لوگ ہنسے ہیں مجھ پر

عشق بسمل — مئی 22، 2019 9:51 شام
دیکھو لوگ ہنسے ہیں مجھ پر راہ میں
یعنی ہم دونوں پر قہقہے لگے ہیں
عشق بسمل
شاہد شاہنواز — مئی 23، 2019 9:33 صبح
بحر سمجھ میں نہیں آسکی ۔۔۔
جس بحر میں آ پ نے شعر کہا یا کہنے کی کوشش کی، اس میں کوئی مشہور شعر یاد ہو تو بتائیے گا۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — مئی 23، 2019 9:40 صبح
بحر سمجھ میں نہیں آسکی ۔۔۔
جس بحر میں آ پ نے شعر کہا یا کہنے کی کوشش کی، اس میں کوئی مشہور شعر یاد ہو تو بتائیے گا۔۔۔
نثری نظم ہے شاید!
سید عاطف علی — مئی 23، 2019 9:47 صبح
نہیں ، یہ نثری نثر ہے ۔
عشق بسمل — مئی 24، 2019 8:47 شام
بحر سمجھ میں نہیں آسکی ۔۔۔
جس بحر میں آ پ نے شعر کہا یا کہنے کی کوشش کی، اس میں کوئی مشہور شعر یاد ہو تو بتائیے گا۔۔۔
جناب جون صاحب کی شاعری سے متاثر کو
کیا آج میری برسی تھی
یعنی آج مر گیا تھا میں؟
عشق بسمل — مئی 24، 2019 8:47 شام
نہیں ، یہ نثری نثر ہے ۔
شکریہ اصلاح کرنے کا جناب
عشق بسمل — مئی 24، 2019 8:48 شام
سب احباب کا شکریہ نوازش
سید عاطف علی — مئی 24، 2019 8:58 شام
جناب جون صاحب کی شاعری سے متاثر کو
کیا آج میری برسی تھی
یعنی آج مر گیا تھا میں؟
کیا یہ جون ایلیا کا شعر ہے ؟
عرفان سعید — مئی 25، 2019 12:09 صبح
شکریہ اصلاح کرنے کا جناب
ابھی تک تو کسی نے اصلاح نہیں کی۔
عرفان سعید — مئی 25، 2019 12:21 صبح
جناب عشق بسمل صاحب
جیسا کہ آپ نے اپنے مراسلے میں وضاحت پیش کی تھی کہ
میں شاعر نہیں ہوں بس خیالات لکھتا ہوں۔
اگر واقعی ایسا سمجھتے ہیں تو اپنی تحریر نثر میں پیش کریں یا ذیل کا زمرہ بھی ٹھیک رہے گا
آپ کی نثری شاعری بحور سے آزاد
اگر آپ واقعی "اصلاحِ سخن" میں کچھ پیش کرنے کے خواہاں ہیں تو اس مضمون کو دیکھ لیں
اصلاح کے متمنی’آسی صاحب‘ کے اس مضمون کو ضرور پڑھ لیں
اور جیسا کہ استادِ محترم اور فلسفی بھائی نے وضاحت کی، شاعری کا علم حاصل کریں۔ شکریہ
عشق صاحب اگر واقعی شاعری سے بھی عشق ہے تو اس کا تھوڑا علم حاصل کر لیں

آپ، محترم اسامہ سرسری صاحب کی کتاب "آؤ، شاعری سیکھیں" کا مطالعہ کیجیے۔ بیس قسطوں میں یہ کتاب آپ کو محفل پر مل جائے گی۔ یہ تھریڈ ملاحظہ کیجیے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%84%D9%88%DA%AF-%DB%81%D9%86%D8%B3%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D9%BE%D8%B1.106971/