مصطفیٰ کے بعد میر کارواں صدیق ہیں

فاخر — جنوری 9، 2022 11:21 صبح
طرحی منقبت
در شان خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
ساری خلقت میں نہایت کامراں صدیق ہیں
با صفا ہیں، اور جہاں میں جاوداں صدیق ہیں
وحی حق نازل ہوئی جو احمد مختار پر
بالیقیں اس وحیِ حق کے ترجماں صدیق ہیں
ان کی سیرت ہے منور ان کی باتیں ہیں گہر
سرور دین ہدی کے راز داں صدیق ہیں
مرُتدوں سے ہونے والی جنگ کہتی ہے یہی
دین قیم کے امین و پاسباں صدیق ہیں
مثل مہر و ماہ ہیں شاہِ عرب کے جاں نثار
بزم اصحاب نبی کی کہکشاں صدیق ہیں
لو سنو فاخر! مرا اس بات پر ایمان ہے
”مصطفی کے بعد میر کارواں صدیق ہیں“
٭٭٭
محمد عبدالرؤوف — جنوری 9، 2022 12:00 شام
ماشاءاللہ، بہت خوب
خورشیداحمدخورشید — جنوری 9، 2022 12:20 شام
ماشاءاللہ! خلیفہ اول کی محبت اور شان میں لکھنے پر مبارکباد!
فاخر — جنوری 9، 2022 2:08 شام
ماشاءاللہ، بہت خوب
جزاک اللہ
حوصلہ افزائی کے تہہ دل سے شکریہ گزار ہوں ۔
فاخر — جنوری 9، 2022 2:11 شام
ماشاءاللہ! خلیفہ اول کی محبت اور شان میں لکھنے پر مبارکباد!
خلیفہ اول کی شان میں کچھ لکھنا پڑھنا خود اپنے آپ میں اعزاز کی بات ہے۔
ان سے محبت ہمارے ایمان کا جزو ہے۔
حوصلہ افزائی کے لئے آپ کا تہہ دل سے شکریہ ، اللہ تعالیٰ ہمیں اصحاب نبی ﷺ کا وفا دار بنائے آمین ۔
صریر — جنوری 10، 2022 4:41 شام
👍🌟

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B5%D8%B7%D9%81%DB%8C%D9%B0-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%85%DB%8C%D8%B1-%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D9%88%D8%A7%DA%BA-%D8%B5%D8%AF%DB%8C%D9%82-%DB%81%DB%8C%DA%BA.117970/