عائد — جون 8، 2018 10:13 شام
السلام علیکم
استاد ِ محترم
لا حاصل اور بے حاصل کیا دونوں ٹھیک ہیں اور کیا لا حاصل 'لَحاصل' "ا" کے اسقاط کے ساتھ جائز ہے اور بے حاصل بھی اگر ٹھیک ہے تو کیا اسے 'بحاصل' "ے" کے اسقاط کے ساتھ جائز ہے
سید عاطف علی — جون 8، 2018 10:19 شام
بے حاصل تو بالکل مقبول نہیں۔ لا حاصل مقبول ہے۔
شعر میں لحاصل ۔ مستحسن نہیں ہوگا۔ نشست کمزور رہے گی۔
الف عین — جون 9، 2018 11:09 صبح
امید ہے تشفی ہو گئی ہو گی
عائد — جون 9، 2018 11:37 صبح
بے حاصل تو بالکل مقبول نہیں۔ لا حاصل مقبول ہے۔
شعر میں لحاصل ۔ مستحسن نہیں ہوگا۔ نشست کمزور رہے گی۔
بہت شکریہ سلامت رہیں
عائد — جون 9، 2018 11:38 صبح
امید ہے تشفی ہو گئی ہو گی
جی بلکل شکریہ
عائد — جون 9، 2018 11:49 صبح
دراصل اک غزل کے شعر کو لے کے یہ سوال پوچھا تھا
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
تو لا حاصل سی اک جستجو ہی سہی
تجھ سے ہٹ کر کوئی راستہ ہی نہیں
کیسے رخصت کروں میں تری یاد کو
میرا تو کوئی اور مشغلہ ہی نہیں
' لحصل ' قابلِ قبول نہیں تو یہ شعر تبدیل کرنا پڑے گا
سید عاطف علی — جون 9، 2018 2:31 شام
دراصل اک غزل کے شعر کو لے کے یہ سوال پوچھا تھا
فاعلن فاعلن فاعلن فاعلن
تو لا حاصل سی اک جستجو ہی سہی
تجھ سے ہٹ کر کوئی راستہ ہی نہیں
کیسے رخصت کروں میں تری یاد کو
میرا تو کوئی اور مشغلہ ہی نہیں
' لحصل ' قابلِ قبول نہیں تو یہ شعر تبدیل کرنا پڑے گا
لا حاصل تو شاید اس بحر ،( متدارک )میں کسی طرح بھی نہیں آسکے گا۔ آپ بے ثمر یا کوئی اور ترکیب وضع کر سکتے ہیں۔
جیسے بے ثمر ہی رہی تہری ہر جستجو ۔ ۔ ۔ ۔ وغیرہ۔