منصور محبوب چوہدری — جنوری 11، 2017 7:20 شام
اساتذہ اکرام سے گزارش ہے کہ نظر فرمائیں
عشق میں میں نے کیا منزل پائی ہے
آج مرا محبوب میری تنہائی ہے
ڈاکٹرعامر شہزاد — جنوری 12، 2017 6:59 صبح
واہ بہت خوب
الف عین — جنوری 12، 2017 11:10 صبح
عشق میں میں نے کیسی منزل پائی ہے
آج مرا محبوب مری تنہائی ہے
محض دو الفاظ بدلنے سے بحر میں آ گیا ہے مطلع۔ فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعل بحر میں۔ دوسرا لفظ تو نہیں بدلا ہے، محض میری کو مری کر دیا ہے۔
منصور محبوب چوہدری — جنوری 13، 2017 3:53 صبح
عشق میں میں نے کیسی منزل پائی ہے
آج مرا محبوب مری تنہائی ہے
محض دو الفاظ بدلنے سے بحر میں آ گیا ہے مطلع۔ فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعل بحر میں۔ دوسرا لفظ تو نہیں بدلا ہے، محض میری کو مری کر دیا ہے۔
شکریہ سر - خاکسار اسے فاعلاتن فاعلاتن فاعلات میں لانے کی کوشش کر رہا تھا- مندرجہ ایک اور کوشش کی ہے لیکن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات میں - براہے کرم ایک اور نظر فرما دیجئے
محبت میں
بھلا میں نے
کیا منزل
پائی ہے
کہ آج می
را محبوب
جو مری تن
ہائی ہے
الف عین — جنوری 13، 2017 6:40 صبح
شکریہ سر - خاکسار اسے فاعلاتن فاعلاتن فاعلات میں لانے کی کوشش کر رہا تھا- مندرجہ ایک اور کوشش کی ہے لیکن فاعلاتن فاعلاتن فاعلاتن فاعلات میں - براہے کرم ایک اور نظر فرما دیجئے
محبت میں
بھلا میں نے
کیا منزل
پائی ہے
کہ آج می
را محبوب
جو مری تن
ہائی ہے
فاعلاتن فاعلاتن فاعلن میں تو قطعی نہیں۔ یہاں چار ارکان دئے گئے ہیں۔
منصور محبوب چوہدری — جنوری 13، 2017 7:49 صبح
مہربانی - آپ کا اس مطلع پہ کیا خیال ہے ؟
محبت میں بھلا میں نے کیا منزل پائی ہے
کہ آج میرا محبوب جو مری تنہائی ہے
الف عین — جنوری 14، 2017 4:34 صبح
خیال تو اچھا ہے بس بحر میں یہ بھی نہیں۔
شاید تقطیع سیکھنے کی ضرورت ہے۔
محبت میں
اور
بھلا میں نے
مفاعیلن ہوتا ہے
منصور محبوب چوہدری — جنوری 14، 2017 3:42 شام
خیال تو اچھا ہے بس بحر میں یہ بھی نہیں۔
شاید تقطیع سیکھنے کی ضرورت ہے۔
محبت میں
اور
بھلا میں نے
مفاعیلن ہوتا ہے
جی صحیح فرمایا آپ نے - واقعی سیکھنے کی ضرورت ہے پر ریاض میں اردو کے اساتذہ مشکل سے ملتے ہیں
الف عین — جنوری 15، 2017 5:33 صبح
میرے مراسلے نمبر 3 کے مطابق قبول کر لیں، اور اسی بحر میں باقی اشعار کہنے کی کوشش کریں۔ مشق کی مشق ہو جائے گی، اور شاعری کی شاعری بھی۔
منصور محبوب چوہدری — جنوری 15، 2017 6:09 صبح
میرے مراسلے نمبر 3 کے مطابق قبول کر لیں، اور اسی بحر میں باقی اشعار کہنے کی کوشش کریں۔ مشق کی مشق ہو جائے گی، اور شاعری کی شاعری بھی۔
جی سر - باقی اشعار اسی بحر میں کہنے کی کوشش۔ کرتا ہوں