"وداع کا ایک پل" حقیقت سے سر گرفتہ ایک بالکل تازہ نظم

مہدی نقوی حجاز — اگست 26، 2012 9:15 صبح
وداع کا ایک پل
اس نے اس خوش رخی سے ٹھکرایا
مجھکو احساس بھی نہ ہو پایا
چند لمحوں میں جب کہ ہوش آیا
چار سو آسماں سیہ پایا
پر بہت دیر ہو چکی تھی اب
میں اسے دیکھ تک نہیں پایا
اس کا وہ آخری ہنسی ہنسنا
ایک طوفان قلب میں لایا
اس کے جملوں کو میرے کانوں میں
دیر تک آسماں نے دہرایا
پر بہت دیر ہو چکی تھی اب
میں اسے دیکھ تک نہیں پایا
اس کی دھیمی سی آہٹوں نے پھر
مجھکو گھنٹوں وہیں پہ تڑپایا
اس کی نازوں بھری ادا نے بھی
مجھکو یادوں میں آکے ترسایا
پر بہت دیر ہو چکی تھی اب
میں اسے دیکھ تک نہیں پایا
میرے ہونٹوں پہ سوکھ گئی مسکاں
جب میں وہ گفتگو سمجھ پایا
اسکے چینی سے میٹھے جملے میں
غم کا پہلو سمجھ کہ گھبرایا
پر بہت دیر ہو چکی تھی اب
میں اسے دیکھ تک نہیں پایا
اس کا کہنا تھا "ساتھ میں تیرے
وقت اچھا بہت گزر پایا"
اس نے مجھ سے نہ جانے کب بولا
اب جدائی کا وقت ہے آیا
پر بہت دیر ہو چکی تھی اب
میں اسے دیکھ تک نہیں پایا
میں نے سکو کہیں نہیں پایا
چند لمحوں میں جبکہ ہوش آیا
لاکھ حسرت تھی میرے دل میں حجاز
میں اسے الوداع نہ کہہ پایا
پر بہت دیر ہو چکی تھی اب
میں اسے دیکھ تک نہیں پایا
نایاب — اگست 26، 2012 10:49 صبح
واہہہہہہہہہہہ
کیا نظم ہے ۔
مسحور کر دیا سچ میں
میں اسے الوداع نہ کہہ پایا
نقوی بھائی بہت خوب
محمود احمد غزنوی — اگست 26، 2012 10:59 صبح
سب کچھ لٹا کے ہوش میں آئے تو کیا کیا :)
نایاب — اگست 26، 2012 11:05 صبح
سب کچھ لٹا کے ہوش میں آئے تو کیا کیا :)
ہوش آیا تو غم محسوس ہوا نا میرے محترم بھائی
محمود احمد غزنوی — اگست 26، 2012 11:12 صبح
اسی لئے تو یہ کہا جاتا ہے کہ:
Take the things for granted, and they will be taken from you
:)
نایاب — اگست 26، 2012 11:39 صبح
اسی لئے تو یہ کہا جاتا ہے کہ:
Take the things for granted, and they will be taken from you
:)
محترم بھائی انگلش لکھ مذاق اڑاتے ہو میری کم علمی کا ۔
گر اردو ترجمہ لکھ دو تو دعا ہی دعا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عدیل منا — اگست 26، 2012 11:41 صبح
واہ جی واہ ، نقوی صاحب!
کیا خوب آپ نے فرمایا۔
اس پر ہمیں بھی ایک شعر آیا۔
میں جب آئس کریم لایا۔
گرمی نے اس کو پگھلایا۔
نہ میں اس کو کھا پایا
نہ وہ اس کو کھا پایا
محمود احمد غزنوی — اگست 26، 2012 11:48 صبح
محترم بھائی انگلش لکھ مذاق اڑاتے ہو میری کم علمی کا ۔
گر اردو ترجمہ لکھ دو تو دعا ہی دعا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
شاہ جی یہ زیادتی ہے۔۔:)
بہرحال ترجمے کی مشکل کیلئے ایک آسان حل لکھ رہا ہوں آپ اس لنک پر دی گئی کئی زبانوں میں سے کسی بھی زبان کا جملہ یا لفظ کاپی پیسٹ کردیا کیجئے اور کسی بھی زبان میں اسکا ترجمہ دیکھ لیا کیجئے :
http://translate.google.com/#en/ur/Take the things for granted, and they will be taken from you
نایاب — اگست 26، 2012 11:51 صبح
شاہ جی یہ زیادتی ہے۔۔:)
بہرحال ترجمے کی مشکل کیلئے ایک آسان حل لکھ رہا ہوں آپ اس لنک پر دی گئی کئی زبانوں میں سے کسی بھی زبان کا جملہ یا لفظ کاپی پیسٹ کردیا کیجئے اور کسی بھی زبان میں اسکا ترجمہ دیکھ لیا کیجئے :
http://translate.google.com/#en/ur/Take the things for granted, and they will be taken from you
محترم بھائی یہ ٹرانسلیٹر یہاں سعودیہ میں سنسر کا شکار ہے اور درست ترجمہ نہیں کرتا ۔
بہرحال بہت شکریہ
جزاک اللہ خیراء

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%D9%88%D8%AF%D8%A7%D8%B9-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%BE%D9%84-%D8%AD%D9%82%DB%8C%D9%82%D8%AA-%D8%B3%DB%92-%D8%B3%D8%B1-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%DB%81-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%A8%D8%A7%D9%84%DA%A9%D9%84-%D8%AA%D8%A7%D8%B2%DB%81-%D9%86%D8%B8%D9%85.53790/