معائبِ سخن : مثالوں کا ذخیرہ

شکیب — اگست 19، 2016 11:16 صبح
یہاں ان اشعار کی مثالیں پیش کی جائیں گی جن میں عیوب فصاحت میں سے کوئی عیب ہے۔ ہر عیب کے لیے الگ الگ لڑی بنائی جائے گی جن میں اس عیب کے اشعار کا ذخیرہ کیا جائے گا۔ اس سے نو آموزوں کو استفادہ کرنے میں آسانی رہے گی۔
فی الحال تمام لنکس شامل نہیں ہیں، جیسے جیسے لڑیاں بنتے جائیں گی، ربط شامل کیے جاتے رہیں گے۔
××× تخالف
کسی لفظ کو اہلِ لغت کے خلاف لکھنا تخالف کہلاتا ہے۔ (راز عروض، سیماب اکبر آبادی ص 37)
××× ایطاء (جلی/خفی)
××× تعقید/روانی کا عیب
××× اخلال
شعر میں کسی ایسے لفظ کا رہ جانا جس کے نہ ہونے سے معنی میں نقص رہ جائے۔ (راز عروض، سیماب اکبر آبادی، ص35)
××× ابتذال
رکیک، بے ہودہ اور بازاری زبان استعمال کرنا۔ (راز عروض، سیماب اکبر آبادی، ص35)
××× شتر گربہ
پہلے مصرع میں 'آپ'، دوسرے میں 'تم' یا پہلے میں 'تم' اور دوسرے میں 'تو' کا استعمال(ایک ہی شخصیت کے لیے۔۔۔شکیب) (راز عروض، سیماب اکبر آبادی ص 35)
××× حشو(بھرتی)
××× غرابت
ایسے غیر مانوس الفاظ کا استعمال جن کے معنی لغت دیکھے بغیر معلوم ہی نہ ہو سکیں۔ (راز عروض، سیماب اکبر آبادی، ص37)
××× تنافر
××× تقابل ردیفین
××× ضعف تالیف
فصحا کے خلاف نئی تراکیب بنانا، مثلا ہندی مضاف، مضاف الیہ بنانا یا ہندی معطوف، معطوف الیہ بنانا جیسے "موسمِ برسات" (راز عروض، سیماب اکبر آبادی، ص 37)
××× تخلیع
بدنما اور متروک بحروں میں شعر کہنا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کوئی عیب چھوٹ گیا ہو تو ضرور متوجہ کرائیں تاکہ تدوین کی جا سکے۔
احمد وصال — دسمبر 18، 2016 10:24 صبح
جناب " عیب تنافر" کے بارے میں آگاہ کریں
فاخر رضا — دسمبر 18، 2016 11:05 صبح
اگر تمام نقائص کی ہجے اعراب کے ساتھ لکھ دیں تو اچھا ہوگا. ویسے یہ اصطلاحات اشعار میں استعمال کے قابل نہیں لگتیں. مجھے تو یہ متروک الفاظ لگتے ہیں.
محمد ریحان قریشی — دسمبر 18، 2016 11:20 صبح
جناب " عیب تنافر" کے بارے میں آگاہ کریں
ہم مخرج یا قریب المخرج حروف کا ایک ساتھ آنا عیبِ تنافر کہلاتا ہے۔ یہ شعر کی روانی کو متاثر کرتا ہے۔
مثال کے طور پر مرزا صائب کا شعر ہے
صائب دو چیز می شکند قدرِ شعر را
تحسینِ ناشناس و سکوتِ سخن شناس
مصرعِ اول میں شعر را میں "ر" کی تکرار ہے اور مصرعِ ثانی میں تحسینِ ناشناس میں "ن" کی تکرار ہے۔ تنافر کو روا رکھنے یا نہ رکھنے کا فیصلہ شاعر پر منحصر ہے ۔ تمام اکابر شعرا کے کلام میں تنافر موجود ہے۔
عاطف ملک — دسمبر 25، 2016 10:34 صبح
جناب شکیب صاحب!
آپ نے معائبِ سخن کی یہ لڑی شروع کر کے ہمارے جیسے مبتدیوں کا بہت بھلا کیا ہے.
اگر اس میں اشعار کی مثالیں بھی شامل کی جائیں تو اس لڑی کو چار چاند لگ جائیں گے.
اسی سلسلے میں اساتذہ کرام اور محفلین بالخصوص محترم الف عین کی خدمت میں ایک قطعہ پیشِ نظر ہے.
اس کے متعلق رہنمائی درکار ہے.
پردے میں شاعری کے، میں کہتا ہوں حالِ دل
مانا کہ داغ و میر کا ہمسر نہیں ہوں میں
کہنے پہ تیرے چھوڑ دوں کیونکر سخن وری
عاشق ہوں، تیرے باپ کا نوکر نہیں ہوں میں
الف عین — دسمبر 27، 2016 7:35 صبح
حاضر ہوں۔ قطعہ درست ہے۔
عاطف ملک — دسمبر 27، 2016 8:14 صبح
حاضر ہوں۔ قطعہ درست ہے۔
بہت بہت شکریہ استادِمحترم!
اللہ آپ کے علم اور عمر میں اضافہ اور برکت عطا فرمائے.
فاتح — دسمبر 27، 2016 9:05 صبح
یہاں بھی دیکھیے گا۔
عاطف ملک — دسمبر 27، 2016 11:10 صبح
بہت کچھ سیکھنے کو ملا محترم اس دھاگے سے!
نوازش!
ذوالفقار نقوی — اگست 7، 2017 1:37 شام
تری جنت مرے کس کام کی اے حضرت ناصح
میں ماں کے پاؤں کی مٹی کفن میں ساتھ لاؤں گا..
ذوالفقارنقوی....
کیا شعر میں شتر گربہ ہے؟؟
سید ذیشان حیدر — اگست 7، 2017 1:42 شام
تری جنت مرے کس کام کی اے حضرت ناصح
میں ماں کے پاؤں کی مٹی کفن میں ساتھ لاؤں گا..
ذوالفقارنقوی....
کیا شعر میں شتر گربہ ہے؟؟

مرا خیال ہے، نہیں۔ باقی اساتذہ بہتر جانیں
محمد تابش صدیقی — اگست 7، 2017 1:56 شام
تری جنت مرے کس کام کی اے حضرت ناصح
میں ماں کے پاؤں کی مٹی کفن میں ساتھ لاؤں گا..
ذوالفقارنقوی....
کیا شعر میں شتر گربہ ہے؟؟
نہیں ہے۔
اور بہت خوبصورت شعر ہے۔
عبید انصاری — اگست 7، 2017 2:07 شام
تری جنت مرے کس کام کی اے حضرت ناصح
میں ماں کے پاؤں کی مٹی کفن میں ساتھ لاؤں گا..
ذوالفقارنقوی....
کیا شعر میں شتر گربہ ہے؟؟
ہمارا خیال ہےکہ شتر گربہ ہو یا نہ ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا:)
ذوالفقار نقوی — اگست 7، 2017 3:29 شام
بعض دوستوں کا کہنا ہے کہ "حضرت" کے ساتھ... شروع میں لفظ "تری" صریحاً شتر گربہ ہے
الف عین صاحب
ذوالفقار نقوی — اگست 7، 2017 3:30 شام
نہیں ہے۔
اور بہت خوبصورت شعر ہے۔

تشکر جنابِ عالی
ذوالفقار نقوی — اگست 7، 2017 3:31 شام
ہمارا خیال ہےکہ شتر گربہ ہو یا نہ ہو، کوئی فرق نہیں پڑتا:)

نوازش
ذوالفقار نقوی — اگست 7، 2017 3:32 شام
مرا خیال ہے، نہیں۔ باقی اساتذہ بہتر جانیں

بہتر بھائی صاحب.... دیکھتے اساتذہ کیا کہتے ہیں
الف عین — اگست 8، 2017 12:07 صبح
نہیں، طنزیہ اندازِ کلام میں حضرت کے ساتھ "تو" ہونے میں کوئی حرج نہیں۔
ذوالفقار نقوی — اگست 8، 2017 9:27 صبح
نہیں، طنزیہ اندازِ کلام میں حضرت کے ساتھ "تو" ہونے میں کوئی حرج نہیں۔
بہت شکریہ محترم

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D8%B9%D8%A7%D8%A6%D8%A8%D9%90-%D8%B3%D8%AE%D9%86-%D9%85%D8%AB%D8%A7%D9%84%D9%88%DA%BA-%DA%A9%D8%A7-%D8%B0%D8%AE%DB%8C%D8%B1%DB%81.91544/