قطعات

نوید اکرم — دسمبر 15، 2015 3:27 شام
1
نمود و رعونت، جلال و اِمارت
تری ہست ان سب کی حامل نہیں ہے
تو بس اک محبت لئے پھر رہا ہے
تو ثروت کے بندوں کے قابل نہیں ہے
2
جسے تیری پروا نہیں چھوڑ اس کو
کہ اِس پیار کا کوئی حاصل نہیں ہے
محبت کے بدلے نہ دے جو محبت
وہ تیری محبت کے قابل نہیں ہے
3
یوں ان کو کہتے ہو کیوں برا تم
کہ حد سے وہ تو بڑھے نہیں ہیں
برے اگر ہیں تو ہوں گے ماں باپ
حرام زادے برے نہیں ہیں
نوید اکرم — دسمبر 22، 2015 5:32 شام
محترم جناب الف عین صاحب
الف عین — دسمبر 22، 2015 6:16 شام
درست ہیں، کوئی فاش غلطی تو نہیں ہے۔ بہتری کی گنجائش تو اللہ کی تخلیق کے علاوہ ہر ایک تخلیق میں ہوتی ہے۔
ادب دوست — دسمبر 22، 2015 6:30 شام
واہ ۔۔ واہ ۔۔ نوید بھائی کیا کہنے بہت خوب

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%D8%A7%D8%AA.86402/