قصہ رنگین زندگانی کا

سید علی رضوی — اگست 23، 2017 1:46 شام
قصہ رنگین زندگانی کا
رنگ پھیلا ہوا ہے پانی کا
زندگی کی کتاب میں سب سے
ہے بڑا باب رائگانی کا
جن کو غم روزگار لاحق ہے
کیا کریں گےوہ اس جوانی کا
عشق جذبے کو حسن محتاجی
حسن کو شوق جاودانی کا
آپ برسے نہیں ، تھے بادل آپ
شکریہ! ایسی مہربانی کا
یہ بڑی دل پزیر لگتی ہے
مول کیا دو گے اس کہانی کا
گلزار خان — ستمبر 2، 2017 4:44 شام
کس کی غزل ہے یا آپ نے خود لکھی ہے؟
الف عین — ستمبر 4، 2017 4:00 صبح
تقریباً درست ہے غزل ماشاء اللّٰہ۔ کچھ اشعار میں مشورہ دوں گا۔

زندگی کی کتاب میں سب سے
ہے بڑا باب رائگانی کا
/// سب سے' اور 'بڑا' دو الگ الگ مصرعوں میں اچھا نہیں۔ کچھ الفاظ بدل کر دیکھیں۔
جن کو غم روزگار لاحق ہے
کیا کریں گےوہ اس جوانی کا
///غم روزگار کے درمیان اضافت ہونی چاہئے
عشق جذبے کو حسن محتاجی
حسن کو شوق جاودانی کا
///یہاں بھی 'عشق' اور 'جذبہ' کے درمیان 'کے' کی کمی ہے۔​
سید علی رضوی — ستمبر 5، 2017 2:42 شام
کس کی غزل ہے یا آپ نے خود لکھی ہے؟
جی میں نے ہی لکھی ہے
سید علی رضوی — ستمبر 5، 2017 2:51 شام
تقریباً درست ہے غزل ماشاء اللّٰہ۔ کچھ اشعار میں مشورہ دوں گا۔

زندگی کی کتاب میں سب سے
ہے بڑا باب رائگانی کا
/// سب سے' اور 'بڑا' دو الگ الگ مصرعوں میں اچھا نہیں۔ کچھ الفاظ بدل کر دیکھیں۔
جن کو غم روزگار لاحق ہے
کیا کریں گےوہ اس جوانی کا
///غم روزگار کے درمیان اضافت ہونی چاہئے
عشق جذبے کو حسن محتاجی
حسن کو شوق جاودانی کا
///یہاں بھی 'عشق' اور 'جذبہ' کے درمیان 'کے' کی کمی ہے۔​
ٹھیک کرنے کی کوشش کروں گا انشااللہ آپ کا بے حد مشکور ہوں
گلزار خان — ستمبر 8، 2017 1:16 شام
جی میں نے ہی لکھی ہے
بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B5%DB%81-%D8%B1%D9%86%DA%AF%DB%8C%D9%86-%D8%B2%D9%86%D8%AF%DA%AF%D8%A7%D9%86%DB%8C-%DA%A9%D8%A7.98023/