میرا تازہ کلام

ریحانہ اعجاز — فروری 27، 2021 8:15 شام
دھن وہ چھیڑو کہ یہاں ہر کوئی ہنستا جائے
وقت بھی ٹہر سا جائے ہمیں سنتا جائے
میں سنوں یار سے دلکش سی کہانی اور وہ
بند آنکھوں سے کہانی کو سناتا جائے
آستیں میں نہ رکھو ایسے کسی یار کو تم
بن کے جو سانپ تمہیں بس یونہی ڈستا جائے
رب کرے اس کا بھلا ، اس کو معافی دے دے
جو گناہوں بھری دلدل میں ہی گرتا جائے
چاہے ریحانہ کبھی ایسا سکوں مل جائے
جو رگوں اور مرے دل میں اترتا جائے
ریحانہ اعجاز
ملک سعد احمد — فروری 27، 2021 8:55 شام
بہتر تو اساتذہ بتائیں گے ، مگر دوسرے شعر میں قافیہ کچھ جم نہیں رہا
محمد احسن سمیع راحلؔ — فروری 27، 2021 9:37 شام
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر
آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.
ام اویس — فروری 28، 2021 2:23 صبح
دھن وہ چھیڑو کہ یہاں ہر کوئی ہنستا جائے
وقت بھی ٹہر سا جائے ہمیں سنتا جائے
میں سنوں یار سے دلکش سی کہانی اور وہ
بند آنکھوں سے کہانی کو سناتا جائے
آستیں میں نہ رکھو ایسے کسی یار کو تم
بن کے جو سانپ تمہیں بس یونہی ڈستا جائے
رب کرے اس کا بھلا ، اس کو معافی دے دے
جو گناہوں بھری دلدل میں ہی گرتا جائے
چاہے ریحانہ کبھی ایسا سکوں مل جائے
جو رگوں اور مرے دل میں اترتا جائے
ریحانہ اعجاز
اچھا خیال ہے۔
لیکن !
اگر آپ شاعری میں دل چسپی رکھتی ہیں تو پہلے شاعری سیکھیں۔ شاعری بالکل بھی مشکل نہیں لیکن بغیر سیکھے کوئی بھی کام بہترین انداز میں نہیں کیا جا سکتا۔
شعر کسے کہتے ہیں؟ قافیہ اور ردیف کیا ہوتا ہے؟ شعر کا وزن، بحر، زمین وغیرہ وغیرہ
سیکھ کر جو کام کیا جائے وہی صحیح ہوتا ہے پھر اس پر محنت سے اسے درجہ کمال تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
یہاں آپ کو بہت اچھی شاعری ملے گی،اسے پڑھیں ، اصلاح سخن کی لڑیاں دیکھیں،
سیکھنے کے لیے اردو محفل میں بہت کچھ ہے۔
خوش رہیں۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:00 صبح
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر
آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:01 صبح
جی بہت شکریہ، ایسا ہی ہے۔۔۔ ہنستا قوافی غلط ہے۔۔۔ تصحیح کے لیے شکریہ۔۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:01 صبح
سب ترے نام ہے میرا تو رہا کچھ بھی نہیں
دل ترا جاں بھی تری مجھ میں بچا کچھ بھی نہیں
درد وہ سہہ لیا ہے میں نے زمانے میں کہ اب
درد ہے حیراں اثر مجھ پہ ہوا کچھ بھی نہیں
لب پہ میرے ہے وہ نادیدہ سا تالا جو لگا
ہلتے ہیں لب یہ مگر آتی صدا کچھ بھی نہیں
رنگ چہرے کا اڑا کیوں جا رہا تم ہی کہو
ایسا تو میں نے ابھی تم سے کہا کچھ بھی نہیں
نام کیوں آیا فسانے میں ہمارا کہیں بھی
میں نے اور تم نے تو ریحانہ کیا کچھ بھی نہیں
ریحانہ اعجاز
سید عاطف علی — مارچ 1، 2021 8:05 صبح
قافیہ بندی کے ضعف کو دور کیا جائے تو ایک اچھی غزل بن جائے گی جدید اسلوب کی ۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:06 صبح
قافیہ بندی کے ضعف کا دور کیا جائے تو ایک اچھی غزل بن جائے گی جدید اسلوب کی ۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:08 صبح
سید عاطف علی ، بہت شکریہ۔۔۔ جی بالکل ۔۔ میں اسی غزل کی نئے سرے سے قافیہ بندی کی کوشش کروں گی۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:10 صبح
سید عاطف علی ، لفظ "ہنستا" کی وجہ سے ساری گڑ بڑ ہو رہی ہے۔۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:23 صبح
اچھا خیال ہے۔
لیکن !
اگر آپ شاعری میں دل چسپی رکھتی ہیں تو پہلے شاعری سیکھیں۔ شاعری بالکل بھی مشکل نہیں لیکن بغیر سیکھے کوئی بھی کام بہترین انداز میں نہیں کیا جا سکتا۔
شعر کسے کہتے ہیں؟ قافیہ اور ردیف کیا ہوتا ہے؟ شعر کا وزن، بحر، زمین وغیرہ وغیرہ
سیکھ کر جو کام کیا جائے وہی صحیح ہوتا ہے پھر اس پر محنت سے اسے درجہ کمال تک پہنچایا جا سکتا ہے۔
یہاں آپ کو بہت اچھی شاعری ملے گی،اسے پڑھیں ، اصلاح سخن کی لڑیاں دیکھیں،
سیکھنے کے لیے اردو محفل میں بہت کچھ ہے۔
خوش رہیں۔

ام اویس بہت شکریہ۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:23 صبح
بہتر تو اساتذہ بتائیں گے ، مگر دوسرے شعر میں قافیہ کچھ جم نہیں رہا
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:29 صبح
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر
آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.
جی بہت شکریہ ۔ بحر و اوزان تو مکمل ہیں آپ نے صحیح نشاندھی کی ہے لفظ " ہمست
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر
آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.

جی بحر و اوزان میں تو کوئی کمی نہیں ۔
لفظ " ہنستا" قوافی کی رو سے غلط ہے۔۔
محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر
آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.

جی بحر و اوزان میں تو کوئی کمی نہیں ۔
قوافی کی رو سے اگر رہنمائی ہو جائے تو اچھی بات ہے۔
سید عاطف علی — مارچ 1، 2021 8:30 صبح
سب ترے نام ہے میرا تو رہا کچھ بھی نہیں
اصلاح سخن کے زمرے میں ہر غزل کے لیے الگ الگ لڑی بنائی جاتی ہے اور یہی تو بہتر ہوتا ہے ۔
شعرا اور اساتذہ، دونوں کے لیے ۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:33 صبح
اصلاح سخن کے زمرے میں ہر غزل کے لیے الگ الگ لڑی بنائی جاتی ہے اور یہی تو بہتر ہوتا ہے ۔
شعرا اور اساتذہ، دونوں کے لیے ۔
وہ کیسے؟ مطلب مجھے دوسری غزل الگ سے پوسٹ کرنا ہو گی یہاں نہیں؟
ایک اور بات ۔۔۔
اگر ٹائپنگ مسٹیک ہو جائے یا کوئی بھی غلطی تو کیا ہم اسے ڈیلیٹ یا ایڈیٹ کر سکتے ہیں؟
رہنمائی درکار ہے۔۔۔
محمد خلیل الرحمٰن — مارچ 1، 2021 8:38 صبح
وہ کیسے؟ مطلب مجھے دوسری غزل الگ سے پوسٹ کرنا ہو گی یہاں نہیں؟
ایک اور بات ۔۔۔
اگر ٹائپنگ مسٹیک ہو جائے یا کوئی بھی غلطی تو کیا ہم اسے ڈیلیٹ یا ایڈیٹ کر سکتے ہیں؟
رہنمائی درکار ہے۔۔۔
اردو محفل فورم میں خوش آمدید۔
جی ہاں ہر نئی غزل کے لیے علیحدہ لڑی بنائیے۔ مندرجہ ذیل لنک پر جاکر
https://www.urduweb.org/mehfil/forums/اِصلاحِ-سخن.37/create-thread
مزید یہ کہ ٹائپنگ کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے آپ کے پاس 24 گھنٹے ہوتے ہیں۔ تدوین کے آپشن پر جاکر کرسکتے ہیں۔
سید عاطف علی — مارچ 1، 2021 8:45 صبح
وہ کیسے؟ مطلب مجھے دوسری غزل الگ سے پوسٹ کرنا ہو گی یہاں نہیں؟
جی ہاں ریحانہ اعجاز صاحبہ ۔کیوں کہ اس لڑی میں پیش کردہ غزل نظم یا تخلیق پر تنقید، تبصرہ اور دیگر گفتگو ہو گی ۔ لڑی سے وابستہ محفلین بھی اپنی رائے پیش کر سکتے ہیں اور اساتذہ کی تجاویز و مشورے بھی یہیں آتے رہیں گے جن سے سب استفادہ کر سکتے ہیں ۔ اس طرح ایک غزل یا نظم سے کافی سیکھنے کو ملتا ہے اور نکات منظم رہتے ہیں جنہیں آسانی سے حوالے کے طور پر یاد کیا جاسکتا ہے ۔
ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:46 صبح

ریحانہ اعجاز — مارچ 1، 2021 8:47 صبح
بہت شکریہ۔
صفحات: 1 2

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%85%DB%8C%D8%B1%D8%A7-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%DA%A9%D9%84%D8%A7%D9%85.115338/