نور وجدان — اگست 29، 2015 2:13 شام
محبت تو ایک استعارہ ہے لوگو
شبِ وصل نے مجھ کو مارا ہے لوگو
بصارت کھو جائے گی ہجرت میں کیا غم !
مجھے قرب نے کب سہارا ہے لوگو
گرایا گڑھے میں حسد کے ہے مارے
ہمارا وُہ بھی کوئی پیارا ہے لوگو
پیالہ مجھے زہر کا پینا ہوگا
کہ شہرت نے مجھ کو تو مارا ہے لوگو
پریِ جمالِ جہاں ڈھونڈو لوگو
کہ حق کا یہی تو اشارہ ہے لوگو
دو عالم منور ترے نور سے ہیں
محمدﷺ تو رحمت کا تارا ہے لوگو
مرا خوں سحر کی بنے گا بشارت
نہیں فکر اب کیا خسارہ ہے لوگو
الف عین — اگست 30، 2015 2:36 صبح
پہلی بات تو ردیف کی کروں، ہر جگہ معنی خیز نہیں، محض بھرتی کا لفظ مضسوس ہو رہا ہے۔
محبت تو ایک استعارہ ہے لوگو
شبِ وصل نے مجھ کو مارا ہے لوگو
۔۔درست
بصارت کھو جائے گی ہجرت میں کیا غم !
مجھے قرب نے کب سہارا ہے لوگو
۔۔’کھجا‘ تقطیع میں آتا ہے جو اچھا نہیں لگتا۔ دوسری بات، سہارا اسم ہے بطور فعل استعمال کیا گیا ہے۔
گرایا گڑھے میں حسد کے ہے مارے
ہمارا وُہ بھی کوئی پیارا ہے لوگو
۔۔’پہلا مرع روانی کا طالب ہے۔
وُبی‘ درست نہیں۔ یہ مصرع یوں ہو
ہمارا بھی وہ کوئی پیارا ہے لوگو
تو درست ہو سکتا ہے
پیالہ مجھے زہر کا پینا ہوگا
کہ شہرت نے مجھ کو تو مارا ہے لوگو
۔۔درست
پریِ جمالِ جہاں ڈھونڈو لوگو
کہ حق کا یہی تو اشارہ ہے لوگو
پریِ جمال؟؟
دو عالم منور ترے نور سے ہیں
محمدﷺ تو رحمت کا تارا ہے لوگو
تخاطب کس سے ہے؟
مرا خوں سحر کی بنے گا بشارت
نہیں فکر اب کیا خسارہ ہے لوگو
۔۔دوسرا مصرع بہتر کرو
نور وجدان — اگست 30، 2015 4:08 صبح
پہلی بات تو ردیف کی کروں، ہر جگہ معنی خیز نہیں، محض بھرتی کا لفظ مضسوس ہو رہا ہے۔
محبت تو ایک استعارہ ہے لوگو
شبِ وصل نے مجھ کو مارا ہے لوگو
۔۔درست
بصارت کھو جائے گی ہجرت میں کیا غم !
مجھے قرب نے کب سہارا ہے لوگو
۔۔’کھجا‘ تقطیع میں آتا ہے جو اچھا نہیں لگتا۔ دوسری بات، سہارا اسم ہے بطور فعل استعمال کیا گیا ہے۔
گرایا گڑھے میں حسد کے ہے مارے
ہمارا وُہ بھی کوئی پیارا ہے لوگو
۔۔’پہلا مرع روانی کا طالب ہے۔
وُبی‘ درست نہیں۔ یہ مصرع یوں ہو
ہمارا بھی وہ کوئی پیارا ہے لوگو
تو درست ہو سکتا ہے
پیالہ مجھے زہر کا پینا ہوگا
کہ شہرت نے مجھ کو تو مارا ہے لوگو
۔۔درست
پریِ جمالِ جہاں ڈھونڈو لوگو
کہ حق کا یہی تو اشارہ ہے لوگو
پریِ جمال؟؟
دو عالم منور ترے نور سے ہیں
محمدﷺ تو رحمت کا تارا ہے لوگو
تخاطب کس سے ہے؟
مرا خوں سحر کی بنے گا بشارت
نہیں فکر اب کیا خسارہ ہے لوگو
۔۔دوسرا مصرع بہتر کرو
بہت بیش قیمت اصلاحات ہیں۔۔درحقیقت ان کی روشنی میں اگلی بھی لکھوں گی اور ساتھ ساتھ ان کو درست کروں گی ۔۔ نوازش ، قیمتی مشورے نوازنے کا۔۔ بہت شکریہ ۔۔ خوش رہیں ۔
نظام الدین — اگست 31، 2015 10:13 صبح
بہت خوب
آوازِ دوست — اگست 31، 2015 10:30 صبح
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا

نور وجدان — اگست 31، 2015 4:03 شام
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
ہو جائے گا دیدہ ور پیدا۔۔۔ امید پر دنیا قائم ہے

ابن رضا — اگست 31، 2015 4:13 شام
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
ہزاروں سال نرگس کو رونے تو دیں پہلے
