مروّت اگر تاکِ نسیان ہو گی-----برائے اصلاح

ارشد چوہدری — مارچ 9، 2020 1:15 صبح
الف عین
محمّد احسن سمیع راحل؛
محمد خلیل الرحمٰن
--------
مروّت اگر طاقِ نسیان ہو گی
تری زندگی پھر نہ آسان ہو گی
--------
نہیں دل میں تیرے خلوص و محبّت
تری بات اچھی بھی بے جان ہو گی
-------------
اگر دل میں تیرے ہے نفرت جہاں سے
یہی تیری دنیا میں پہچان ہو گی
---------متبادل
اگر دل میں تیرے ہے بغض و عداوت
تری یہ تو اچھی نہ پہچان ہو گی
--------------
نکالو گناہوں کی دلدل سے خود
تری روح ورنہ پریشان ہو گی
--------
اگر تجھ میں ہو گی تساہل کی عادت
مسائل سے دوچار تب جان ہو گی
------------
تعیّن ہو منزل کا چلنے سے پہلے
تبھی تیری منزل بھی آسان ہو گی
---------
اگر لوگ دنیا میں تجھ سے نہیں خوش
نہ حاصل خوشی پھر کسی آن ہو گی
----------
خدا کی محبّت ہے ارشد کے دل میں
یہ دنیا کی خاطر نہ قربان ہو گی
---------
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 9، 2020 1:53 صبح
نکالو گناہوں کی دلدل سے خود
تری روح ورنہ پریشان ہو گ

ارشد بھائی یوں لگتا ہے جیسے ایک مرتبہ پھر شتر گربہ سمجھانا پڑے گا، دیکھیے اس شعر میں پھر در آیا ہے!!!!
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 9، 2020 1:57 صبح
مروّت اگر تاکِ نسیان ہو گی
تری زندگی پھر نہ آسان ہو گی
شاید آپ طاقِ نسیان کہنا چاہتے ہیں۔
تاک کا مطلب تو بیل ہوانا؟
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 9، 2020 1:59 صبح
اگر دل میں تیرے ہے نفرت جہاں سے
یہی تیری دنیا میں پہچان ہو گی

دنیا میں اپنی پہچان کیا اس سے نفرت کرنے ہی سے بنے گی؟
ارشد چوہدری — مارچ 9، 2020 3:00 صبح
شاید آپ طاقِ نسیان کہنا چاہتے ہیں۔
تاک کا مطلب تو بیل ہوانا؟
ہاں خلیل بھائی تصحیح کر دیتا ہوں
ارشد چوہدری — مارچ 9، 2020 3:01 صبح
دنیا میں اپنی پہچان کیا اس سے نفرت کرنے ہی سے بنے گی؟
خلیل بھائی کیا اس طرح بہتر ہے
----------------
اگر دل میں تیرے ہے لوگوں سے نفرت
تری یہ تو اچھی نہ پہچان ہو گی
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 9، 2020 3:53 صبح
اکثر اشعار میں یوں لگتا ہے دونوں مصرعوں میں زبردستی تعلق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے مثلاً مروت کو بھول جانے یا تک دینے سے انسان کی اپنی زندگی کیونکر مشکل ہو جائے گی!!!
الف عین — مارچ 9، 2020 5:42 صبح
آخری دو تین اشعار درست ہیں لیکن ان میں بھی کوئی خاص بات نہیں کہی گئی ہے، یہ بھی تک بندی کی ذیل میں ہی آئیں گے۔ باقی سب میں بھائی خلیل والی بات درست لگتی ہے:
اکثر اشعار میں یوں لگتا ہے دونوں مصرعوں میں زبردستی تعلق پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے مثلاً مروت کو بھول جانے یا تک دینے سے انسان کی اپنی زندگی کیونکر مشکل ہو جائے گی!!!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%D9%88%D9%91%D8%AA-%D8%A7%DA%AF%D8%B1-%D8%AA%D8%A7%DA%A9%D9%90-%D9%86%D8%B3%DB%8C%D8%A7%D9%86-%DB%81%D9%88-%DA%AF%DB%8C-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.110801/