منصبِ نعت گوئی کہاں دوستو!!

ابن رضا — ستمبر 19، 2014 8:41 صبح
:start:
گل ہائے مدحت

منصبِ نعت گوئی کہاں دوستو!!
میری اوقات ایسی کہاں دوستو!!
سرورِ دو جہاں:pbuh: کو بیاں کر سکیں
جان لفظوں میں ایسی کہاں دوستو!!
تیرگی سے نجات آپ:pbuh: ہی کے طفیل
روشنی بخت میں تھی کہاں دوستو!!
آپ :pbuh:پر ہیں ہماری نمازیں نثار
آپ :pbuh:جیسا نمازی کہاں دوستو!!
امتی کے لیے آپ :pbuh:کے اشک اور
میرے اشکِ پیازی کہاں دوستو!!
یوں تو حاتم بھی گزرے ہیں لاکھوں رضا
آپ:pbuh: جیسی کریمی کہاں دوستو!!

ابن رضا — ستمبر 27، 2014 9:34 صبح
محترم الف عین صاحب آپ کی نظر شاید اس لڑی پر نہیں پڑی ابھی تک۔
عظیم — ستمبر 27، 2014 9:49 صبح
منصب نعت گوئی کہاں دوستو !
میری اوقات ایسی کہاں دوستو !
ابن رضا بهائی مطلع ایسا ہو تو کیسا رہے گا ؟
ابن رضا — ستمبر 27، 2014 9:52 صبح
منصب نعت گوئی کہاں دوستو !
میری اوقات ایسی کہاں دوستو !
ابن رضا بهائی مطلع ایسا ہو تو کیسا رہے گا ؟
مشورہ تو صائب ہے مگر مذکور قافیہ دوسرے شعر میں استعمال کیا گیا ہے اس لیے یہاں متبادل لیا گیا ہے۔
عظیم — ستمبر 27، 2014 9:56 صبح
مشورہ تو صائب ہے مگر مذکور قافیہ دوسرے شعر میں استعمال کیا گیا ہے اس لیے یہاں متبادل مستعمل ہے۔

کوئی بات نہیں بهائی ! اس مطلع کے بعد آگے کچه کہنا بنتا بهی نہیں -
ابن رضا — ستمبر 27، 2014 10:00 صبح
کوئی بات نہیں بهائی ! اس مطلع کے بعد آگے کچه کہنا بنتا بهی نہیں -
آگے بھی یہی کہا ہے کہ
سرورِ دو جہاں:pbuh: کو بیاں کر سکیں
جان لفظوں میں ایسی کہاں دوستو!!
مطلع میں عاجزی کا بیان اپنی جگہ تاہم حبِ نبی :pbuh: میں اپنی بساط کے مطابق کہنےمیں حرج بھی کوئی نہیں
سید عاطف علی — ستمبر 27، 2014 10:02 صبح
محترم الف عین صاحب آپ کی نظر شاید اس لڑی پر نہیں پڑی ابھی تک۔
واہ رضا بھائی۔ آج نظر پڑی ۔ بہت خوب۔ ۔۔۔
بخت میں روشنی کی ترکیب میں شاعرانہ رنگ نہیں باقی اکثر بہترین اشعار ہیں ۔
عظیم — ستمبر 27، 2014 10:02 صبح
ٹهیک بهائی - جیسا آپ مناسب سمجهیں -
ابن رضا — ستمبر 27، 2014 10:11 صبح
ٹهیک بهائی - جیسا آپ مناسب سمجهیں -
توجہ کے لیے شکریہ!۔ جزاک اللہ
ابن رضا — ستمبر 27، 2014 10:13 صبح
واہ رضا بھائی۔ آج نظر پڑی ۔ بہت خوب۔ ۔۔۔
بخت میں روشنی کی ترکیب میں شاعرانہ رنگ نہیں باقی اکثر بہترین اشعار ہیں ۔
پسند آوری کےلیے ممنون ہوں ویسے ایک عدد مزید لڑی پر بھی شاید آپ کی نظر نہیں پڑی ابھی تک۔فرصت میں دیکھ کر اپنی مفید آراء سے ضرور مستفید کیجیے گا
بات جب حد سے گزر جائے گی
محمداحمد — ستمبر 27، 2014 11:05 صبح
سبحان اللہ
اور
جزاک اللہ۔
خوش رہیے ابنِ رضا بھائی ۔۔۔!
آبی ٹوکول — ستمبر 27، 2014 11:29 صبح
رورِ دو جہاں:pbuh: کو بیاں کر سکیں
جان لفظوں میں ایسی کہاں دوستو!!
تیرگی سے نجات آپ:pbuh: ہی کے طفیل
روشنی بخت میں تھی کہاں دوستو!!
سبحان اللہ
واہ واہ واہ
ابن رضا — ستمبر 27، 2014 2:28 شام
سبحان اللہ
اور
جزاک اللہ۔
خوش رہیے ابنِ رضا بھائی ۔۔۔!

سرورِ دو جہاں:pbuh: کو بیاں کر سکیں
جان لفظوں میں ایسی کہاں دوستو!!
تیرگی سے نجات آپ:pbuh: ہی کے طفیل
روشنی بخت میں تھی کہاں دوستو!!
سبحان اللہ
واہ واہ واہ

بہت نوازش۔ جزاک اللہ
الف عین — ستمبر 29، 2014 2:21 صبح
اچھی نعت ہے
نیرنگ خیال — ستمبر 29، 2014 6:23 صبح
بہت خوب سرکار۔۔۔۔ دعا ہے کہ بارگاہ عقیدت میں یہ ہدیہ قبولیت سے سرفراز ہو۔
ابن رضا — ستمبر 29، 2014 6:35 صبح
بہت خوب سرکار۔۔۔۔ دعا ہے کہ بارگاہ عقیدت میں یہ ہدیہ قبولیت سے سرفراز ہو۔
آمین.
جزاکم اللہ خیرا.
خوش رہیے
ابن رضا — ستمبر 29، 2014 6:43 صبح
نوازش استادِ محترم۔ سلامت رہیے۔
کاشف اسرار احمد — ستمبر 29، 2014 7:25 شام
بہت عمدہ ابن رضا صاحب ۔۔

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%D9%86%D8%B5%D8%A8%D9%90-%D9%86%D8%B9%D8%AA-%DA%AF%D9%88%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%81%D8%A7%DA%BA-%D8%AF%D9%88%D8%B3%D8%AA%D9%88.77662/