ملی اک اجنبی سے میں - نظم برائے اصلاح

سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 23، 2012 9:14 صبح
ملی اک اجنبی سے میں
انوکها سا تها وہ لڑکا
بہت اپنایت سی تهی
چمکتی شوخ آنکھوں میں
گلابی نرم ہونٹوں میں
بڑا ٹھہرا ہوا مدهم سا کچھ انداز تها اس کا
اسی انداز نے اک آگ کو مجھ میں ہوا دی تهی
کہی کچھ بات پهر میں نے
کہے کچھ لفظ پهر اس نے
کچھ ہی لمحوں میں میرے دل میں اس نے یوں جگہ کر لی
ملاقاتیں مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں
تو پهر جتنی بهی ہوں پیاری بہت رنگیں بہت میٹهی
وہ باتیں بهی مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں
تو یوں وہ سلسلہ ٹوٹا
وہ اپنی راہ، میں اپنی ڈگر پہ پهر رواں ہوں پر
وہ اک خاموش سا لڑکا
جو کل تک اجنبی سا تها
ہمیشہ کے لئے دل کے کسی کونے میں آ بیٹھا
مزمل شیخ بسمل — اکتوبر 23، 2012 10:10 صبح
خوبصورت احساس سے پر نظم.
داد قبول.
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 23، 2012 10:17 صبح
شکریہ!
محمد اظہر نذیر — اکتوبر 23، 2012 10:42 صبح
ملاقاتیں مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں​
تو پهر جتنی بهی ہوں پیاری بہت رنگیں بہت میٹهی​
وہ باتیں بهی مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں​
تو یوں وہ سلسلہ ٹوٹا​

زبردست ہے سارہ، داد خاضر ہے​
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 23، 2012 10:46 صبح
ملاقاتیں مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں​
تو پهر جتنی بهی ہوں پیاری بہت رنگیں بہت میٹهی​
وہ باتیں بهی مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں​
تو یوں وہ سلسلہ ٹوٹا​

زبردست ہے سارہ، داد خاضر ہے​

جی بہت شکریہ اظہر نذیر صاحب!
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 23، 2012 10:53 صبح
بہت شکریہ اظہر نذیر صاحب!
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 23، 2012 12:26 شام
Sorry the message got sent twice :)
شاہد شاہنواز — اکتوبر 23، 2012 2:42 شام
خوبصورت احساس سے پر نظم.
داد قبول.
محترم! آپ کے اس اقتباس سے لگتا ہے آپ نے داد دی بھی خود اور قبول بھی خود کر لی ۔۔۔ اس مذاق سے قطع نظر ایک اور مذاق ہے۔۔۔
عذر گناہ بدتر از گناہ ۔۔۔ میسج دو بار گیا اور اس کا اعتراض ایک تیسرا میسج بن گیا، یوں محترمہ کی ہیٹ ٹرک مکمل ہوئی، اتنی داد نظم پر نہیں جتنی اس ہیٹ ٹرک پر دینی چاہئے۔۔۔ ویسے ایک بٹن اس کو ڈیلیٹ کرنے کا بھی ہوتا ہوگا، وہی استعمال کرلیا ہوتا(یہ بات ہم بلا تحقیق کہہ رہے ہیں، ہمیں بھی معلوم نہیں بٹن ہے کہ نہیں)
ملاقاتیں مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں​
تو پهر جتنی بهی ہوں پیاری بہت رنگیں بہت میٹهی​
وہ باتیں بهی مگر انجام کو تو آ ہی جاتی ہیں​
تو یوں وہ سلسلہ ٹوٹا​

زبردست ہے سارہ، داد خاضر ہے​

اظہر نذیر بچ گئے۔۔۔ خیر پھر سہی۔۔۔
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 23، 2012 4:23 شام
شکریہ شاہد صاحب کمنٹ کے لئے. فون پر یہ سائٹ زیادہ ٹهیک نہیں چلتی مگر مشورہ دینے کا شکریہ. مزمل صاحب کی داد میری نظم ہی کے لئے ہے اور مجهے تو کوئی confusion نہیں ہوئی بلکہ اچهی لگی!
اظہر صاحب کا اپنا انداز ہے داد دینے کا پڑھ کر مزا آتا ہے سو ان کو دوبارہ شکریہ :)
مہدی نقوی حجاز — اکتوبر 23، 2012 4:26 شام
واہ ۔۔ کیا نظم ہے۔۔۔ پر احساس۔ واہ۔۔
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 23، 2012 4:36 شام
واہ ۔۔ کیا نظم ہے۔۔۔ پر احساس۔ واہ۔۔

بہت بہت شکریہ جناب :)
الف عین — اکتوبر 24، 2012 5:25 صبح
کچھ ہی تبدیلیاں:
ملی اک اجنبی سے میں​
انوکها سا تها وہ لڑکا​
چمکتی شوخ آنکھوں میں​
گلابی نرم ہونٹوں میں​
بہت اپنائیت سی تهی​
بڑا ٹھہرا ہوا مدهم سا کچھ انداز تها اس کا​
اسی انداز نے اک آگ کو مجھ میں ہوا دی تهی​
کہی کچھ بات پهر میں نے​
کہے کچھ لفظ پهر اس نے​
تو بس پھر کچھ ہی پل میں میرے دل میں اس نے ایسی کچھ جگہ کر لی​
ملاقاتیں مگر انجام تک تو آ ہی جاتی ہیں​
تو پهر جتنی بهی ہوں پیاری​
بہت رنگیں بہت میٹهی​
وہ سب باتیں مگر انجام تک تو آ ہی جاتی ہیں​
تو یوں وہ سلسلہ ٹوٹا​
وہ اپنی راہ پر​
اپنی ڈگر پر چل رہی ہوں میں​
وہ اک خاموش سا لڑکا​
جو کل تک اجنبی سا تها​
ہمیشہ کے لئے دل کے کسی کونے میں آ بیٹھا​
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 24، 2012 10:10 صبح
کچھ ہی تبدیلیاں:
ملی اک اجنبی سے میں​
انوکها سا تها وہ لڑکا​
چمکتی شوخ آنکھوں میں​
گلابی نرم ہونٹوں میں​
بہت اپنائیت سی تهی​
بڑا ٹھہرا ہوا مدهم سا کچھ انداز تها اس کا​
اسی انداز نے اک آگ کو مجھ میں ہوا دی تهی​
کہی کچھ بات پهر میں نے​
کہے کچھ لفظ پهر اس نے​
تو بس پھر کچھ ہی پل میں میرے دل میں اس نے ایسی کچھ جگہ کر لی​
ملاقاتیں مگر انجام تک تو آ ہی جاتی ہیں​
تو پهر جتنی بهی ہوں پیاری​
بہت رنگیں بہت میٹهی​
وہ سب باتیں مگر انجام تک تو آ ہی جاتی ہیں​
تو یوں وہ سلسلہ ٹوٹا​
وہ اپنی راہ پر​
اپنی ڈگر پر چل رہی ہوں میں​
وہ اک خاموش سا لڑکا​
جو کل تک اجنبی سا تها​
ہمیشہ کے لئے دل کے کسی کونے میں آ بیٹھا​

بہت شکریہ سر!
عینی خیال — اکتوبر 24، 2012 10:26 صبح
واہ جی واہ بہت خوب
فاتح — اکتوبر 24، 2012 10:30 صبح
واہ عمدہ نظم ہے۔ خوب
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 24، 2012 2:01 شام
بہت شکریہ میری جان! :) خوش رہو ہمیشہ!
سارہ بشارت گیلانی — اکتوبر 24، 2012 2:03 شام
واہ عمدہ نظم ہے۔ خوب
شکریہ!

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%84%DB%8C-%D8%A7%DA%A9-%D8%A7%D8%AC%D9%86%D8%A8%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%86%D8%B8%D9%85-%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD.55650/