مرے دل کی دنیا تجھی سے سجی ہے

ارشد چوہدری — ستمبر 12، 2023 2:01 صبح
الف عین
عظیم
شکیل احمد خان23
محمد احسن سمیع راحلؔ
محمد عبدالرؤوف
--------
مرے دل کی دنیا تجھی سے سجی ہے
مری زندگی میں یہی دلکشی ہے
------
میں رکھتا ہوں دنیا سے رشتہ تو لیکن
تعلّق یہ میرا فقط واجبی ہے
----------یا
مگر یہ تعلّق فقط واجبی ہے
--------------
کبھی در پہ غیروں کے جھکتا نہیں ہوں
یہی ہے عبادت یہی بندگی ہے
-----
ہوا دل نہ روشن مرا کیوں خدایا
مٹے میرے دل میں جو یہ تیرگی ہے
-----------
مرا دل معطّر ہے یادِ خدا سے
اندھیروں میں راحد یہی روشنی ہے
---------
میں دنیا سے کرتا ہوں جب رب کی باتیں
وہ دیتے ہیں طعنے کہ تُو مولوی ہے
----------
میں کوشش تو کرتا ہوں رب کی رضا کی
خدا دور کر دے جو مجھ میں کمی ہے
----------
دعا تجھ سے کرتا ہے ارشد خدایا
ملے اس کو راحت کہ جو باطنی ہے
------------
ٓٓٓٓٓ
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:16 صبح
۔۔۔۔غزل
مرے دل کی محفل تجھی سے سجی ہے
۔۔۔۔۔ترے دم سے ہی اب مری ہر خوشی ہے
تعلق تو بے شک ہے میرا بھی جگ سے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر یوں سمجھ لو بہت واجبی ہے
میں کیوں غیر کے در پہ جھکتا پھروں جب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ ہے یہ عبادت نہ یہ بندگی ہے
الہٰی مرے دل کو روشن تو کردے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مٹا دے یہ غفلت کی جو تیرگی ہے
وظیفہ مرے دل کا ہو ذکر تیرا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہ ہو ذکر تیرا تو کیا زندگی ہے
میں کوشش کروں ایک تیری رضا کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔تو کر دور مولا جو مجھ میں کمی ہے
دُعا ہے تُو ارؔشد کو اے میرے مالک
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہ راحت عطا کر کہ جو دائمی ہے
محمد عبدالرؤوف — ستمبر 12، 2023 5:28 صبح
مرے دل کی دنیا تجھی سے سجی ہے
مری زندگی میں یہی دلکشی ہے
کسی اصول سے تو میں قطعی نا واقف ہوں لیکن میرا ذوق کہتا ہے کہ حمد یا نعت کے پہلے ہی مصرعے سے اس کی صنف کا اعلان ہو تو اچھا ہے۔
اسے آپ کچھ تبدیلی کے ساتھ ایسا بھی کر سکتے ہیں۔
خدایا تجھی سے مری زندگی ہے
تجھی سے دو عالم کی محفل سجی ہے
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:35 صبح
خدایا تجھی سے مری زندگی ہے
تجھی سے دو عالم کی محفل سجی ہے
واہ، بہت خوب مگر یہ طے ہو کہ صرف اور صرف حمدِ باری تعالیٰ یا مناجات ہی لکھنا مقصود ہے۔
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:39 صبح
مرے دل کی دنیا تجھی سے سجی ہے
مری زندگی میں یہی دلکشی ہے
عاشق مزاجی
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:39 صبح
میں رکھتا ہوں دنیا سے رشتہ تو لیکن
تعلّق یہ میرا فقط واجبی ہے
درویشی
حیف ! کہتے ہیں ہوا گل زار تاراج ِخزاں
۔۔۔۔۔۔۔آشنا اپنا بھی واں اک سبزہ ٔبیگانہ تھا۔۔۔۔۔۔۔خواجہ میردرؔد
سبزۂ بیگانہ کا مطلب وہ خودرَو بوٹی اور جھاڑ جھنکار جو باغ کے کام کے پودوں کی خوراک چٹ کرجاتا ہے۔ مالی اُسے اکھاڑ کر پھینک دیتا ہے۔دنیا سے واسطہ اور تعلق بس اِتنا ہی کافی ہے کہ زندگی گزر جائے، کیونکہ ایک دن موت کا ہاتھ بڑھے گا اور جسم سے روح کھینچ لے جائے گا ۔ جس نے دنیا سے زیادہ دل لگایا ہوگا اِس موقع پر اُس کی حسرت دیدنی ہوگی اور درویش کو کوئی غم اور افسوس نہ ہوگا کیونکہ اُس کا دھیان تمام زندگی آخرت کی طرف لگا رہا کہیں وہ خراب نہ ہوجائے ۔
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:40 صبح
کبھی در پہ غیروں کے جھکتا نہیں ہوں
یہی ہے عبادت یہی بندگی ہے
خودی اور خودداری
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:41 صبح
ہوا دل نہ روشن مرا کیوں خدایا
مٹے میرے دل میں جو یہ تیرگی ہے
حسرت و یاس
بہلا نہ دل نہ تیرگیٔ شام غم گئی
یہ جانتا تو آگ لگاتا نہ گھر کو میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فانی بدایونی
محمد عبدالرؤوف — ستمبر 12، 2023 5:41 صبح
شاعرکی عاشق مزاجی مترشح ہے
دراصل مطلع سے عاشق مزاجی جھلک رہی ہے اور نیچے کے سب اشعار حمدیہ ہیں اسی لیے میں نے عرض کیا۔
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:43 صبح
مرا دل معطّر ہے یادِ خدا سے
اندھیروں میں راحد یہی روشنی ہے
ترغیب و ترہیب
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:44 صبح
میں دنیا سے کرتا ہوں جب رب کی باتیں
وہ دیتے ہیں طعنے کہ تُو مولوی ہے
مزاح
ہزار شیخ نے ڈاڑھی بڑھائی سن کی سی
۔۔۔۔۔۔مگر وہ بات کہاں مولوی مدن کی سی۔۔۔۔۔۔انشاء اللہ خاں اِنشؔاء
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:46 صبح
میں کوشش تو کرتا ہوں رب کی رضا کی
خدا دور کر دے جو مجھ میں کمی ہے
دنیا سے رغبت
جانتا ہوں ثوابِ طاعت و زُہد
۔۔۔۔۔۔۔۔پر طبیعت اِدھر نہیں آتی۔۔۔۔۔۔۔مرزا غالؔب
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 5:48 صبح
دعا تجھ سے کرتا ہے ارشد خدایا
ملے اس کو راحت کہ جو باطنی ہے
اگر قافیے کی ہیچ پیچ آڑے نہ آئے تو باطنی راحت اور دائمی راحت سے عدم واقفیت حمد کے شایان کہاں؟
محمد عبدالرؤوف — ستمبر 12، 2023 5:50 صبح
اللّٰه پاک کی تعریف و توصیف تو حمد کہلاتی ہی ہے، اس سے مناجات بھی حمد ہی کی صنف میں آتی ہے۔
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 6:22 صبح
مگر جو بھی ہو پہلے سے طے ہو اور آغاز سے ظاہر ہو۔۔۔۔ایک بات ،
اور دوسری بات یہ کہ ارؔشد صاحب نے جو الفاظ اور خیالات سامنے رکھے ہیں اُنھیں کام میں لاکر اِس نظم کو شاعری کی کسی بھی ہئیت میں منتقل اورمتشکل کیا جاسکتا ہے ۔
ارشد چوہدری — ستمبر 12، 2023 11:16 صبح
عبدالرؤوف بھائی آپ کی بات درست ہے اور یہ کمی مجھے بھی محسوس ہوئی تھی کہ خدا سے تعلّق کا اظہار مجھے پہلے شعر میں ہی کرنا چاہئے تھا
ارشد چوہدری — ستمبر 12، 2023 11:18 صبح
شکیل بھائی آپ نےبہت خوبصورتی پیدا کر دی بہت بہت شکریہ
شکیل احمد خان23 — ستمبر 12، 2023 3:13 شام
۔۔۔۔غزل
مرے دل کی محفل تجھی سے سجی ہے
۔۔۔۔۔تو ہے رنگ و نکہت تو ہی روشنی ہے
مرا گرچہ دنیا ہی سے ہے تعلق
۔۔۔۔۔مگر صرف اِتنا کہ جو واجبی ہے
کبھی غیر کے در پہ جھکتا نہیں میں
۔۔۔۔۔یہ عزت مجھے اپنے رب سے ملی ہے
مرے دل کی دنیا جو ہوجائے روشن
۔۔۔۔۔تو دیکھوں بھلا مجھ میں کیا کیا کمی ہے
مرا دل معطر ہے ذکرِ خدا سے
۔۔۔۔۔اِسی سے مری جاں مہکنے لگی ہے
کروں مذہبی گفتگو جب کسی سے
۔۔۔۔۔تو کہتے ہیں جانے دو یہ مولوی ہے
بُرا ہے بہت رب کو ناراض کرنا
۔۔۔۔۔جو ایسا کرے وہ بڑا لعنتی ہے
رہیں سُرخرو آپ ہر امتحاں میں
۔۔۔۔۔دعا رب سے ارؔشد کی بس اِک یہی ہے
ارشد چوہدری — ستمبر 12، 2023 4:33 شام
واہ واہ بہت خوبصورت محترم خان بھائی

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B1%DB%92-%D8%AF%D9%84-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D9%86%DB%8C%D8%A7-%D8%AA%D8%AC%DA%BE%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%D8%AC%DB%8C-%DB%81%DB%92.119900/