مجھ سے اک دن وہ آ کے یہ کہنے لگے-----برائے اصلاح

ارشد چوہدری — جنوری 3، 2021 4:13 صبح
الف عین
محمد خلیل الرحمٰن
@محمّداحسن سمیع؛راحل؛
-----------
مجھ سے اک دن وہ آ کے یہ کہنے لگے
آپ دل میں ہمارے ہیں رہنے لگے
------------
زندگی نے سکھایا یہ ہم کو ہنر
جب ملے غم ہمیں ان کو سہنے لگے
--------------
جب سے ان کی محبّت ملی ہے ہمیں
ہم خیالوں میں ان کے ہی رہنے لگے
-----------
آپ آتے نہیں مجھ سے ملنے کبھی
اشک آنکھوں میں میری ہیں بہنے لگے
------------
ہار پھولوں کے پہنے تھے تم ے مگر
میری آنکھوں کو سونے کے گہنے لگے
-----------------
نیند آتی نہیں تب سے ارشد تمہیں
جب سے دل میں تمہارے وہ رہنے لگے
-------------
الف عین — جنوری 3، 2021 6:06 صبح
ارشد بھائی نہ جانے آپ کے خیالات اور انداز بیان
میں اتنی افراط و تفریط کیوں ہے، ایک عزل درست کہتے ہیں اور پھر ایک غزل ایسی کہ اصلاح کرنے جو بھی جی نہ چاہے!
مجھ سے اک دن وہ آ کے یہ کہنے لگے
آپ دل میں ہمارے ہیں رہنے لگے
------------ ہیں رہنے لگے اچھا بیانیہ نہیں 'ہی رہنے لگے'
زندگی نے سکھایا یہ ہم کو ہنر
جب ملے غم ہمیں ان کو سہنے لگے
-------------- درست
جب سے ان کی محبّت ملی ہے ہمیں
ہم خیالوں میں ان کے ہی رہنے لگے
----------- ٹھیک
آپ آتے نہیں مجھ سے ملنے کبھی
اشک آنکھوں میں میری ہیں بہنے لگے
------------ ہیں بہنے.... اچھَا نہیں
صیغے کا شتر گربہ بھی ہے، آنکھوں 'سے' اشک بہنَا بہتر ہے
ہار پھولوں کے پہنے تھے تم ے مگر
میری آنکھوں کو سونے کے گہنے لگے
----------------- قافیہ کا خواہ مخواہ استعمال!
نیند آتی نہیں تب سے ارشد تمہیں
جب سے دل میں تمہارے وہ رہنے لگے
------------- درست

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%DA%A9-%D8%AF%D9%86-%D9%88%DB%81-%D8%A2-%DA%A9%DB%92-%DB%8C%DB%81-%DA%A9%DB%81%D9%86%DB%92-%D9%84%DA%AF%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.114606/