محبت ایک پودا ہے

ابن رضا — اگست 23، 2015 11:39 صبح
عرض کیا ہے

محبت ایک پودا ہے
جو بے حد نرم و نازک ہے
اسے موسم کی سختی سے
بچا کر رکھنا پڑتا ہے
ہواؤں کے تھپیڑوں سے
چھپا کر رکھنا پڑتا ہے
سبھی لہجے بہت اس پر
اثر انداز ہوتے ہیں
یہ پل میں سوکھ جاتا ہے

اسےشیریں لب و لہجے
اسے الفاظ کا پانی
اسے احساس کی حدت
اسے جذبات کی شدت

بہت کومل، ترو تازہ
بہت شاداب رکھتی ہے
اسے بے موت مرنے سے
بچانے کا فریضہ بھی
نہایت جاں فشانی سے
یہ سر انجام دیتے ہیں
لگا کر دل کے آنگن میں

اسے جو چھوڑ دے تنہا
اگر صرفِ نظر کرلے
تو اس بے اعتنائی پر
یہ شور و غل ، کوئی گریہ
کوئی ماتم نہیں کرتا
یہ بےحد صبر کرتا ہے
کسی حد تک،مگر کب تک؟
یہ آخر سوکھ جاتا ہے.....


برائے توجہ اساتذہ
محمد یعقوب آسی صاحب و الف عین صاحب
محمد یعقوب آسی — اگست 23، 2015 11:48 صبح
اچھی نظم ہے، سادہ اور مضبوطی سے بُنی ہوئی۔ ایک دو سطریں ایسی ہیں جنہیں مزید نکھارنے کی گنجائش ہے۔
اسے لہجوں کی شیرینی
اسے لفظوں کا پانی اور
اسے احساس کی حدت
اکیلا چھوڑ دے کوئی
یا پھرصرفِ نظر کرلے
یہ بےحد صبر کرتا ہے
کسی حد تک،مگر کب تک؟
بہت شکریہ۔
ابن رضا — اگست 23، 2015 12:00 شام
اچھی نظم ہے، سادہ اور مضبوطی سے بُنی ہوئی۔ ایک دو سطریں ایسی ہیں جنہیں مزید نکھارنے کی گنجائش ہے۔
اسے لہجوں کی شیرینی
اسے لفظوں کا پانی اور
اسے احساس کی حدت
اکیلا چھوڑ دے کوئی
یا پھرصرفِ نظر کرلے
یہ بےحد صبر کرتا ہے
کسی حد تک،مگر کب تک؟
بہت شکریہ۔

ممنون ہوں سر!! پسندآوری پر تشکر بسیار۔ غور جاری ہے۔ سلامت رہیے۔
فاروق احمد بھٹی — اگست 23، 2015 1:44 شام
بہت خوب نہایت سہل الفاظ میں نظم کیا کہنے داد قبول فرمائیے۔۔
ابن رضا — اگست 23، 2015 2:08 شام
بہت خوب نہایت سہل الفاظ میں نظم کیا کہنے داد قبول فرمائیے۔۔
پسند آوری کا شکریہ بھٹی صاحب۔ سلامت رہیے۔
کاشف اسرار احمد — اگست 23، 2015 2:49 شام
بہت عمدہ نظم ہے بھائی۔ :)
ابن رضا — اگست 23، 2015 3:34 شام
بہت عمدہ نظم ہے بھائی۔ :)
شکریہ دوست! شاد باشید
نایاب — اگست 23، 2015 4:34 شام
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
الف عین — اگست 23، 2015 4:54 شام
میرے خیال میں اسے ارکان کی تعداد میں قید نہ کر کے آزاد نظم بنا دی جائے تو مزید نکھر سکتی ہے۔
یا پھر صرف نظر۔۔ والا مصرع چست نہیں۔ محض اگر صرف۔۔۔ کر لیں تو بہتر ہے۔
ابن رضا — اگست 23، 2015 5:17 شام
میرے خیال میں اسے ارکان کی تعداد میں قید نہ کر کے آزاد نظم بنا دی جائے تو مزید نکھر سکتی ہے۔
یا پھر صرف نظر۔۔ والا مصرع چست نہیں۔ محض اگر صرف۔۔۔ کر لیں تو بہتر ہے۔
بہت شکریہ سر۔ اگر ہی کر دیا ہے۔ سلامت رہیے
ابن رضا — اگست 23، 2015 5:17 شام
واہہہہہہہہہہہ
بہت خوب
بہت سی دعاؤں بھری داد
بہت دعائیں
بہت نوازش ۔ شاد رہیں۔ آباد رہیں

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D9%88%D8%AF%D8%A7-%DB%81%DB%92.84144/