مار ہی دے گا چھکے چوکے کوئی ۔

عظیم — اکتوبر 2، 2017 1:25 شام

مار ہی دے گا چھکے چوکے کوئی
دوست کی راہ سے نہ روکے کوئی
دل کا ہی میل جب نہ دھویا تو کیا
لاکھ رکھے جو منہ کو دھو کے کوئی
اے زمانے کے قہقہو سن لو
مانگتا ہے دعائیں رو کے کوئی
ساری دنیا ہے اک طرف میں یہاں
یوں دکھائے تو اس کا ہو کے کوئی
صبر کیجے عظیم محشر تک
گل نہ توڑے گا خار بو کے کوئی
عظیم — اکتوبر 2، 2017 1:26 شام
بابا ۔
الف عین — اکتوبر 2، 2017 5:56 شام
کے کوئی میں تنافر بہت برا لگ رہا ہے۔ کچھ ردیف بدلی جا سکتی ہے کیا؟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%A7%D8%B1-%DB%81%DB%8C-%D8%AF%DB%92-%DA%AF%D8%A7-%DA%86%DA%BE%DA%A9%DB%92-%DA%86%D9%88%DA%A9%DB%92-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DB%94.98486/