نور وجدان — اگست 24، 2015 5:04 شام
ایک دستک مجھے سنائی دی
تیری مانوس یاد کی خوشبو
دل کی دہلیز پر ہے رنجہ کیا ؟
ایک پل مُسکرا دی تُو آیا !
دوجے پل اس گُماں پہ، میں رو دی
آزمائش نئے طریقوں سے
چوٹ دیتی ہے یہ سلیقوں سے
خامشی جھانکتی دَریچوں سے
تاکتی لہر لہر دریا کی
بن رہی خود میں کوئی طوفاں کیا
بحر ہجراں کی ہے نمو کب سے
سب بُخارات بن کے بھی بادل
آسماں پر مکیں رہے کب سے
آشیاں بھی جلے بجھے کب سے
جانے بنجر ہے یہ زمیں کب سے
متلاشی — اگست 24، 2015 8:35 شام
بہت خوب نور بہنا بہت خوب
نظام الدین — اگست 25، 2015 10:11 صبح
بہت خوب۔۔۔ زبردست۔۔۔ واہ
نور وجدان — اگست 25، 2015 10:38 صبح
شکریہ ۔۔ متلاشی بھیا۔۔۔ آپ کی حوصلہ افزائی کا بھی۔۔۔۔ شکریہ ۔۔۔
نور وجدان — اگست 25، 2015 10:38 صبح
آوازِ دوست — اگست 25، 2015 10:47 صبح
ایک دستک مجھے سنائی دی
تیری مانوس یاد کی خوشبو
واہ!
نورالحسن جوئیہ — اگست 25، 2015 10:54 صبح
آہا
نور وجدان — اگست 25، 2015 11:21 صبح
نور وجدان — ستمبر 21، 2015 10:55 صبح
حمیرا عدنان — جنوری 7، 2016 11:17 صبح
بہت خوب نور ماشاءاللہ
نور وجدان — جنوری 7، 2016 11:19 صبح
شکریہ جناب

نور وجدان — جنوری 12، 2016 7:52 صبح
السلام علیکم ..۔۔
سب سے پہلے شکریہ کہ نظم پسند آئی. کیا پہلے سے موجود کے لیے رنجہ استعمال نہیں کیا جا سکتا. ؟رنجہ معانی تشریف رکھنا ..۔قدم رنجہ بمعنی تشریف لانا۔۔کیا زمانہ بدل نہیں سکتا اس طرح کے استعمال سے.
سید لبید غزنوی — جنوری 12، 2016 8:16 صبح
بہت خوب اچھی نظم ہے قاری پڑھتے ہوئے اس درد کو خوب محسو س کرتا ہے جو آپ نے لفظوں میں سمو دیا ہے۔۔۔۔۔
نور وجدان — جنوری 12، 2016 9:34 صبح
بہت خوب اچھی نظم ہے قاری پڑھتے ہوئے اس درد کو خوب محسو س کرتا ہے جو آپ نے لفظوں میں سمو دیا ہے۔۔۔۔۔
شکریہ آپ کی پسند آوری پر
ظہیراحمدظہیر — جنوری 12، 2016 6:26 شام
السلام علیکم ..۔۔
سب سے پہلے شکریہ کہ نظم پسند آئی. کیا پہلے سے موجود کے لیے رنجہ استعمال نہیں کیا جا سکتا. ؟رنجہ معانی تشریف رکھنا ..۔قدم رنجہ بمعنی تشریف لانا۔۔کیا زمانہ بدل نہیں سکتا اس طرح کے استعمال سے.
کاش زبان کا استعمال کسی منطق اور اصول کا پابند ہوتا! لیکن ہم اور آپ جانتے ہی ہیں کہ ایسا نہیں ہے۔ الفاظ اپنے استعمال میں اہل زبان کی سند اور نظیر کے محتاج ہوتے ہیں۔ رنجہ الگ سے مستعمل نہیں ہے ۔ قدم رنجہ کے ساتھ مستعمل ہے۔ رنجہ کے معنی چال یا خرام کے ہیں ۔
کامران چوہدری — جنوری 30، 2016 5:15 شام
خوبصورت تحریر۔۔۔۔دل موہ لیا
صابرہ امین — جولائی 24، 2020 11:03 شام
بہت خوبصورت خیالات اور احساسات ۔ ۔ ما شا اللہ

نور وجدان — جولائی 25، 2020 2:47 شام
بہت خوبصورت خیالات اور احساسات ۔ ۔ ما شا اللہ
بہت شکریہ بہنا ...

اکمل زیدی — جولائی 25، 2020 2:53 شام
ہیں۔۔۔۔۔۔

آپ نور سعدیہ ہیں۔۔۔؟؟؟؟