مصطفی مجتبی (صلی اللہ علیہ وسلم) نعت

محمد اسامہ سَرسَری — فروری 10، 2013 4:19 شام
مصطفی ، مجتبیٰ (صلی اللہ علیہ وسلم)
رہ بر و رہ نما مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
دل بر و دل ربا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
شاہِ ہر دو سرا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
ماہِ صدق و وفا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
ساری مخلوق میں کون ہے بہتریں؟
دل سے نکلی صدا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
کلمہ پڑھ کر ہمیں دو سے الفت ہوئی
اک خدا(جل جلالہ) ، دوسرا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
نیکی کچھ جز امیدِ شفاعت نہیں
شافعِ کل وریٰ مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
یاد رکھا ہمیں اپنی معراج میں
تھے سراپا وفا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
نعت میں قافیے دل نشیں بن گئے
ساتھ لگتا رہا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
نہ رہے ہوش میں سن کے عشاق سب
سَرسَرؔی جب کہا مصطفی ، مجتبیٰ(صلی اللہ علیہ وسلم)
فاتح
مزمل شیخ بسمل
محمد یعقوب آسی
الف عین
محمد یعقوب آسی — فروری 10، 2013 4:54 شام
اللہ کریم برکات سے نوازے ۔۔ آمین۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 10، 2013 4:55 شام
اللہ کریم برکات سے نوازے ۔۔ آمین۔
آمین! ثم آمین!
اب ذرا اصلاح بھی ہوجائے۔:)
متلاشی — فروری 10، 2013 7:40 شام
بہت خوب اسامہ بھائی
اللھم زد فزد۔۔۔!
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 10، 2013 7:41 شام
بہت خوب اسامہ بھائی
اللھم زد فزد۔۔۔ !
جزاک اللہ خیرا۔
ماہا عطا — فروری 13، 2013 7:59 شام
Jazak Allah khair
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2013 1:21 شام
آپ کو بھی۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B5%D8%B7%D9%81%DB%8C-%D9%85%D8%AC%D8%AA%D8%A8%DB%8C-%D8%B5%D9%84%DB%8C-%D8%A7%D9%84%D9%84%DB%81-%D8%B9%D9%84%DB%8C%DB%81-%D9%88%D8%B3%D9%84%D9%85-%D9%86%D8%B9%D8%AA.59706/