قطعہ برائے اصلاح

فیضان قیصر — جولائی 20، 2019 3:50 شام
تم سے سکونِ جاں کی خاطر یہ دل لگا کر
اس گومگو میں اکثر رنجور بھی رہوں گا
تم کو تباہ کرنا مقصود تو نہیں ہے
لیکن یقین ہے یہ ایسا ہی میں کروں گا
فیضان قیصر — جولائی 20، 2019 3:51 شام
الف عین سر
الف عین — جولائی 21، 2019 2:22 صبح
بحر و اوزان کا تو کوئی مسئلہ نہیں لیکن مفہوم واضح نہیں ۔ گو مگو کی حالت کیوں ہے؟ محبوب؟ کو تباہ کرنا کیوں چاہتے ہو؟
فیضان قیصر — جولائی 21، 2019 7:34 صبح
الف عین صاحب پہلے یوں کہا تھا
تم سے میں دل لگا لوں لیکن یہ گومگو ہے
کب تک تمھیں نشاطِ الفت میں دے سکوں گا
تم کو تباہ کرنا مقصود تو نہیں ہے
لیکن یقین ہے یہ ایسا ہی میں کروں گا
کیا ٹھیک تھا
الف عین — جولائی 22، 2019 1:59 صبح
ہاں یہ اس لحاظ سے بہتر تھا کہ معلوم ہو گیا کہ گومگو کی حالت یہ سوچ کر پیدا ہوئی تھی کہ عشق کیا جائے یا نہ کیا جائے۔ لیکن یہ یقین کیوں ہے کہ محبوب کو تباہ و برباد کر دیا جائے گا؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107733/