محبّت کسی سے نبھا کر تو دیکھو

ارشد چوہدری — ستمبر 19، 2024 2:15 صبح
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
سید عاطف علی
محمد عبدالرؤوف
---------
محبّت کسی سے نبھا کر تو دیکھو
کبھی روگ دل کو لگا کر تو دیکھو
--------
تمہیں زندگی تب سہانی لگے گے
محبّت کی نگری میں آ کر تو دیکھو
--------
تمہیں شوخیاں بھول جاتی پڑیں گی
محبّت کو دل میں بسا کر تو دیکھو
----------
ستائے گی تم کو مری یاد ہر پل
کبھی مجھ سے پہلو بچا کر تو دیکھو
--------
تمہیں پیار کے گیت اچھے لگیں گے
محبّت کے نغموں کو گا کر تو دیکھو
----------
یہ وعدہ ہے میرا محبّت کروں گا
کبھی مجھ کو اپنا بنا کر تو دیکھو
--------
نشے میں رہیں گی تمہاری نگاہیں
محبّت کے سپنے سجا کر تو دیکھو
---------
کرو گے محبّت ، محبّت ملے گی
محّلے میں چاہت کے آ کر تو دیکھو
---------
تمہیں پیار کرنا سکھا دوں اک دن
مسلسل مرے پاس آ کر تو دیکھو
----------
تمہیں خواب ارشد کے آنے لگیں گے
کبھی اس سے نظریں ملا کر تو دیکھو
----------

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AD%D8%A8%D9%91%D8%AA-%DA%A9%D8%B3%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%86%D8%A8%DA%BE%D8%A7-%DA%A9%D8%B1-%D8%AA%D9%88-%D8%AF%DB%8C%DA%A9%DA%BE%D9%88.121011/