قطعہ

عینی خیال — جنوری 23، 2014 9:52 صبح

کیسے بدل گیا ہے ستاروں کی چاہ میں
ایسا بھی کیا چھپا ہے ستاروں کی چاہ میں
ماناکہ باکمال ہے، پراس طرح وہ شخص
کنگال نہ ہوجائے ستاروں کی چاہ میں

محمد اسامہ سَرسَری — جنوری 23، 2014 2:02 شام
خوب۔۔۔۔
کنگال نہ ہوجائے ستاروں کی چاہ میں
یہ مصرع وزن اور قافیہ دونوں سے ”کنگال“ ہے۔
عظیم — جنوری 23، 2014 2:57 شام
کنگال ہو چکا ہے ستاروں کی چاہ میں
الف عین — جنوری 26، 2014 3:26 صبح
یہ قطعہ کس طرح ہے، مجھے غزل کے دو فرد محسوس ہو رہے ہیں۔ دوسرے شعر میں قافیہ ردیف درست نہیں تھا، جسے @عطیم شیزاد نے درست کر دیا ہے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.71469/