قطعہ برائے اصلاح

عمران سرگانی — دسمبر 18، 2019 11:31 صبح
السلام علیکم سر الف عین عظیم شاہد شاہنواز بھائی اصلاح فرما دیجئے۔۔۔
افاعیل : مفعول مفاعیل مفاعیل مفاعیل
سینے سے مسیحا نے مرا دل ہے نکالا
اور دل کی جگہ اس نے کئی سنگ بھرے ہیں
یہ خواب مرے تلخ بھی ہیں اور حسیں بھی
خوابوں میں مری زندگی کے رنگ بھرے ہیں
شکریہ
حکیم علی الوردي — دسمبر 18، 2019 12:40 شام
یہ دو الگ اشعار ہیں، اچھے اشعار ہیں مگر قطعہ نہیں کہا جا سکتا۔
الف عین — دسمبر 19، 2019 4:50 صبح
سینے سے مسیحا نے مرا دل ہے نکالا
اور دل کی جگہ اس نے کئی سنگ بھرے ہیں
... سینے سے مسیحا نے مرا دل ہے نکالا
کو
سینے سے مسیحا نے نکالا ہے مرا دل
زیادہ رواں نہیں؟
دوسرے مصرعے میں بھی 'کئی' اچھا نہیں۔ یہاں /وہاں / بہت وغیرہ بہتر ہو گا
یہ خواب مرے تلخ بھی ہیں اور حسیں بھی
خوابوں میں مری زندگی کے رنگ بھرے ہیں
.. 'زندگی کے' سے روانی متاثر ہے، الفاظ بدلیں
میں بھی انہیں دو اشعار مان رہا ہوں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.109611/