قطعہ برائے اصلاح

فیضان قیصر — ستمبر 11، 2019 11:03 صبح
تم مجھے جھوٹ سے اب تسلی نہ دو
سچ مرے سامنے سے گزر بھی گیا
میں بڑا ہی اہم ہوں سبھی کے لیے
اس گماں کا نشہ تو اتر بھی گیا
فیضان قیصر — ستمبر 11، 2019 11:03 صبح
الف عین سر
الف عین — ستمبر 12، 2019 6:58 صبح
نشہ کے درست تلفظ میں ش پر تشدید ہے۔ خیر، یہ چل سکتا ہے۔ مگر مجھے یہ دو الگ الگ اشعار محسوس ہو رہے ہیں، درمیانی ربط کا پتہ نہیں چلتا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.108394/