لاک ڈاؤن: ایک پنجابی نظم کا ترجمہ

محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 9:43 صبح
ہم نے لاک ڈاؤن کے عنوان سے ایک پنجابی نظم کا ترجمہ کرنے کی کوشش فرمائی ہے، صلاح دیجے کہ کہاں تک کامیاب ہوئے
لاک ڈاؤن
پی لیتے ہیں ، کھا لیتے ہیں
سو لیتے ہیں ، گا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
سبزی ، دال پکانی سیکھی
چھت پر کھاٹ بچھانی سیکھی
لاک ڈاؤن کے چار دنوں میں
روٹی گول پکانی سیکھی
برتن دھونے سے پہلے اب
لیمن میکس لگا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
ہاتھ ملاتے ڈرتے ہیں سب
گلے لگاتے ڈرتے ہیں سب
گز بھر کی دوری رکھتے ہیں
ماسک چڑھا کر پھرتے ہیں سب
دیکھو، دیکھ ہماری کہنی
کہنی ساتھ لگالیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
چھُپ گئے سارے یار پرانے
ختم ہوئے ہوٹل کے کھانے
ننھے سے وائرس کے ہاتھوں
بھول گئے مصروف زمانے
نظموں میں پھر آپ کو اپنے
دل کا حال سُنا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
لاک ڈاؤن
پی لینے آں ، کھا لینے آں
سو لینے آں ، گا لینے آں
ویلا اینج ٹپا لینے آں
سبزی ، دال پکانی سکھ لئی
چھت تے منجی ڈاہنی سکھ لئی
لاک ڈاؤن دے چار دناں وچ
روٹی گول پکانی سکھ لئی
پانڈے شانڈے دھون توں پہلاں
لیمن میکس لگا لینے آں
ویلا اینج ٹپا لینے آں
ہتھ ملان توں ڈردے سارے
جپھی پان توں ڈردے سارے
اک میٹر دی دوری ، اُتوں
ماسک چڑھا کے پھردے سارے
ویکھو ویکھ اساں وی کہنی
کہنی نال لگا لینے آں
ویلا اینج ٹپا لینے آں
سارے یار پرانے لُک گئے
ہوٹل دے سب کھانے مُک گئے
نکے جئے وائرس دے ہتھوں
دنیا دے کم سارے رُک گئے
نظماں وچ توانوں اپنے
دل دا حال سنا لینے آں
ویلا اینج ٹپا لینے آں
محمداحمد — اپریل 12، 2020 10:02 صبح
واہ واہ
بہت خوب ترجمہ کیا ہے خلیل الرحمٰن رحمان بھائی آپ نے نے!
بہت سی داد :)
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 10:09 صبح
واہ واہ
بہت خوب ترجمہ کیا ہے خلیل الرحمٰن رحمان بھائی آپ نے نے!
بہت سی داد :)
آداب عرض ہے جناب
عدنان عمر — اپریل 12، 2020 10:11 صبح
ہم نے لاک ڈاؤن کے عنوان سے ایک پنجابی نظم کا ترجمہ کرنے کی کوشش فرمائی ہے، صلاح دیجے کہ کہاں تک کامیاب ہوئے
لاک ڈاؤن
پی لیتے ہیں ، کھا لیتے ہیں
سو لیتے ہیں ، گا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
سبزی ، دال پکانی سیکھی
چھت پر کھاٹ بچھانی سیکھی
لاک ڈاؤن کے چار دنوں میں
روٹی گول پکانی سیکھی
برتن دھونے سے پہلے اب
لیمن میکس لگا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
ہاتھ ملاتے ڈرتے ہیں سب
گلے لگاتے ڈرتے ہیں سب
گز بھر کی دوری رکھتے ہیں
ماسک چڑھا کر پھرتے ہیں سب
دیکھو، دیکھ ہماری کہنی
کہنی ساتھ لگالیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
چھُپ گئے سارے یار پرانے
ختم ہوئے ہوٹل کے کھانے
ننھے سے وائرس کے ہاتھوں
بھول گئے مصروف زمانے
نظموں میں پھر آپ کو اپنے
دل کا حال سُنا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
زبردست ترجمہ ہے۔ ترجمے پر طبع زاد کا گمان ہوتا ہے۔
بس اس شعر کے ترجمے پر شاید نظرِ ثانی کی ضرورت ہے:
ویکھو ویکھ اساں وی کہنی
کہنی نال لگا لینے آں

میرے خیال میں یہاں شاعر یہ کہ رہا ہے کہ دوسروں کی دیکھا دیکھی ہم بھی اپنی کہنی، کہنی کے ساتھ لگا لیتے ہیں۔
سر! باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 10:17 صبح
زبردست ترجمہ ہے۔ ترجمے پر طبع زاد کا گمان ہوتا ہے۔
بس اس شعر کے ترجمے پر شاید نظرِ ثانی کی ضرورت ہے:
ویکھو ویکھ اساں وی کہنی
کہنی نال لگا لینے آں

میرے خیال میں یہاں شاعر یہ کہ رہا ہے کہ دوسروں کی دیکھا دیکھی ہم بھی اپنی کہنی، کہنی کے ساتھ لگا لیتے ہیں۔
سر! باقی آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
درست پکڑ اہے جناب! کیا یوں درست ہوگا
دیکھا دیکھی ہم بھی اپنی
کُہنی ساتھ لگالیتے ہیں
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 10:21 صبح
زبردست ترجمہ ہے۔ ترجمے پر طبع زاد کا گمان ہوتا ہے۔
آداب
عدنان عمر — اپریل 12، 2020 11:34 صبح
درست پکڑ اہے جناب! کیا یوں درست ہوگا
دیکھا دیکھی ہم بھی اپنی
کُہنی ساتھ لگالیتے ہیں
سر! اصل متن میں تو کہنی، کہنی کے ساتھ لگانا لکھا ہے۔ کہیں اس سے یہ مراد تو نہیں کہ ہاتھ ملانے کے بجائے اپنی کہنی، دوسرے کی کہنی سے لگائی جا رہی ہے؟
اگر اپنی ایک کہنی، دوسری کہنی سے لگائی جا رہی ہے تب بھی شاید یہ ترجمہ درست نہ ہو۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 11:37 صبح
سر! اصل متن میں تو کہنی، کہنی کے ساتھ لگانا لکھا ہے۔ کہیں اس سے یہ مراد تو نہیں کہ ہاتھ ملانے کے بجائے اپنی کہنی، دوسرے کی کہنی سے لگائی جا رہی ہے؟
اگر اپنی ایک کہنی، دوسری کہنی سے لگائی جا رہی ہے تب بھی شاید یہ ترجمہ درست نہ ہو۔
دیکھا دیکھی ہم بھی کُہنی
کُہنی ساتھ ملا لیتے ہیں
عدنان عمر — اپریل 12، 2020 11:42 صبح
دیکھا دیکھی ہم بھی کُہنی
کُہنی ساتھ ملا لیتے ہیں
ما شاء اللّٰہ، یہ تو بہترین ہو گیا جناب۔
Muhammad Ishfaq — اپریل 12، 2020 6:15 شام
بہت عمدہ سر جی۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 6:26 شام
آداب عرض ہے اَشفاق بھائی
بندہ پرور — اپریل 12، 2020 6:40 شام
Bahut umda Janab kya behtarin shayari hai
بندہ پرور — اپریل 12، 2020 6:43 شام
بہت عمدہ شاعری جناب اور ترجمہ کی تو کیا ہی بات ہے ۔
نصر — اپریل 12، 2020 7:17 شام
واہ جناب، کیا حال کی ترجمانی فرماءی ہے۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 7:36 شام
واہ جناب، کیا حال کی ترجمانی فرماءی ہے۔۔۔

شکریہ!
آپ کے جذبات شاعر تک نہیں پہنچا سکتے کہ تاحال شاعر ہمارے لیے نامعلوم ہے۔ نیز ہم نے صرف ترجمہ کیا ہے۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 12، 2020 7:37 شام
Bahut umda Janab kya behtarin shayari hai

بہت عمدہ شاعری جناب اور ترجمہ کی تو کیا ہی بات ہے ۔

جزاک اللہ
ارشد چوہدری — اپریل 13، 2020 4:18 صبح
بہت خوبصورت ۔لگتا ہے پنجابی خوب سمجھتے ہیں
شکیل احمد خان23 — اپریل 13، 2020 6:47 صبح
ہم نے لاک ڈاؤن کے عنوان سے ایک پنجابی نظم کا ترجمہ کرنے کی کوشش فرمائی ہے، صلاح دیجے کہ کہاں تک کامیاب ہوئے
لاک ڈاؤن
پی لیتے ہیں ، کھا لیتے ہیں
سو لیتے ہیں ، گا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
سبزی ، دال پکانی سیکھی
چھت پر کھاٹ بچھانی سیکھی
لاک ڈاؤن کے چار دنوں میں
روٹی گول پکانی سیکھی
برتن دھونے سے پہلے اب
لیمن میکس لگا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
ہاتھ ملاتے ڈرتے ہیں سب
گلے لگاتے ڈرتے ہیں سب
گز بھر کی دوری رکھتے ہیں
ماسک چڑھا کر پھرتے ہیں سب
دیکھو، دیکھ ہماری کہنی
کہنی ساتھ لگالیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
چھُپ گئے سارے یار پرانے
ختم ہوئے ہوٹل کے کھانے
ننھے سے وائرس کے ہاتھوں
بھول گئے مصروف زمانے
نظموں میں پھر آپ کو اپنے
دل کا حال سُنا لیتے ہیں
یونہی وقت بِتا لیتے ہیں
نظم کا اصل پنجابی متن بھی ساتھ ہوتا توترجمہ تقابلی مطالعہ کی دلچسپ حیثیت اختیار کرجاتا اور
توشب آفریدی ، چراغ آفریدم
سفال آفریدی ، ایاغ آفریدم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا سامزا آجاتا۔
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2020 6:50 صبح
بہت خوبصورت ۔لگتا ہے پنجابی خوب سمجھتے ہیں
شکریہ جناب
محمد خلیل الرحمٰن — اپریل 13، 2020 6:52 صبح
نظم کا اصل پنجابی متن بھی ساتھ ہوتا توترجمہ تقابلی مطالعہ کی دلچسپ حیثیت اختیار کرجاتا اور
توشب آفریدی ، چراغ آفریدم
سفال آفریدی ، ایاغ آفریدم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کا سامزا آجاتا۔
پنجابی اصل نظم بھی ساتھ ہی ہے۔ جاسمن بٹیا کے مراسلے کو نتھی کیا ہے۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D8%A7%DA%A9-%DA%88%D8%A7%D8%A4%D9%86-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8%DB%8C-%D9%86%D8%B8%D9%85-%DA%A9%D8%A7-%D8%AA%D8%B1%D8%AC%D9%85%DB%81.111218/