مرے دل میں ہے اداسی ترے بن بہار کیا ہے

سعید احمد سجاد — فروری 23، 2021 7:46 شام
سر الف عین
محمّد احسن سمیع :راحل:
اور دیگر احباب سے اصلاح کی درخواست ہے
نہ وہ مےکدہ نہ محفل نہ کوئی شراب نوشی
مرا انگ انگ ٹوٹے یہ عجب خمار کیا ہے
رہے خامشی سی ہر سو ہے سکوت ساعتوں پر
نہ کوئی یہ مجھ سے پوچھے ترا انتظار کیا ہے
ترے سامنے جو آؤں نہ سنبھل سکوں ذرا بھر
مرے دل کی دھڑکنوں پر مرا اختیار کیا ہے
ہو خزاں کہ موسمِ گل ہے رتوں کا بس تغیّر
مرے دل میں ہے اداسی ترے بن بہار کیا ہے
تری بے رخی ہے پیہم میں تری طرف ہوں مائل
مری ذات پر جنوں کا یہ عجب حصار کیا ہے
الف عین — فروری 24، 2021 10:49 صبح
آخری شعر دو لخت لگ رہا ہے
... ذرا بھر.... محاورے کے مطابق نہیں ذرا بھی کہا جا سکتا ہے
باقی اشعار درست ہیں
سعید احمد سجاد — فروری 24، 2021 12:00 شام
آخری شعر دو لخت لگ رہا ہے
... ذرا بھر.... محاورے کے مطابق نہیں ذرا بھی کہا جا سکتا ہے
باقی اشعار درست ہیں
شکریہ سر آخری شعر پر دوبارہ کوشش کرتا ہوں
سعید احمد سجاد — فروری 24، 2021 4:51 شام
آخری شعر دو لخت لگ رہا ہے
... ذرا بھر.... محاورے کے مطابق نہیں ذرا بھی کہا جا سکتا ہے
باقی اشعار درست ہیں

تری بے رخی ہے پیہم مَیں ہوں پھر بھی تیرا قائل
مری ذات پر جنوں کا یہ عجب حصار کیا ہے
سر نظر ثانی فرما دیں
الف عین — فروری 25، 2021 5:10 صبح
تری بے رخی ہے پیہم مَیں ہوں پھر بھی تیرا قائل
مری ذات پر جنوں کا یہ عجب حصار کیا ہے
سر نظر ثانی فرما دیں
بات بنتی نہیں لگتی اب بھی
سعید احمد سجاد — مارچ 1، 2021 6:37 شام
بات بنتی نہیں لگتی اب بھی

میں کھچاچلوں مسلسل ترے نقشِ پا کی جانب
مری ذات پر ہمیشہ یہ ترا حصار کیا ہے
سر نظر ثانی کی درخواست ہے
الف عین — مارچ 2، 2021 6:24 صبح
ہاں اب بات بن رہی ہے۔ کھنچا درست ہے، کھچا نہیں
سعید احمد سجاد — مارچ 2، 2021 8:13 صبح
ہاں اب بات بن رہی ہے۔ کھنچا درست ہے، کھچا نہیں
شکریہ سر

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%AF%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%B3%DB%8C-%D8%AA%D8%B1%DB%92-%D8%A8%D9%86-%D8%A8%DB%81%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DB%81%DB%92.115281/