیاں
روشن ہوا تھا نور سے جب نور پنجتن
ان کی بحر ہے مفعول فاعلات مفاعیل فاعلات

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B1%D8%A2%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%AC%D9%88-%D8%A8%DA%BE%DB%8C-%DB%81%DB%92-%D9%88%DB%81-%D8%B1%D8%A8-%DA%A9%DB%8C-%D8%A8%D8%A7%D8%AA-%DB%81%DB%92.82895/