قطعہ برائے اصلاح و تنقید ۔۔۔ میرے شکار نے

منذر رضا — جنوری 31، 2019 4:32 شام
السلام علیکم!
اساتذہ سے اصلاح کی درخواست ہے
الف عین
یاسر شاہ
محمد وارث
محمد تابش صدیقی
سید عاطف علی
میرے شکار نے اسے اچھا بنا دیا
اہلِ چمن بھی حامیئ صیاد ہو گئے
کل تک جنہیں قفس ہی تھا جاں سے عزیز تر
وہ مرغ، آج مرغِ چمن زاد ہو گئے!!
شکریہ!
منذر رضا — فروری 1، 2019 6:56 صبح
الف عین
فلسفی
فلسفی — فروری 1، 2019 7:32 صبح
محترم قطعہ سے اپنی سلام دعا ابھی ہوئی نہیں، اس لیے میری رائے تو کسی کام کی نہیں۔
البتہ ناقص رائے یہ ہے کہ شاید پہلے شعر میں "میرے شکار" سے اگر آپ کہنا چاہ رہے ہیں کہ میری موجودگی کی وجہ سے تو شاید عجز بیان ہے۔ دوسرا یہ کہ دونوں اشعار میں کوئی مضبوط ربط نہیں لگ رہا۔ یہ اس ناقص کی ناقص رائے ہے۔ آپ سر الف عین کا انتظار کیجیے۔
منذر رضا — فروری 1، 2019 8:23 صبح
فلسفی
محترم آپ کی رائے ناقص نہیں بلکہ پختہ ہے، آپ خوامخواہ کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔
خامیوں کی جانب نشاندہی پر شکر گزار ہوں!
الف عین — فروری 1، 2019 9:52 صبح
میں بھی نہیں سمجھ سکا قطعہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%82%D8%B7%D8%B9%DB%81-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%AA%D9%86%D9%82%DB%8C%D8%AF-%DB%94%DB%94%DB%94-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%B4%DA%A9%D8%A7%D8%B1-%D9%86%DB%92.105289/