مزاحیہ اشعار برائے پوسٹ مارٹم

عاطف ملک — مئی 4، 2017 5:02 صبح
پچھلے سال طرحِ مصرع "مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے" پر یہ غزل لکھی تھی۔
آج فیس بک کی یاد دہانی پر دیکھی اور خوش قسمتی سی محترم ظہیر احمد ظہیر بھی آن لائن ہیں تو استادِ محترم ظہیراحمدظہیر صاحب کی خدمت میں پوسٹ مارٹم کیلیے پیش کر رہا ہوں کہ اشعار میں میڈیکل ٹرمز کی اصلاح ان سے بہتر شاید ہی کوئی کر سکے۔
اگر وہ مناسب سمجھیں تو۔۔۔۔۔
یہ قیس دشت میں رو کر دہائی دیتا ہے
"مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے"
جگر خراش ہے اس یار کی جدائی بھی
جو مجھ کو Free میں روز Wifi دیتا ھے
مرا خیال ہے MR کا مریض ہے تُو
کہ "Holo Systolic Murmur" سنائی دیتا ہے
اسے پتا بھی ہے میں ذیابیطس کا Patient ہوں
شریر، پھر بھی وہ مجھ کو مٹھائی دیتا ہے
نکالنا ہی پڑے گا تمہارا "پِتَّا" ہمیں
کہ "Murphy's Sign Positive" دکھائی دیتا ہے
بڑھا دو اب تو ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہیں
"نیازی" کب سے سڑک پردہائی دیتا ھے​
عاطف ملک — مئی 4، 2017 5:07 صبح
ٹیگ نامہ:
استاد محترم الف عین
استادِ محترم محمد وارث
جناب محمد ریحان قریشی
ڈاکٹرعامر شہزاد
ڈانٹتے وقت ذرا لحاظ کیجیے گا کہ تب میں "عروض" تو کیا، لفظ "عروض" سے بھی نا آشنا تھا :-(
عائشہ صدیقہ — مئی 4، 2017 5:14 صبح
جگر خراش ہے اس یار کی جدائی بھی
جو مجھ کو Free میں روز Wifi دیتا ھے
جدید عاشقوں کے جدید تقاضے:p
ظہیراحمدظہیر — مئی 4، 2017 5:25 صبح
ہا ہاہا ہا ہا !!! کیا بات ہے عاطف! بہت اعلیٰ!!! یہ فیصلہ کرنا دشوار ہے کہ آپ سنجیدہ زیادہ اچھا لکھتے ہیں کہ مزاحیہ!!
اور آپ نے مجھے استاد کہہ کر اپنی استادی بھی دکھادی نا! :):):)
ایک تجویزیہ ہے کہ اردو اشعار میں انگریزی لفاظ کو انگریزی تہجی کے بجائے اردو ہی میں لکھا کریں ۔ اور پھر اگر ضروری لگے تو نیچے حاشیے میں انگریزی حروف میں لکھ دیا کریں ۔ شعر پڑھنے میں دل و دماغ کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی ضیافت بھی ضروری ہے ۔ درمیان میں انگریزی ڈالنے سے نستعلیق کا مزا خراب ہوجاتا ہے ۔ :):):)
محمد عظیم الدین — مئی 4، 2017 5:25 صبح
ڈاکٹر صاحب تسی پریکٹس کردے ہو؟ مریض زندہ نے؟ اے لو فیر
مریضو! بچ کے ہی رہنا کسی بھی خطرے سے
یہ ڈاکٹر ہمیں مہلک دکھائی دیتا ہے
لئیق احمد — مئی 4، 2017 5:44 صبح
مریضو بچ کے ہی رہنا کسی بھی خطرے سے
یہ ڈاکٹر ہمیں مہلک دکھائی دیتا ہے
یہ شعر ہم کو یوں بہتر دکھائی دیتا ہے​
محمد عظیم الدین — مئی 4، 2017 5:46 صبح
یہ شعر ہم کو یوں بہتر دکھائی دیتا ہے​
درست فرمایا آپ نے، تبدیلی کردیتا ہو، بہت شکریہ
عاطف ملک — مئی 4، 2017 5:49 صبح
ہا ہاہا ہا ہا !!! کیا بات ہے عاطف! بہت اعلیٰ!!!
آپ کی تعریف بہت بڑا اعزاز ہے میرے لیے :)
یہ فیصلہ کرنا دشوار ہے کہ آپ سنجیدہ زیادہ اچھا لکھتے ہیں کہ مزاحیہ!!
بس ٹوٹا پھوٹا سا لکھ لیتا ہوں۔
اللہ کی مہربانی اور اساتذہ کی شفقت اور رہنمائی کا ثمر ہے کہ اس میں سے کچھ اچھا بھی نکل اتا ہے۔
ایک تجویزیہ ہے کہ اردو اشعار میں انگریزی لفاظ کو انگریزی تہجی کے بجائے اردو ہی میں لکھا کریں ۔ اور پھر اگر ضروری لگے تو نیچے حاشیے میں انگریزی حروف میں لکھ دیا کریں ۔ شعر پڑھنے میں دل و دماغ کے ساتھ ساتھ آنکھوں کی ضیافت بھی ضروری ہے ۔ درمیان میں انگریزی ڈالنے سے نستعلیق کا مزا خراب ہوجاتا ہے ۔
بہت بہتر۔
آئندہ ایسے ہی کیا کروں گا انشا اللہ :)
ایک مرتبہ پھر آپ کی شفقت کیلیے شکرگزار ہوں :)
لئیق احمد — مئی 4، 2017 5:54 صبح
عاطف ملک صاحب میں لطافت شاید کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔ جس کی جھلکیاں اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ملک صاحب کبھی مزاحیہ نثر پہ بھی طبع آزمائی کیجئے ۔
امان اللہ خان — مئی 4، 2017 5:55 صبح
درست فرمایا آپ نے، تبدیلی کردیتا ہو،
آپ کوئی تحریک انصاف کے کارکن لگتے ہو، جو ہمیشہ جلد ہی کسی تبدیلی پر نا صرف آمادہ دکھائی دیتے ہو بلکہ کر بھی دیتے ہو۔
عائشہ صدیقہ — مئی 4، 2017 5:57 صبح
عاطف ملک صاحب میں لطافت شاید کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے ۔ جس کی جھلکیاں اکثر دیکھنے کو ملتی ہیں۔ ملک صاحب کبھی مزاحیہ نثر پہ بھی طبع آزمائی کیجئے ۔
لطافت اکثر گھٹی میں بھی ہوتی ہے :)
محمد عظیم الدین — مئی 4، 2017 5:58 صبح
آپ کوئی تحریک انصاف کے کارکن لگتے ہو، جو ہمیشہ جلد ہی کسی تبدیلی پر نا صرف آمادہ دکھائی دیتے ہو بلکہ کر بھی دیتے ہو۔
بھائی غلطی ماننے میں کیا برائی ہے۔ رہی بات تحریک انصاف کی تو بھائی، ن لیگ اور پی پی پی سے بیزار ہوں مگر اتنا بھی نہیں۔
محمد عدنان اکبری نقیبی — مئی 4، 2017 6:05 صبح
دل مول لینے کا ہنر کوئی سیکھے تجھ سے
ہر فن میں مولا تو دکھائی دیتا ہے۔
آپ کے لیے عاطف ملک ڈھیروں دعائیں۔بہت خوب غزل کہی ہے۔
محمد وارث — مئی 4، 2017 7:04 صبح
ڈاکٹر صاحب، مزاح تو خوب ہے ان اشعار میں لیکن یہ واقعی آپ کے اوائل شعر کی شاعری لگتی ہے۔ درج ذیل مصرعے عروضی لحاظ سے تبدیلی چاہتے ہیں۔
جو مجھ کو Free میں روز Wifi دیتا ھے
کہ "Holo Systolic Murmur" سنائی دیتا ہے
اسے پتا بھی ہے میں ذیابیطس کا Patient ہوں
کہ "Murphy's Sign Positive" دکھائی دیتا ہے
محمد وارث — مئی 4، 2017 7:37 صبح
اور ڈاکٹر صاحب ایک "شوشا" آپ کی نذر :)
کہ نرس دیکھ کے دھڑکن ہوئی ہے بے ترتیب
طبیب "نوڈ" میں شر کی دہائی دیتا ہے
نوڈ - SA Node - دل کا وہ مقام جہاں سے دھڑکن کی ابتدا ہوتی ہے، دل کا قدرتی pace maker
عائشہ صدیقہ — مئی 4، 2017 7:43 صبح
اور ڈاکٹر صاحب ایک "شوشا" آپ کی نذر :)
کہ نرس دیکھ کے دھڑکن ہوئی ہے بے ترتیب
طبیب "نوڈ" میں شر کی دہائی دیتا ہے
نوڈ - SA Node - دل کا وہ مقام جہاں سے دھڑکن کی ابتدا ہوتی ہے، دل کا قدرتی pace maker
مزہ آگیا:D:p
عابد علی خاکسار — مئی 4، 2017 10:20 صبح
بہت اچھا ۔ واہ واہ
محمداحمد — مئی 4، 2017 10:26 صبح
بہت ہی خوب عاطف بھائی!
خوب شرارتیں سوجھی ہیں آپ کو بھی۔ :) :) :)
عاطف ملک — مئی 4، 2017 2:28 شام
ان تُک بندیوں کو پسند کرنے پر تمام احباب کا بہت بہت شکریہ۔
جنابِ محمد وارث کا حکم تھا کہ عروضی غلطیوں کو درست کروں،سو اپنی سی کوشش کی ہے۔
یہ قیس دشت میں رو کر دہائی دیتا ہے
"مرے مکان سے دریا دکھائی دیتا ہے"
جگر خراش ہے اس یار کی جدائی بھی
جو فری میں روز مجھے "وائی فائی" دیتا ہے
مرا خیال ہے "ایم آر" کا مریض ہے تُو
کہ "پان سسٹلک مرمر" سنائی دیتا ہے
وہ جانتا ہے کہ ہم مبتلائے شوگر ہیں
شریر، پھر بھی وہ ہم کو مٹھائی دیتا ہے
نکالنا ہی پڑے گا تمہارا "پِتَّا" ہمیں
تمہارا "مرفی" جو "مثبت" دکھائی دیتا ہے
جواں طبیبوں کی تنخواہ اب بڑھا بھی دو

(بڑھا دو اب تو ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہیں)
"نیازی" کب سے سڑک پر دہائی دیتا ہے
لغت:
ایم آر=Mitral Regurgitation
پان سسٹلک مر مر= Pan Systolic Murmur
مرفی= Murphy
ڈاکٹرعامر شہزاد — مئی 4، 2017 3:05 شام
۔ زبردست اور لاجواب بھیا۔
جگر خراش ہے اس یار کی جدائی بھی
جو مجھ کو Free میں روز Wifi دیتا ھے
وائی فائی کو انگریزی میں لکھتے ہوئے ہمیشہ احتیاط سے کام لیا کریں ۔ اس لفظ کی وجہ سے کئی بندے اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں :D
بڑھا دو اب تو ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہیں
"نیازی" کب سے سڑک پردہائی دیتا ھے
اب تو ینگ ڈاکٹروں کی تنخواہوں کی وجہ سے دوسرے شعبوں کے لوگ سڑکوں پہ دُہائی دیتے نطر آتے ہیں :D
کہ نرس دیکھ کے دھڑکن ہوئی ہے بے ترتیب
طبیب "نوڈ" میں شر کی دہائی دیتا ہے
وارث سر کمال اورلاجواب ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B2%D8%A7%D8%AD%DB%8C%DB%81-%D8%A7%D8%B4%D8%B9%D8%A7%D8%B1-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D9%BE%D9%88%D8%B3%D9%B9-%D9%85%D8%A7%D8%B1%D9%B9%D9%85.96203/