مشکل ردیف

رحیم ساگر بلوچ — جون 22، 2014 1:05 شام
حال دل دل میں دبانا مشکل
پر زباں پر بھی ہے لانا مشکل
آپ دانا تھے کہ ناداں جاناں
آپ نے عشق کو جانا مشکل
تیسرا کاش کوئی مل جائے
دو کناروں کو ملانا مشکل
وہ تبسم وہ تکلم وہ چپ
اپنے محسن کو بھلانا مشکل
کچے تھے اپنی نظر کے ڈورے
تھا اسے دام میں لانا مشکل
خواب دیکھے ہیں یہ کیسے ہم نے
ان کو تعبیر دلانا مشکل
بس لہو تھوک رہے ہیں یارو
حال اپنا ہے بتانا مشکل
رحیم ساگر بلوچ — جون 22، 2014 1:14 شام
‏‎@‎الف عین ‏‎@‎مہدی نقوی حجاز ‏‎@‎فاتح
رحیم ساگر بلوچ — جون 22، 2014 5:31 شام
نئے ورژن میں ‏‎@ ‎‏ سے ٹیگ نہیں ہوتا کیا ؟
نایاب — جون 22، 2014 6:17 شام
استاد محترم الف عین
محترم فاتح بھائی
محترم مہدی نقوی حجاز صاحب
عظیم — جون 22، 2014 9:09 شام
حال دل کا چھپانا مشکل ہے
درد اپنا بتانا مشکل ہے
اتنی مشکل ردیف چنئے مت
صاحب اِس کو نبھانا مشکل ہے
الف عین — جون 23، 2014 3:44 صبح
اچھی غزل ہے بھائی، ایسی مشکل ردیف تو نہیں، عظیم نے اپنی پسندیدہ بحر میں کر دی ہے، اس میں روانی کا اضافہ تو ہو جاتا ہے۔
ہاں، ایک ردیف ’دشوار‘ بھی ممکن ہے،جس سے بھی روانی میں اضافہ ممکن ہے۔
رحیم ساگر بلوچ — جون 24، 2014 2:50 صبح
بابا جانی بے حد ممنون ہوں... مشکل کو آپ دونوں معنوں میں استعمال کرسکتے ہیں.. اس غزل کی ردیف مشکل ہے اس کو نبھانا مشکل نہیں.. عظیم بھائی آپ کا بھی بہت شکریہ

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B4%DA%A9%D9%84-%D8%B1%D8%AF%DB%8C%D9%81.75499/