قسم کھاتے ہیں ہم زمانے کی

ارشد چوہدری — جون 23، 2024 3:17 صبح
الف عین
الف نظامی
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
محمد احمد
----------
قسم کھاتے ہیں ہم زمانے کی
ہم کو عادت نہیں بھلانے کی
------------
اب جو کہتے ہو دل نہیں لگتا
کیا ضرورت تھی دور جانے کی
---------
گر پکڑنا مجھے ہی مقصد تھا
کیا ضرورت تھی گھر جلانے کی
------
وہ تو آئے تھے گھر جلانے کو
میری کوشش تھی گھر بچانے کی
-------
حال پتلا ہے سب غریبوں کا
پاس چیزیں نہیں ہیں کھانے کی
---------
خود ہی دلدل میں گر گئے دیکھو
تھی تو کوشش مجھے گرانے کی
-----------
پاس غیروں کے بیٹھ جاتے ہیں
ان کو عادت ہے دل جلانے کی
-----------
راز رکھتے ہیں دل میں باتوں کو
ہے بنی خُو ہی سب چھپانے کی
--------
بات چھپتی نہیں کبھی ارشد
لاکھ کوشش کرو چھپانے کی
--------
محمد عبدالرؤوف — جون 23، 2024 5:50 صبح
قسم کھاتے ہیں ہم زمانے کی
ہم کو عادت نہیں بھلانے
اس قِسم کی قَسَم قابلِ قبول نہیں ہو گی۔🙂
ہم قسم کھاتے ہیں زمانے کی
ہمیں عادت نہیں بھلانے کی
ارشد چوہدری — جون 23، 2024 6:25 شام
بہت شکریہ بھائی
ارشد چوہدری — جون 25، 2024 4:24 صبح
الف عین
الف نظامی
شکیل احمد خان23
محمد عبدالرؤوف
محمد احمد
ارشد چوہدری — جون 27، 2024 4:20 صبح
عظیم — جون 27، 2024 10:26 صبح
شاید کسی کو کچھ خاص بات نظر نہیں آئی اس غزل میں۔ ہو سکتا ہے اسی لیے کسی نے کچھ کہنا مناسب نہیں سمجھا!
میرے نزدیک بھی محض دو اشعار ہی کسی قابل ہیں
پاس غیروں کے بیٹھ جاتے ہیں
ان کو عادت ہے دل جلانے کی
بات چھپتی نہیں کبھی ارشد
لاکھ کوشش کرو چھپانے کی
ان میں سے بھی مقطع میں 'بات' کی جگہ راز ہو تو بات بنتی ہے
مشق سمجھ کر چھوڑ دیں اس غزل کو محنت کا فائدہ محسوس نہیں ہو رہا۔
ارشد چوہدری — جون 27، 2024 3:16 شام
شکریہ عظیم بھائی میں تو سمجھ رہا تھا کہ کسی وجہ سے آپ ناراض ہیں ،شائد کوئی انجانے ،یں گستاخی ہو گئی ہے جو آپ نے اور سب نے بائکاٹ کر دیا ہے،اور میں سوچ رہا تھا کہ لکھنا چھوڑ دوں۔بوڑھا آدمی ہوں اس کے علاوہ کام بھی کوئی نہیں،بحرحال اس غزل کو چھوڑیں اس میں واقعی کوئی خاص بات نہیں۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے جواب دیا
عظیم — جون 28، 2024 10:12 صبح
شکریہ عظیم بھائی میں تو سمجھ رہا تھا کہ کسی وجہ سے آپ ناراض ہیں ،شائد کوئی انجانے ،یں گستاخی ہو گئی ہے جو آپ نے اور سب نے بائکاٹ کر دیا ہے،اور میں سوچ رہا تھا کہ لکھنا چھوڑ دوں۔بوڑھا آدمی ہوں اس کے علاوہ کام بھی کوئی نہیں،بحرحال اس غزل کو چھوڑیں اس میں واقعی کوئی خاص بات نہیں۔ آپ کا شکریہ کہ آپ نے جواب دیا
آپ کی کسی بات کو گستاخی سمجھوں تو میں خود گستاخ ہوں گا۔ آپ ماشاء اللہ عمر میں میرے والد صاحب سے بھی بڑے ہوں گے، میں اب بھی یہی کہوں گا کہ میرے بس کی بات نہیں ہے اصلاح وغیرہ مگر ان شاء اللہ جہاں تک ممکن ہو سکا آپ کی غزلوں پر اپنی رائے ضرور دوں گا
ارشد چوہدری — جون 28، 2024 4:05 شام
شکریہ میرے بھائی
صریر — جون 29، 2024 11:30 صبح
پاس غیروں کے بیٹھ جاتے ہیں
ان کو عادت ہے دل جلانے کی
خوب!👍🏻

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B3%D9%85-%DA%A9%DA%BE%D8%A7%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%D9%85-%D8%B2%D9%85%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C.120777/