مجھے کیوں ستاتے ہیں خدشات میرے---برائے اصلاح

ارشد چوہدری — اکتوبر 19، 2020 4:14 صبح
الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
------------------
فعولن فعولن فعولن فعولن
مجھے کیوں ستاتے ہیں خدشات میرے
مکدّر یوں کرتے ہیں جذبات میرے
------------
جدا ہو کے تجھ سے جو میں نے گزارے
بڑے مجھ پہ بھاری تھے لمحات میرے
--------------
نہیں پوچھتے تم مرا حال مجھ سے
کبھی تم نے جانے نہ جذبات میرے
-------
مرا رب ہے واقف مری مشکلوں سے
سبھی جانتا ہے وہ حالات میرے
--------
نہیں جانتے جب حقیقت کو میری
اٹھاتے ہو کیوں پھر حجابات میرے
--------
وہی ہے زباں پر جو ہے میرے دل میں
بدلتے نہیں ہیں بیانات میرے
-----------
سوالات کرتے ہو مجھ سے تو ارشد
سنو گے نہیں کیا جوابات میرے
----------
محمد خلیل الرحمٰن — اکتوبر 19، 2020 4:20 صبح
الف عین
ڈاکٹر عظیم سہارنپوری
محمّد احسن سمیع :راحل:
محمد خلیل الرحمٰن
------------------
فعولن فعولن فعولن فعولن
مجھے کیوں ستاتے ہیں خدشات میرے
مکدّر یوں کرتے ہیں جذبات میرے
------------
جدا ہو کے تجھ سے جو میں نے گزارے
بڑے مجھ پہ بھاری تھے لمحات میرے
--------------
نہیں پوچھتے تم مرا حال مجھ سے
کبھی تم نے جانے نہ جذبات میرے
-------
مرا رب ہے واقف مری مشکلوں سے
سبھی جانتا ہے وہ حالات میرے
--------
نہیں جانتے جب حقیقت کو میری
اٹھاتے ہو کیوں پھر حجابات میرے
--------
وہی ہے زباں پر جو ہے میرے دل میں
بدلتے نہیں ہیں بیانات میرے
-----------
سوالات کرتے ہو مجھ سے تو ارشد
سنو گے نہیں کیا جوابات میرے
----------
خوبصورت!
ارشد چوہدری — اکتوبر 19، 2020 4:27 صبح
شکریہ خلیل بھائی
الف عین — اکتوبر 19، 2020 6:48 صبح
مجھے کیوں ستاتے ہیں خدشات میرے
مکدّر یوں کرتے ہیں جذبات میرے
------------ مطلع دو لخت ہے، پھر کہیں
جدا ہو کے تجھ سے جو میں نے گزارے
بڑے مجھ پہ بھاری تھے لمحات میرے
-------------- یہاں ردیف فٹ نہیں ہو رہی.
باقی سارے اشعار درست ہیں ماشاء اللہ
ارشد چوہدری — اکتوبر 20، 2020 2:50 صبح
الف عین
(اصلاح )
ابھرتے تھے دل میں جو خطرات میرے
ہوئے آج ثابت وہ خدشات میرے
---------یا
ستاتے ہیں مجھ کو یہ خدشات میرے
کچلتے ہیں آکر یہ جذبات میرے
-----------
جدائی میں تیری تھے کٹنے بھی مشکل
ہوئے مجھ پہ بھاری تھے اوقات میرے
-----یا
گزاروں میں کیسے یہی سوچتا تھا
اکیلے میں بھاری تھے اوقات میرے
---------------
الف عین — اکتوبر 20، 2020 3:20 شام
ردیف میرے فٹ نہیں ہو رہی ہے۔ میرے خدشات ممکن ہے لیکن خدشات محض ثابت نہیں، 'درست' ثابت ہو سکتے ہیں
ارشد چوہدری — اکتوبر 20، 2020 11:10 شام
الف عین
( محترم کیا اس طرح بہتر ہے )
------------
تھے مخدوش اس قدر حالات میرے
ہوئے مشتعل ان سے جذبات میرے

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AC%DA%BE%DB%92-%DA%A9%DB%8C%D9%88%DA%BA-%D8%B3%D8%AA%D8%A7%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%AE%D8%AF%D8%B4%D8%A7%D8%AA-%D9%85%DB%8C%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.113580/