محبت سے لفظوں کے موتی پرو کر( برائے اصلاح)

ساقی۔ — اپریل 3، 2014 2:25 شام
محبت سے لفظوں کے موتی پرو کر
عقیدت کو میں آشکارا کروں گا

خدا مجھ کو ایسی معطر زباں دے
محمد ﷺمحمدﷺ پکارا کروں گا

محبت سے تیری میں دل اپنا بھر کے
گناہوں سے بھی پھر کنارہ کروں گا

کروں گا عمل تیری سنت پہ ہردم
سبھی کو میں اس پر ابھارا کروں گا

ترے نام سے رات روشن رہے گی
ترے ذکر سے دن گزارا کروں گا

قیامت کو جب سخت مشکل پڑے گی
ترا نام لے کر پکارا کروں گا
الف عین — اپریل 3، 2014 3:09 شام
تکنیکی طور پر درست، لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ دعا ہے یا نعت؟
ساقی۔ — اپریل 3، 2014 3:19 شام
تکنیکی طور پر درست، لیکن سمجھ میں نہیں آتا کہ یہ دعا ہے یا نعت؟
بھائی محمد اسامہ سَرسَری کے سلسلے "شاعری سیکھیں "کے بارہویں سبق کی مشق کے طور پر نعت کہنے کی کوشش کی تھی۔
الف عین — اپریل 4، 2014 3:25 صبح
معطر زباں مجھ کو دے میرے مولا
محمد ﷺمحمدﷺ پکارا کروں گا

اس شعر میں خطاب اللہ تعالیٰ سے ہے۔ اس لئے ’میرے مولا‘ بدل دو۔
خدا مجھ کو ایسی معطر زباں دے
بہتر ہو گا
ساقی۔ — اپریل 4، 2014 10:13 صبح
بہت شکریہ سر
تبدیلی کر دی ہے۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D9%84%D9%81%D8%B8%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%88%D8%AA%DB%8C-%D9%BE%D8%B1%D9%88-%DA%A9%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.73210/