قطعہ برائے اصلاح

فیضان قیصر — جولائی 26، 2019 4:44 شام
سچ ہے تمھاری قربت کیف و سرورِ جاں ہے
میں بھی تمھیں محبت حد سے سوا کروں گا
میرے مزاج میں ہے اے جاں مگر تَلَوُّن
تھوڑے دنوں تلک ہی وعدہ وفا کروں گا
فیضان قیصر — جولائی 26، 2019 4:44 شام
الف عین سر
میم الف — جولائی 26، 2019 5:35 شام
سچ ہے تمھاری قربت کیف و سرورِ جاں ہے
میں بھی تمھیں محبت حد سے سوا کروں گا
میرے مزاج میں ہے اے جاں مگر تَلَوُّن
تھوڑے دنوں تلک ہی وعدہ وفا کروں گا
اِس قطعے کا عنوان رکھیے: وارننگ :!:
اگرچہ محبوب نے یہ قطعہ سنا تو تھوڑے دن بھی بات نہیں چلے گی۔
فیضان قیصر — جولائی 26، 2019 5:43 شام
زیادہ دن نہیں چلے گا یہ ہی تو میں نے بھی کہا
فیضان قیصر — جولائی 26، 2019 5:45 شام
اِس قطعے کا عنوان رکھیے: وارننگ :!:
اگرچہ محبوب نے یہ قطعہ سنا تو تھوڑے دن بھی بات نہیں چلے گی۔
زیادہ دن نہیں چلے گا یہ ہی تو میں نے بھی کہا
میم الف — جولائی 27، 2019 1:53 صبح
زیادہ دن نہیں چلے گا یہ ہی تو میں نے بھی کہا
آپ نے کہا ہے زیادہ دن نہیں چلے گا
تھوڑے دن چلے گا
لیکن میں کہہ رہا ہوں
جب آپ خود ہی کہیں گے کہ تھوڑے دن چلے گا
تو تھوڑے دن بھی نہیں چلے گا
الف عین — جولائی 27، 2019 6:36 صبح
بحر و اوزان درست ہیں لیکن پہلا مصرع مربوط نہیں لگتا، اور دوسرے میں 'میں بھی' سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا ہی محبوب بھی کہہ رہا ہے! بس یہ دونوں مصرعوں میں تبدیلی کر لو
فیضان قیصر — جولائی 27، 2019 8:00 صبح
بحر و اوزان درست ہیں لیکن پہلا مصرع مربوط نہیں لگتا، اور دوسرے میں 'میں بھی' سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایسا ہی محبوب بھی کہہ رہا ہے! بس یہ دونوں مصرعوں میں تبدیلی کر لو
تم مجھکو چاہتی ہو؟ اچھا! تو یہ سنو پھر
میں بھی تمھیں محبت حد سے سوا کروں گا
میرے مزاج میں ہے اے جاں مگر تَلَوُّن
تھوڑے دنوں تلک ہی وعدہ وفا کروں گا
الف عین پہلا مصرعہ تبدیل کیا ہے ۔
ایک بات یہ بھی بتائیے کہ اگر تیسرا مصرع یوں کہا جائے تو
لیکن مزاج میں ہے اے جان مرے تلون
تو کیا یہ صورت میں بہتر ہے یا پہلے والا ہی ٹھیک ہے
الف عین — جولائی 28، 2019 6:22 صبح
ہاں پہلا مصرع یہ بہتر ہے
تیسرا مصرع پہلے والا ہی بہتر اور رواں لگتا ہے
فیضان قیصر — جولائی 28، 2019 11:15 صبح
ہاں پہلا مصرع یہ بہتر ہے
تیسرا مصرع پہلے والا ہی بہتر اور رواں لگتا ہے
بہت شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.107805/