مختصر مختصر ایک نظم ۔'' دستک''

محمد اظہر نذیر — مارچ 15، 2012 9:36 صبح

دستک

ایک مانوس سی دستک جو
سناٴی دی تھی
وہ ہوا یوں کہ
تری یاد تھی دروازے پر
کوٴی مہماں تو نہیں تُم تو یہ دستک دینا
چھوڑ بھی دو نا
دبے پاوں چلی آیا کرو
عین عین — مارچ 15، 2012 10:09 صبح
:) اچھی ہے۔
محمد اظہر نذیر — مارچ 15، 2012 10:20 صبح
آداب عرض ہے جناب :)
محمد اظہر نذیر — مارچ 15، 2012 10:25 صبح
بہت شکریہ زیش جی
عین عین — مارچ 15، 2012 10:57 صبح
نہایت محبت بھرے انداز میں کسی کو اجازت دی ہے۔ خوش رنگ ہے
محمد اظہر نذیر — مارچ 15، 2012 11:01 صبح
نہایت محبت بھرے انداز میں کسی کو اجازت دی ہے۔ خوش رنگ ہے
نہت نوازش، بہت شکریہ جناب، شاد رہیے
الف عین — مارچ 15، 2012 3:55 شام
یہ مختصر مختصر تو نہیں!! لیکن یہ سمجھ میں نہیں آیا کہ دستک واقعی کس نے دی تھی؟ یاد نے یا محبوبہ نے؟
محمد اظہر نذیر — مارچ 16، 2012 12:18 شام
جی یاد نے اُستاد محترم دستک دی تھی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1-%D9%85%D8%AE%D8%AA%D8%B5%D8%B1-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%86%D8%B8%D9%85-%DB%94-%D8%AF%D8%B3%D8%AA%DA%A9.50299/