محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2014 4:17 شام
مل جائیں گے سکھ سبھی
دکھ میں جینا سیکھ لیں
ہوں گے حل سب مسئلے
غصہ پینا سیکھ لیں
آجائے گی شاعری
”جام و مینا“ سیکھ لیں
الفت دیں گے سب ، اگر
ترکِ کینہ سیکھ لیں
دل کا ہے یہ تجربہ
لب کو سینا سیکھ لیں
سکھلاتا ہے سَرسَری
دانا بینا! سیکھ لیں
وزن: فعلن فعلن فاعلن
عبد الرحمن — فروری 14، 2014 5:02 شام
ماشاء اللہ! نصیحت بھرا پر لطف کلام۔
جام و مینا کیسے سیکھتے ہیں؟
نایاب — فروری 14، 2014 5:22 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوب مختصر مگر محکم کلام
بہت دعائیں
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2014 5:36 شام
ماشاء اللہ! نصیحت بھرا پر لطف کلام۔
جام و مینا کیسے سیکھتے ہیں؟
کیا آپ دانا بینا ہیں؟
تعریف کا شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2014 5:36 شام
واہہہہہہہہہہہہہہہہہہہ
کیا ہی خوب مختصر مگر محکم کلام
بہت دعائیں
حوصلہ افزائی پر دعاؤں بھرا شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
محمود احمد غزنوی — فروری 14، 2014 5:57 شام
بس یہ کہہ کر چل دئیے
"جام و مینا "سیکھ لیں۔۔
پینے والی چیز ہے
کیسے اسکو سیکھ لیں؟
شیرازخان — فروری 14، 2014 6:08 شام
بہت عمدہ جناب۔۔۔اسامہ بھائی آپ لکھتے ہی کم ہیں یا ہم سے شئیر کم کرتے ہیں۔۔۔
باقی اس شعر کی سمجھ نہیں آئی۔۔
آجائے گی شاعری
”جام و مینا“ سیکھ لیں
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2014 6:10 شام
بس یہ کہہ کر چل دئیے
"جام و مینا "سیکھ لیں۔۔
پینے والی چیز ہے
کیسے اسکو سیکھ لیں؟
بیچ میں محذوفات کئی سارے ہیں۔۔۔۔

محمد علم اللہ — فروری 14، 2014 6:12 شام
الفت دیں گے سب ، اگر
ترکِ کینہ سیکھ لیں
واہ واہ کیاب ہے اسامہ بھائی
محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2014 6:19 شام
بہت عمدہ جناب۔۔۔ اسامہ بھائی آپ لکھتے ہی کم ہیں یا ہم سے شئیر کم کرتے ہیں۔۔۔
باقی اس شعر کی سمجھ نہیں آئی۔۔
آجائے گی شاعری
”جام و مینا“ سیکھ لیں
تعریف کا شکریہ۔
شعر بھی سمجھ میں آجائے گا آہستہ آہستہ۔۔۔
نہیں تو
مہدی نقوی حجاز بھائی سمجھادیں گے۔

محمد اسامہ سَرسَری — فروری 14، 2014 6:19 شام
الفت دیں گے سب ، اگر
ترکِ کینہ سیکھ لیں
واہ واہ کیاب ہے اسامہ بھائی
ارے واہ بڑے بڑے لوگ بھی آگئے۔

متشکرم۔
جزاکم اللہ خیرا۔
عبد الرحمن — فروری 14، 2014 7:08 شام
کیا آپ دانا بینا ہیں؟
تعریف کا شکریہ۔
جزاکم اللہ خیرا۔
صاحب جی یہ تو مجھے نہیں معلوم!
عبد الرحمن — فروری 14، 2014 7:10 شام
بس یہ کہہ کر چل دئیے
"جام و مینا "سیکھ لیں۔۔
پینے والی چیز ہے
کیسے اسکو سیکھ لیں؟
ہم دونوں کا مشترکہ سوال!
شیرازخان — فروری 14، 2014 7:42 شام
تعریف کا شکریہ۔
شعر بھی سمجھ میں آجائے گا آہستہ آہستہ۔۔۔
نہیں تو
مہدی نقوی حجاز بھائی سمجھادیں گے۔
اس کا مطلب ہے آپ اگھٹے بیٹھ کر شعر لکھتے ہیں

محمد اسامہ سَرسَری — فروری 15، 2014 5:28 صبح
صاحب جی یہ تو مجھے نہیں معلوم!
کوئی بات نہیں۔

محمد اسامہ سَرسَری — فروری 15، 2014 5:29 صبح
اس کا مطلب ہے آپ اگھٹے بیٹھ کر شعر لکھتے ہیں
وہ میرے استاد ہیں، ان سے سیکھ سیکھ کر دوسروں کو سکھاتا ہوں۔
عبد الرحمن — فروری 15، 2014 7:38 صبح
وہ میرے استاد ہیں، ان سے سیکھ سیکھ کر دوسروں کو سکھاتا ہوں۔
عاجزانہ!
ماہی احمد — فروری 15، 2014 8:00 صبح
بہت اچھے

میں نے سُکھ کو سِکھ پڑھتے ہوئے دھاگہ کھولا تھا، سامنے کلام دیکھ کر چھوٹا سا جھٹکا بھی لگا تھا دل کو۔

مہدی نقوی حجاز — فروری 15، 2014 10:56 صبح
تعریف کا شکریہ۔
شعر بھی سمجھ میں آجائے گا آہستہ آہستہ۔۔۔
نہیں تو
مہدی نقوی حجاز بھائی سمجھادیں گے۔
جناب، مشکل کام ہمارے سر ڈال کر کہاں فرار ہو رہے ہیں؟!
سید عاطف علی — فروری 15، 2014 11:06 صبح
جناب، مشکل کام ہمارے سر ڈال کر کہاں فرار ہو رہے ہیں؟!
آپ کے لیے تو آسان ہے۔

لول