قطعہ برائے اصلاح

عمران سرگانی — جون 12، 2020 1:49 صبح
سر الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: اصلاح فرمائیے۔
افاعیل: مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن
تنخواہیں مالکانِ مکاتب ہڑپ گئے
استاد کیا گزارہ کریں خاک پھانک کر
اک بھیک مانگنے سے رہے اور کیا کریں
معمار قوم زندہ رہیں راکھ پھانک کر؟
شکریہ
الف عین — جون 12، 2020 7:04 صبح
راکھ اور خاک کس طرح قوافی ہو سکتے ہیں؟
عمران سرگانی — جون 12، 2020 8:30 صبح
راکھ اور خاک کس طرح قوافی ہو سکتے ہیں؟
بہت شکریہ سر
میں سمجھا شاید صوتی قوافی کے طور پر چل جائے۔
ایک شعر خذف کر دیتے ہیں۔
تنخواہیں مالکانِ مکاتب ہڑپ گئے
استاد کیا گزارہ کریں خاک پھانک کر
یا
معمار قوم زندہ رہیں خاک پھانک کر؟
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 12، 2020 2:19 شام
غالباً آپ نے خاک اور راکھ کو ہاتھ اور بات وغیرہ پر قیاس کیا ہے۔
ویسے ایمانداری کی بات یہ ہے میرا اپنا رجحان بھی یہی ہے کہ جب ہاتھ اور بات کو قافیہ مان لیا جاتا ہے تو دیگر مرکب حروف والے الفاظ میں بھی یہ رعایت ملنی چاہیئے۔ تاہم اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ غالبؔ کے زمانے میں ہاتھ املا کیا ہی ہات جاتا تھا وغیرہ وغیرہ۔ بہرحال، چونکہ اساتذہ اجازت نہیں دیتے اس لئے احتراز کرنا ہی احوط معلوم ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ قطعہ اچھا ہے، مرکزی خیال پسند آیا مجھے۔
دعاگو،
راحلؔ
عمران سرگانی — جون 12، 2020 2:45 شام

بہت شکریہ محترم اپنی رائے سے آگاہ کرنے کے لیے۔۔۔
عمران سرگانی — جون 13، 2020 7:33 صبح
یہ سر الف عین محمّد احسن سمیع :راحل: فائنل کیا ہے۔۔۔
تنخواہیں مالکانِ مکاتب ہڑپ گئے
معمارِ قوم پیٹ بھریں خاک پھانک کر
یا
استاد اپنا پیٹ بھریں خاک پھانک کر
یہ مصرعہ دوران نیند یا دوران خواب ذہن میں آیا۔۔۔
الف عین — جون 14، 2020 2:35 صبح
استاد بہتر ہے، معمار قوم کی جگہ معمارانِ قوم ہونا تھا، استاد البتہ بول چال کا لفظ بھی ہے، اس لیے جمع کے مفہوم میں بھی قبول کیا جا سکتا ہے
اس کے علاوہ معمار قوم بھی صرف محاورے کے مطابق استاد ہوتا ہے، استاد کے علاوہ بھی آپ کسی کو یہ خطاب دے سکتے ہیں
عمران سرگانی — جون 14، 2020 6:03 صبح
استاد بہتر ہے، معمار قوم کی جگہ معمارانِ قوم ہونا تھا، استاد البتہ بول چال کا لفظ بھی ہے، اس لیے جمع کے مفہوم میں بھی قبول کیا جا سکتا ہے
اس کے علاوہ معمار قوم بھی صرف محاورے کے مطابق استاد ہوتا ہے، استاد کے علاوہ بھی آپ کسی کو یہ خطاب دے سکتے ہیں
بہت شکریہ سر ، مجھے بھی لفظ استاذ ہی بہتر لگا۔۔۔
سید عاطف علی — جون 14، 2020 7:21 صبح
تنخواہیں مالکانِ مکاتب ہڑپ گئے
یہ ہڑپ جانا کون سامحاورہ ہے ۔ہڑپ کر جانا تو معلوم ہے ۔
عمران سرگانی — جون 14، 2020 7:50 صبح
یہ ہڑپ جانا کون سامحاورہ ہے ۔ہڑپ کر جانا تو معلوم ہے ۔
میرے ذہن میں '' نگل گئے '' بھی آیا تھا مگر میں نے '' ہڑپ گئے '' کو ترجیح دی۔۔۔ سر الف عین اس بارے بہتر بتا سکتے ہیں۔۔۔
محمد احسن سمیع راحلؔ — جون 14، 2020 12:25 شام
یہ ہڑپ جانا کون سامحاورہ ہے ۔ہڑپ کر جانا تو معلوم ہے ۔
مجھے بھی یہ کھٹکا تھا، لیکن مقتدرہ والوں کی لغت میں دیکھا تو وہاں "ہڑپ لینا" دیا ہوا ہے، اسی لئے "پنگا" لینا چنگا نہیں سمجھا :)
سید عاطف علی — جون 14، 2020 2:06 شام
فاتحہ پڑھ لی ہوتی ۔
الف عین — جون 15، 2020 5:03 صبح
بول چال کی زبان میں ہڑپ لینا بھی بولا جاتا ہے اس لئے میں نے اس پر غور نہیں کیا

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.112043/