قطعہ

احمد بلال — مارچ 22، 2014 10:41 صبح
خاک حاصل ہو سکے اوجِ قمر
سوچ یہ رکھتے ہوں جب اہلِ ہنر
پائیں سامانِ طرب پیہم ولے
نہ بہے یک قطرہء خونِ جگر
الف عین ، محمد وارث ، فاتح ، مزمل شیخ بسمل
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 22، 2014 10:49 صبح
بہت ہی عمدہ قطعہ ہے۔
بہت سی داد۔۔۔۔
الف عین — مارچ 23، 2014 2:56 صبح
درست، بس آخری مصرع میں ’نا بہے‘ پر اعتراض ہوتا ہے مجھے۔ ’بہہ نہ پائے قطرہ خون جگر‘ کہیں تو؟
احمد بلال — مارچ 23، 2014 6:54 صبح
نہ بہے پر اعتراض کی کیا وجہ ہے؟
ابن رضا — مارچ 23، 2014 7:33 صبح
خوب است:clap:
احمد بلال — مارچ 23، 2014 7:43 شام
درست، بس آخری مصرع میں ’نا بہے‘ پر اعتراض ہوتا ہے مجھے۔ ’بہہ نہ پائے قطرہ خون جگر‘ کہیں تو؟
میں نے غالب کے کلام میں دیکھا ہے۔ غالب نے کسی بھی جگہ "نہ" کو سبب خفیف نہیں استعمال کیا۔ ہمیشہ اگلے لفظ کے ساتھ ملا کے یا وتد مجموع بنایا ہے یا فاصلہ صغریٰ۔ اب میں سمجھ گیا ہوں کہ کیا وجہ تھی اعتراض کی۔ میں اسے تبدیل کرنے کی کوشش کروں گا۔ لیکن میں نے "یک" کے لفظ کو دانستاً استعمال کیا تھا شدت کے لیے۔ اسے نہیں ختم کرنا چاہتا۔ میرا مطلب ادھورا رہ جائے گا۔ البتہ علم میں اضافہ ہوا۔ اچھا لگا۔
ویسے اب میں یہ پوچھنا چاہتا ہوں کہ اور لفظوں میں جہاں "نہ" آتا ہے مثلاً خانہ، سینہ وغیرہ ، ان کا "نہ" سبب خفیف پر آسکتا ہے؟ غالب نے استعمال کیا ہے۔ اگر یہ آ سکتا ہے تو صرف "نہ" کیوں نہیں، اس کا قاعدہ مختلف کیوں ہے؟
محمد اسامہ سَرسَری — مارچ 24، 2014 5:36 صبح
خانہ اور سینہ کے آخر میں جو ہ ہے وہ ”نہ“ کی ہ سے بہت مختلف ہے ، مکمل متلفظ ہوتی ہے، اضافت کی صورت میں اس پر ہمزہ بھی آتا ہے جیسے خانۂ خدا ، سینۂ پاک۔
انوار گوندل؎ — مارچ 24، 2014 5:41 صبح
واہ کمال ہے جی۔۔۔۔
احمد بلال — مارچ 29، 2014 1:01 شام
درست، بس آخری مصرع میں ’نا بہے‘ پر اعتراض ہوتا ہے مجھے۔ ’بہہ نہ پائے قطرہ خون جگر‘ کہیں تو؟
"مت بہے" صحیح ہے؟
احمد بلال — اپریل 12، 2014 3:52 شام
الف عین " مت بہے یک قطرہء خون جگر" صحیح ہے؟
الف عین — اپریل 13، 2014 3:16 صبح
نہیں۔ ’مت‘ محض اوامر و نواہی میں آتا ہے۔
احمد بلال — نومبر 29، 2014 9:03 صبح
الف عین یوں ہو سکتا ہے؟
"نے بہے یک قطرہ ء خونِ جگر"
الف عین — نومبر 29، 2014 5:43 شام
الف عین یوں ہو سکتا ہے؟
"نے بہے یک قطرہ ء خونِ جگر"
اس میں بھی مجھے شک ہے۔ میرے خیال میں
کیوں بہے اک۔۔۔
کہیں تو؟؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81.72945/