"کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے" اساتذہ سے اصلاح و رہنمائی کی درخواست ہے، شکریہ :)

محسن احمد محسن — مئی 1، 2017 4:24 شام
کج کلاہی کچھ نہیں ہے ہم نشیں کے سامنے
سُر مگیں ہے چاند بھی اُس مہ جبیں کے سامنے
-
اِک فلک پر ہے کھڑا تو بام پر ہے دوسرا
دوسرا بھی کم نہیں ہے چودھویں کے سامنے
-
عرضِ دل ہے منتظر اُس کی توجہ کی مگر
کب کھلا ہے راستہ اُس کی نہیں کے سامنے
-
چشمِ ساقی کہہ رہی ہے مے کشی کو دیکھ کر
یوں لگے ہے بہ رہا ہو غم حزیں کے سامنے
-
گرم رو اُس دشت میں بھی یک بہ یک چلنے لگی
ایک دریا تھا رواں جس سر زمیں کے سامنے
-
گو تلاشی گُل کے ہیں سب گُل صبا کے دوش پر
خار کھلتے جا رہے ہیں گُل نشیں کے سامنے
-
یہ عبادت کا ثمر تھا یا خدائی کا یقیں
آپ کعبہ جھک رہا تھا خم جبیں کے سامنے
-
خاک میں جو مل رہی ہے اِک حیاتِ جاوداں
خاک پھیلے جا رہی ہے خاک بیں کے سامنے
-
جب مکرنے سے رہا تو پھر کیا اقرار بھی
"ہاں" اگر چہ ہے مگر اب ہے "نہیں" کے سامنے
-
سب مراسم توڑ کر، وہ جا رہا ہے چھوڑ کر
خم کھڑا ہے آج محسؔن اِک مکیں کے سامنے
-
محسؔن احمد
محمد عظیم الدین — مئی 1، 2017 4:28 شام
بہت خوب محسن بھائی داد قبول کیجیے
محسن احمد محسن — مئی 1، 2017 4:32 شام
بہت خوب محسن بھائی داد قبول کیجیے

بے حد شکریہ۔
بس ذرا اصلاح کا انتظار ہے مجھے، دیکھیے کب نظرِ کرم ہوتی ہے مجھ پر ۔۔۔ :)
محمد عظیم الدین — مئی 1، 2017 4:35 شام
بے حد شکریہ۔
بس ذرا اصلاح کا انتظار ہے مجھے، دیکھیے کب نظرِ کرم ہوتی ہے مجھ پر ۔۔۔ :)
ہو جائے گی بھائی، میں اصلاح سے پہلے ہی داد دے دیتا ہوں بعد کا کوئی اعتبار نہیں۔:)
الف عین — مئی 2، 2017 6:08 شام
نہیں میاں محسن، یہ ردیف پسند نہیں آئی اور نہ تم سے نبھائی جا سکی۔ زیادہ تر اشعار محض تک بندی لگ رہے ہیں۔ ذرا خود روائز کر لو تو تفصیل سے دیکھیں گے
محمد عظیم الدین — مئی 2، 2017 7:09 شام
محسن صاحب، میں نے کہا تھا آپ کو داد وصول کر لیجیے، آپ ہی مصر تھے (مذاق)
خیر بھائی، مجھے واقعی اچھی لگی تھی، لیکن جس باریک بینی سے محترم الف عین صاحب، دیکھتے ہیں وہ بصارت اور بصیرت دونوں ہم میں نہیں۔ آپ کوشش کیجیے ان شاءاللہ اس سے بہتر لکھ پائیں گے۔
محسن احمد محسن — مئی 3، 2017 9:21 صبح
بہت شکریہ سر، میں کوشش کرتا ہوں، لیکن اسے روائز کرنا بہت مشکل ہو گا میرے لیے۔ اگر آپ ہی ذرا وضاحت کر دیں تو بہت شکر گزار رہوں گا۔
اور سر آپ نے کہا کہ
زیادہ تر اشعار محض تک بندی لگ رہے ہیں
میں آپ کی اس بات کو سمجھ نہیں پایا۔ "تک بندی" کیا ہوتی ہے ؟؟
محسن احمد محسن — مئی 3، 2017 9:24 صبح
محسن صاحب، میں نے کہا تھا آپ کو داد وصول کر لیجیے، آپ ہی مصر تھے (مذاق)
خیر بھائی، مجھے واقعی اچھی لگی تھی، لیکن جس باریک بینی سے محترم الف عین صاحب، دیکھتے ہیں وہ بصارت اور بصیرت دونوں ہم میں نہیں۔ آپ کوشش کیجیے ان شاءاللہ اس سے بہتر لکھ پائیں گے۔

آپ نے درست کہا تھا، اور اب بھی درست کہ رہے ہیں۔ ہم تو محترم اساتذہ کی بصارت اور بصیرت کی خاک کو بھی نہیں پہنچ سکتے۔ انہی کے دم سے تو علم و ادب کی اصل روح قائم دائم ہے۔ اللہ ان کے علم اور ان کی عمر میں ڈھیروں برکتیں ڈالے۔ آمین :)

Archived from: https://www.urduweb.org/mehfil/threads/%DA%A9%D8%AC-%DA%A9%D9%84%D8%A7%DB%81%DB%8C-%DA%A9%DA%86%DA%BE-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%DB%81%DB%92-%DB%81%D9%85-%D9%86%D8%B4%DB%8C%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D8%B3%D8%A7%D9%85%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%B3%D8%A7%D8%AA%D8%B0%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D8%B5%D9%84%D8%A7%D8%AD-%D9%88-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%DB%81%DB%92%D8%8C-%D8%B4%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DB%81.96138/